Saturday, 12 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نےجنوبی افریقہ کےخلاف قومی ٹی20اسکواڈ کااعلان کردیا.

جنوبی افریقہ کےخلاف چیئرمین سلیکشن کمیٹی محمد وسیم نےلاہور میں پریس کانفرنس کرتےہوئےٹی ٹوئنٹی دستےکااعلان کیا.

پاکستان کے20رکنی اسکواڈمیں کپتان بابراعظم, خوش دل شاہ, حیدر علی,افتخار احمد,  آصف علی, حسین طلعت, دانش عزیز, فہیم اشرف, ظفرگوہر, محمد نواز عماد بٹ,  عمر امین کو شامل کیاگیاہے.

اس کےعلاوہ سرفرازاحمد, شاہین آفریدی, محمدرضوان,محمد حسنین, حارث رؤف,  عثمان قادر, حسن علی, زاہدمحمود, بھی اسکواڈ شامل ہیں.

اس موقع پرچیئرمین سلیکشن کمیٹی محمدوسیم کاکہناتھا کہ ٹی 20 اسکواڈ کےلئےسب سےمشاورت کےبعدفیصلہ کیاگیاہے. اور ٹی ٹؤئنٹی ورلڈکپ کوبھی ذہن میں رکھاگیاہے. 

واضح رہے پاکستان اورجنوبی افریقہ کےدرمیان ٹی ٹوئنٹی میچزگیارہ,  تیرہ اور چودہ فروری کوقزافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے. 

راولپنڈی: صوبےبھرمیں طویل بندش کےبعد تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنےکے حوالے سےحکمت عملی تیارکرلی گئی.

تفصیلات کےمطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی نےیکم فروری سےتعلیمی ادارے کھولنےکی حکمت عملی تیارکرلی ہےجس کےمطابق ایس اوپیزپرعمل درآمدنہ کرنےوالے اسکولوں کےخلاف کارروائی کی جائےگی. 

ذرائع کاکہناہے کہ راولپنڈی کےساتوں تحصیلوں کےسرکاری و نجی اسکولوں میں کوروناایس اوپیزپر عمل درآمدیقینی بنانے کےلئے مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دےدی گئی ہیں. جن کی نگرانی ڈی پی اوز روزانہ کی بنیادپراسکولوں کا معائنہ کریں گے.

اسکولوں کئ معائنہ کی رپورٹ سیکریٹری اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کوبھجوائی جائےگی.

کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنےوالے اسکول سربراہان ومالکان کے خلاف کارروائی کی جائےگی. 

لاہور :پنجاب بورڈ کمیٹی چیئرمین کےایڈیشنل سیکریٹری طارق حمیدبھٹی کی زیرصدارت اجلاس ہوا. 

اجلاس میں میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کلاسزکےنتائج میں نمبروں کی جگہ گریڈنگ کانظام نافذکرنے کےلئےپروپوزل کی حتمی شکل تیار کرلی گئی.

اس حوالےسے ایڈیشنل سیکریٹری طارق حمید بھٹی کا کہناتھا کہ سیکریٹری ہائرایجوکیشن کی ہدایت پراجلاس میں تجویزکوحتمی شکل دی گئی.

اجلاس میں تمام تعلیمی بورڈزکےچیئرمینز نےشرکت کی. 

 

لاہور: انٹرمیڈیٹ اور گریجویشن کےطلبا وطالبات کےلئےپنجاب ایجوکیشنل اینڈومنٹ فنڈنےاسکالرشپس کااعلان کردیا.

تفصیلات کےمطابق پیف کی جانب سے اعلان کردہ اسکالرشپس طلبا درجہ چہارم ملازمین کےبچے,  یتیم طلبا,اقلیتی طلبا اپلائی کرسکیں گے. 

اسکالرشپس کےلئےمعذورطلبا اور شہید سویلین کےبچےبھی اہل ہونگے.

اسکالرشپس کےلئےانٹرمیڈیٹ کاطلبا10مارچ اور گریجویشن کےطلبا 18مارچ تک درخواست جمع کرسکتے ہیں.

درخواست کنندہ کےامتحان 2020میں 60فیصد نمبرلانا لازمی ہے. 

کراچی : محمدعلی جناح یونیورسٹی کراچی اور نیشنل سینٹران بگ ڈیٹا اینڈکلاؤڈ کمپیوٹنگ (این ای بی سی) کےدرمیان مفاہمتی یاداشت ہوئے. 

اس یاداشت پردستخط کامقصد بنیادی وعلمی تحقیق ,مصنوعات کی نشونمااور عوامی رسائی کےلئےان شعبوں کی وضاحت کرنا ہےجس میں دونوں درسگاہوں کومستقبل میں فوائدکےلئےمل جل کرکام کرنے کی خواہش کےساتھ ایک فریم ورک کوفروغ دیاجاسکے اور دونوں درسگاہوں کےمحققین کےمابین تعاون کےلئے ایک دوسرےکےاداروں اور کام کےطریقوں کوفائدہ پہنچاناہے. 

مفاہمتی یاداشت پر دستخط ماجو کی جانب سے کمپیوٹنگ فیکلٹی کےایسوسی ایٹ ڈین ڈاکٹرشوکت وصی اور این ای بی ایس کی جانب سےڈائریکٹر محمد علی اسماعیل نےدستخط کئے

مفاہمتی یاداشت کئ مدت چارسال ہےجس میں دونوں اداروں کی جانب سے توسیع کی جاسکتی ہے.

علاوہ ازیں اس مفاہمتی یاداشت کےمطابق این سی بی ایس ماجو کےطلبا وطالبات کوانٹرنشپ فراہم کرےگی, متعلقہ مضامین کےحوالے سے شارٹ کورسز ڈسکاؤنٹ کےساتھ کرائیں جائیں گے.طلبہ کےلئے تحقیقی مواقع ماجو کےساتھ شیئر کیئےجائیں گے 

سال میں ایک بار ماجو کی کمپیوٹنگ اور انجینئرنگ شعبے کےلئےتربیتی سیشنز جدیدٹیکنالوجی پرکرائےجائیں گے. دونوں درسگاہوں میں سےکسی بھی درسگاہ کے زیراہتمام ہونےوالے کوآپریٹو سیمینارز,ورکشاپس اورکانفرنسزمیں شرکت کی جائےگی. 

کراچی: این ای ڈی یونیورسٹی کےزیراہتمام "افورڈایبل لوکاسٹ ماڈل ہوم "کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی.

تقریب میں وائس چانسلرسروش حشمت لودھی,  وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری, نیاپاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈیویلپمنٹ کےچیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ انورعلی حیدر,چیئرمین پرائم منسٹرہاؤسنگ ٹاسک فورس ضیغم رضوی, چیئرمین اے آر این زیڈ سید زکاء الدین اور سی ای او ایچ ایچ ٹیکنوفیب علمدار حسین نےاپنےخیالات کااظہار کیا.

شیخ الجامعہ ڈاکٹرسروش حشمت لودھی کاکہناتھاکہ این ای ڈی پہلی جامعہ ہےجس نےافورڈیبل ہاؤسنگ اینڈ سسٹینیبل بلٹ انوائرمینٹ کےلئے سینٹر بنایا جبکہ لائٹ گیج اسٹیل سےبنےاس مکان کی قیمت ناصرف قابل خریدہےبلکہ اسکی تعمیربھی ایک ماہ میں ممکن ہے.  

تقریب کے مہمان خصوصی فواد چوہدری نےبذریعےوڈیولنک پیغام دیتےہوئےکہا کہ کم قیمت میں مکان کی تعمیرنامساعد حالات رکھنےوالوں کےلئےخوشخبری ہے افورڈایبل ماڈل ہوم جامعہ این ای ڈی ,اے آر این زیڈ ورلڈ وائڈ کینیڈااورایچ ایچ ٹیکنوفیب کی یہ کاوش قابل تعریف ہے جس سے غریب افراد کوبہتر زندگی دی جاسکےگی.

انہوں نےمزید کہاکہ جامعہ این ای ڈی کاسینئرفار افورڈیبل  ہاؤسنگ اینڈ سسٹینیبل بلٹ انوائرمینٹ وزیراعظم وژن کی معاونت کررہاہے. جس سےعوام کو رہنے کی بہترسے بہتر سہولت میسر ہوگی. 

استقبالیہ سےخطاب کرتےہوئے جرسی پری کاسٹ چیئر پروفیسر ڈاکٹرشعیب احمدکاکہنا تھا کہ  جامعات کی سطح پریہ پہلاماڈل گھر ہےجو لائٹ گیج اسٹیل سےتعمیرکیاگیاہے. جولوکل میٹریل اورلوکل انڈسٹری سےبنایاگایاہےاوراسکی مینوفیچرنگ بھی پاکستان کی ہے جبکہ اسکی تعمیربھی تقریباایک ماہ میں ممکن ہے.

تقریب سےخطاب کرتےہوئے چیئرمین پرائم منسٹرہاؤسنگ ٹاسک فورس ضیغم رضوی نےنیا پاکستان افورڈیبل ہاؤسنگ کےاغراض ومقاصدپر روشنی ڈالی.

 

سان فرانسسکو: سماجی رابطےکی فوٹوشیئرنگ موبائل ایپ انسٹاگرام نے پوسٹس کومزیدجازب نظر اوراہم بنانےکےلئے تبدیلیاں کی ہیں تاکہ انسٹاگرام کےصارفین اپنی آمدنی میں اضافہ کرسکیں.

اگرچہ انسٹاگرام ایک بہترین ایپ ہے لیکن اس میں کاروبار اورمارکیٹنگ کوفروغ دینےکےپہلو کمزورتھے. اسی کمی کوپوراکرنےکےلئے انسٹاگرام نے"پروفیشنل ڈیش بورڈ "پیش کیا ہے.ڈیش بورڈ میں وہ تمام ٹولز اور آپشن موجود ہیں جوانسٹاگرام کےدیگرمقامات پرموجود ہیں.

 پروفیشنل ڈیش بورڈکو ہوم والےحصےمیں رکھاگیا ہے اسکی بابت انسٹاگرام نےاپنی پوسٹ میں کہاہے کہ انسٹاگرام اپنے تخلیق کاروں کےجذبےکو آمدنی اورچھوٹےکاروبار میں بھی سہولت بناناچاہتاہے. 

اہم بات یہ ہے اس سےتعلیمی پوسٹ بنانے میں مدد ملےگی.

اسلام آباد : علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اورٹیلی نار کمپنی کےمابین  مفاہمتی یاداشت پردستخط ہوئے. 

اوپن یونیورسٹی ٹیلی نارکمپنی کےتعاون سے اس معاہدے کےتحت اپنےلاکھوں طلباوطالبات  اور اساتذہ کوبہترین ڈیٹا بنڈل اور ایزی پیسہ کی سہولت فراہم کرےگی تاکہ انہیں ہرقسم کی ادائیگیوں میں آسانی اورسہولت  فراہم کیاجاسکے

معاہدےپریونیورسٹی کی جانب سے رجسٹرارسہیل نذیر رانااورٹیلی نار کمپنی کےچیف بزنس آفیسرغلام ناصر نےدستخط کیئے. 

طلبہ کو 500روپےپر20GBاور 900روپے پر 50GB ملیں گے

لاہور: پنجاب یونیورسٹی نےایسوسی ایٹ ڈگری کےامتحانات کااعلان کردیا.

تفصیلات کےمطابق پنجاب یونیورسٹی کےزیراہتمام ایسوسی ایٹ ڈگری کےامتحانات4 فروری سےہونگے.

رواں سال امتحانات دو مرحلوں میں منعقد ہونگےاس حوالےسے کنٹرولرامتحانات محمدرؤف کاکہناہےکہ کالجزمیں کلاسز ہونےکےپیشِ نظر آپشنل پیپرزصبح ہونگےجبکہ لازمی مضامین کےپرچےدوپہر کی شفٹ میں ہونگے.

کورونا کی پیش نظرامتحانی مراکزکی تعداد میں اضافہ کیاگیا ہے امتحانی مراکز 300سےبڑھاکر400 کی گئی ہیں.علاوہ ازیں تمام کلاسز کےنتائج ستمبرتک جاری کردیئے جائیں گے. 

کراچی: ایم اے,ڈبل ایم اےاورامپرومنٹ آف ڈویژن کےلئے رجسٹریشن فارم جمع کرانےکی مزید مہلت دےدی گئی. 

جامعہ کراچی کےناظم امتحانات ڈاکٹرسید ظفرحسین کےمطابق ایم اے, ڈبل ایم اے اور امپرومنٹ آف ڈویژن کےلئےرجسٹریشن فارم جمع کرانےکی نئی تاریخ مقررکردی. طلباوطالبات 12فروری تک اپنےرجسٹریشن فارم 4100روپےکےساتھ جمع کراسکتے ہیں. 

واضح رہےکہ مضمون کی تبدیلی کےلئے1500روپےفیس کےساتھ انہی تاریخوں میں فارم جمع کراسکتے ہیں.

طلبہ اپنی فیس نیشنل بینک آف پاکستان,  یو بی ایل, ایچ بی ایل, الفلاح بینک اور سندھ بینک کےکسی بھی برانچ میں جمع کراسکتے ہیں.