Saturday, 12 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: جامعہ کراچی نے95طلباوطالبات کو ایم فل،پی ایچ ڈی،ایم ایس اور ایم ڈی کی ڈگریاں تفویض کردیں۔

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرخالد محمود عراقی کی زیر صدارت منعقدہ ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈریسرچ بورڈ (اے ایس آربی)کے حالیہ اجلاس منعقد کیا گیا۔

اجلاس میں 95 طلباوطالبات کو ایم فل،پی ایچ ڈی،ایم ایس (ماسٹرآف سرجری)،ایم ڈی (ڈاکٹر آف میڈیسن) اور ایم ایس کورس ورک(30 کریڈٹ آرز) مکمل کرنے پر ڈگریاں تفویض کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق 26طلبا وطالبات کو پی ایچ ڈی، 64کو ایم فل،02 کوایم ایس (ماسٹرآف سرجری)ایک طالبعلم کو ایم ڈی (ڈاکٹر آف میڈیسن) اور02 طلبہ کو ایم ایس کورس ورک(30 کریڈٹ آرز) مکمل کرنے پر ڈگریاں تفویض کی گئیں۔

کراچی: جامعہ این ای ڈی کے تحت انتیسویں سالانہ آن لائن جلسہ تقسیمِ اسناد2020انعقاد کیاگیا۔
تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی ترک کونسل جزل تلگا اوجیک ، گورنرسندھ اور چانسلر جامعہ این ای ڈی عمران اسماعیل، پرو وائس چانسلر نثارکھوڑو نے شرکت کی ۔

تفصیلات کے مطابق گورنر/ چانسلر جامعات عمران اسماعیل نےکہاکہ جامعہ این ای ڈی صوبے کی عظیم جامعہ ہے جو کہ ناصرف تعلیمی بلکہ ملکی ترقی میں بھی کردار ادا کررہی ہے۔وزریراعظم کو نوجوانوں سے بہت اُمیدیں ہیں،اسی لیے انہوں نے ’کامیاب جوان پروگرام‘کا آغاز کیاجس کے تحت نوجوان ڈھائی کروڑ تک کا قرضہ حاصل کرسکتے ہیں،اس کا مقصد اپنے نوجوانوں کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ نوکری ڈھونڈنے کے بجائے نوکری دینے والے بن جائیں۔۔انہوں نے مزید کہا کہ کووڈ 19کی سنگین صورتِ حال کے پیش نظر وینٹی لیٹر پر اس جامعہ نے کام کیا جس سے ملک کو استفادہ ہورہا ہے،ا ڈاکٹر سروش لودھی اور ان کی ٹیم کو مبارک باد دیتا ہوں جو بہترین انداز سے جامعہ چلارہے ہیں۔

پرو چانسلر جامعات نثار احمد کھوڑو کا کہنا تھاکہ یہ بات قابلِ فخر ہے کہ آپ سو برس سے انجینئرز تخلیق کرنے والی ملک کی مایہ ناز یونی ورسٹی سے پاس آؤٹ ہورہے ہیں، جو انجینئرنگ کی دنیا میں اپنا منفرد مقام رکھی ہے۔تعلیمی اداروں میں کوالٹی ایجوکیشن اور تحقیق کے ذریعے دنیا سے مقابلہ کیا جاتا ہے اور جامعہ این ای ڈی اورا س کا تھر کیمپس اس حوالے سے بہترین کام کررہا ہے،سندھ نے یونی ورسٹیز ایکٹ منظور کیا جس کے بعد اب سندھ میں 25سے زائد پبلک یونی ورسٹیز کام کررہی ہیں۔

ترک کونسل جنرل تلگا اوجیک آپ کا مستقبل،آپ کے ملک اورآپ کی قوم کا مستقبل ہے۔بحیثیت طالب علم،انسان تمام زندگی اپنی جامعہ سے وابستہ رہتا ہے، آپ ایسی یونی ورسٹی سے فارغ ہورہے ہیں جو 100 برس سے پیشہ وارانہ تعلیم دے رہی ہے تو آپ پر فرض ہے کہ آپ ایلمنائی کی حیثیت سے اپنی جامعہ سے وابستگی رکھیں۔انہوں نے مزید کہاکہ خود کومحدود نہ کریں بلکہ مختلف آپشنزخود پر کھلے رکھیں۔

شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نےاستقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ این ای ڈی کو اس سال سو برس مکمل ہوئے ہیں،ا س موقعے پر اس ادارے سے وابستہ اور سابقہ ہر فرد کا شکریہ جنہوں نے ادارے کو ترقی کی راہوں پر گامزن رکھا۔کووڈکے سنگین دورمیں بھی ہماری کوشش رہی کہ یونی ورسٹی نظم وضبط کو برقرار رکھیں۔کووڈ کے اس دور میں طالب علموں کے حالات کے پیشِ نظر ہم نے ساڑھے پندرہ کروڑ کی اسکالر شپس دیں

جلسہ تقسیم اسناد 2020میں 9طالب علموں کو ڈاکٹریٹ کی سندتفویض کی گئی۔2020 کے پاس آؤٹ گریجویٹس 2079اور ماسٹرزکے طالب علموں کی تعداد 729ہے.

اسلام آباد : تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلہ پر طلبا و طالبات نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کو سرپرائز کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر انہوں نے کہا ہے کہ میں تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے کے فیصلے پرطلبا و طالبات کی منفی رد
عمل نے حیران کردیا ہے انہیں سمجھناچاہیئے تعلیم مستقبل کا دروازہ ہے۔

تعلیمی سال بھی اپنی زندگی کا بہترین وقت ہوتا ہےاورہر ایک کو دوستوں میں شامل ہونے کا مطالعہ کرنے کے موقع کا خیرمقدم کرنا چاہئے۔

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں پولیس فائرنگ سے ہلاک نوجوان اسامہ ستی کو قتل کرنے والے پولیس اہلکاروں کے بارے میں کہا ہے کہ ایسے بے رحم لوگ پولیس میں نہیں ہونے چاہئیں۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں شیخ رشید احمد نے مچھ مقتولین کے لواحقین سے ہونے والے مذاکرات سے آگاہ کیا۔ بابر اعوان نے اسامہ ستی کے والدین کا مؤقف کابینہ میں پیش کیا۔ کابینہ نے مچھ حملے اور اسامہ ستی قتل پر افسوس کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ جی ٹین کے علاقے میں اینٹی ٹیررسٹ اسکواڈ (اے ٹی ایس) اہلکاروں نے فائرنگ کرکے 22 سالہ نوجوان کو کرکے قتل کردیا تھا۔

کراچی : سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے نئے مقرر وائس چانسلر ڈاکٹر فتح محمد مری نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

ڈاکٹر فتح محمد مری نے زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ظہیرالدین میرانی سے عہدے کا چارج لیا۔

زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے نومنتخب وائس چانسلر ڈاکٹر فتح محمد مری کا یونیورسٹی میں پہنچنے پر اساتذہ ، افسران اور ملازمین نے
استقبال کیا، پھول نچھاور کیے

زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح محمد مری سے زرعی یونیورسٹی کے اساتذہ کی تنظیم سائوٹا عہدیداروں اور گروپس نے ملاقات کی۔

ڈاکٹر فتح محمد مری کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کی ترقی بہت ضروری ہے ، ادارے کی فلاح و بہبود کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔

پشاور: سرکاری ونجی اسکولوں میں خیبرپختونخواہ حکومت نےموسم سرما کی تعطیلات کم کردیں۔

خیبرپختونخواہ حکومت نے پہاڑی علاقوں کے سرکاری ونجی اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات 28 فروری سے کم کرکے 31 جنوری کردیں۔

عام طورپرپہاڑی سرد ترین علاقوں میں ہرسال یہ تعطیلات 24 دسمبرسے 28 یا 29 فروری تک ہوا کرتی ہیں۔

صوبائی حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ کورونا وبا کے پیش نظرہونے والی مستقل چھٹیوں کی وجہ سے کیا گیا ہے تاکہ طالب علموں کا مزید تعلیمی نقصان ہونے سے بچ سکے۔

کراچی  :  جامعہ کراچی نے بیچلرزاورماسٹرز مارننگ پروگرام میں اوپن میرٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلوں کی فہرستیں جاری کردی

انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطا بق یسے طلباوطالبات جن کے نام جاری کردہ داخلہ فہرستوں میں آچکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیس06 تا15 جنوری2021 تک صبح10:00 تادپہر 3:00بجے تک جمع کراسکتے ہیں۔

طلبہ اپنے آن لائن پورٹل سے انرولمنٹ فیس واؤچراور انرولمنٹ فارم کا پرنٹ لینے کے بعد متعلقہ دستاویزات کی جامعہ کراچی کے جمنازیم ہال میں قائم داخلہ کمیٹی کاؤنٹرز سے تصدیق کرانے کے بعدجمنازیم ہال میں واقع بینک کاؤنٹرپرہی اپنی داخلہ فیس جمع کراسکتے ہیں۔

ایم اے کے امتحانی فارم جمع کرانے کااعلان

واضح رہے کہ داخلہ فیس صرف یوبی ایل جامعہ کراچی کے مین کیمپس برانچ میں بصورت کیش جمع کرائی جاسکتی ہے اس کے علاوہ کوئی اور بینک داخلہ فیس وصول کرنے کا مجاز نہیں ہوگا۔

علاوہ ازیں ایسے طلباوطالبات جو جاری کردہ داخلہ فہرستوں سے مطمئن نہیں ہیں وہ 06 تا08 جنوری2021 ء تک اپنے آن لائن پورٹل سے کلیم فارم داخل کرسکتے ہیں۔طلباوطالبات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ جامعہ کراچی کی جانب سے جاری کردہ کلوزنگ پرسنٹیج/ اہلیت کو مد نظر رکھتے ہوئے کلیم فارم جمع کرائیں۔

کراچی : جامعہ کراچی نے ایم اے ریگولرکے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کااعلان کردیا۔

ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹرسید ظفر حسین کے مطابق ایم اے ریگولر سال اول وآخر کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

طلبہ اپنے امتحانی فارم6700 روپے فیس کے ساتھ18 جنوری2021 ء تک جمع کراسکتے ہیں۔
امتحانی فیس ایچ بی ایل،یوبی ایل،نیشنل بینک آف پاکستان،ایم سی بی اور سندھ بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کرائی جاسکتی ہے۔
امتحانی فارم اور بینک واؤچر جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں،طلبہ اپنے امتحانی فارم متعلقہ دستاویزات اور فیس واؤچرکے ساتھ متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایسے طلباوطالبات جو 2013 ء یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 5000 روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے۔

کراچی : چئیرمین اسٹوڈنٹس پیرینٹس فیڈریشن آف پاکستان ندیم مرزانے نیا تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع کرنے کی سفارش کردی۔

چئیرمین اسٹوڈینس پیرینٹس فیڈریشن آف پاکستان ندیم مرزا کا کہنا ہے کہ اسکول صرف جلد بازی میں فیسوں کی وصولی کے لیے کھولے جا رہےہیں۔

وزراء تعلیم پچھلے پورے سال کی فیسوں کی اگلے سال میں ایڈجسٹ کرنے کرنے کا حکم جاری کریں فیسوں کے مسئلہ کے تصفیہ کے بغیر وزرائے تعلیم کا کو ئی فیصلہ تسلیم نہیں کرتے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ کرونا میں دن بدن اصافہ ھو رہا ھے جب اسکول بند کئے گئے تو روزانہ 500 نئے مریض تھے

پچھلے تعلیمی سال کی مدت میں اصافہ سے اگلا تعلیمی سال بھی متاثر ہو جائے گا اس لئے نئے تعلیمی سال کا آغاز یکم اپریل سے کیاجائے۔

پنجاب: وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کی حمایت کردی۔

وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا ہےکہ پنجاب بھرمیں تمام تعلیمی ادارے حکومتی احکامات کے مطابق 18 جنوری سےمرحلےوار کھولےجائیں گے۔

مرحلے وار میں نویں جماعت سے 12 ویں جماعت کے تعلیمی ادارے 18 جنوری ، پرائمری تاآٹھویں جماعت کی کلاسز کا آغاز 25 جولاءی تک کھولیں جائیں گے

Image may contain: text that says 'Tweet Murad Raas @DrMuradPTI ๑0๐ ANNOUNCEMENT: Opening of Educational Institutions in Punjab. Classes 9,10,11,12 to open on January 18th 2021. Classes ECE through 8th to open on January 25th, 2021. Universities to open on February 1st, 2021. institutions will have 50% students on alternate days as before. 12:59 PM Jan 4, 2021 Twitter for iPhone 2.2K Retweets 535 Quote Tweets 12.5K Likes'

جبکہ آخری مرحلے میں یکم فروری سے تمام جامعات اور ہائر ایجوکیشن میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوجائے گا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ تمام اداروں میں پہلے کی طرح متبادل دنوں میں 50فیصدطلبہ ہوں گے۔