Sunday, 13 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی : جامعہ کراچی نےگزشتہ روزداخلےکےلئے خصوصی انٹری ٹیسٹ کاانعقاد کیا۔

خصوصی انٹری ٹیسٹ میں ایسے امیدواروں نے شرکت کی جن کے کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں 13 دسمبر 2020 کو صبح کے بیچلر پروگرام کے انٹری ٹیسٹ میں شرکت کرنے سے قاصر تھے۔

داخلہ نظامت برائے جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کا کہنا تھا کہ انٹری ٹیسٹ صبح 11 بج کر 30 منٹ پر شروع کیا گیا تھاجبکہ امیدواروں کوسوالیہ پیپر کو حل کرنے کے لئے100 منٹ کا وقت دیا گیاتھا۔

انہوں نے بتایا کہ چھ امیدواروں نے سرکاری ویب پورٹل پر اپنی درخواستیں جمع کروائیں اور یونیورسٹی کے داخلہ کمیٹی کو آگاہ کیا کہ وہ 13 دسمبر 2020 کو ہونے والے انٹری ٹیسٹ میں شرکت کرنے سے قاصر ہیں اور انہوں نے اپنی میڈیکل رپورٹس بھی پیش کیں۔


انہوں نےمزید بتایا کہ کل چھ امیدواروں میں سے پانچ طلباء نے جمعہ کے روز منعقدہ خصوصی انٹری ٹیسٹ میں شرکت سے قبل اپنی میڈیکل رپورٹ پیش کی۔

کراچی :  جامعہ کراچی نےبی کام ریگولر سالانہ امتحانات برائے 2020 ء کے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سیدظفر حسین کے مطابق بی کام ریگولر سال اول،دوئم اور سال اول ودوئم باہم سالانہ امتحانات برائے 2020 ء کے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

بی کام سال اول،دوئم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 6725 روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی کام سال اول ودوئم باہم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 11850 روپے فیس کے ساتھ 20 جنوری2021 ء تک جمع کراسکتے ہیں۔

طلبہ اپنی فیس ایچ بی ایل،یوبی ایل،نیشنل بینک آف پاکستان،ایم سی بی اور سندھ بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کراسکتے ہیں۔امتحانی فارم اور بینک واؤچر جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

طلبہ اپنے امتحانی فارم متعلقہ دستاویزات اور فیس واؤچرکے ساتھ متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں۔

اضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2014 ء یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000/= روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے۔

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود سے گزشتہ روز آل پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز سپریم کونسل کے وفد نے ملاقات کی۔

وفد کی نمائندگی افضل بابر، ملک ابرار احمد، چوہدری عبید اللہ، ناصر محمود اور ابرار احمد خان نے کی۔ وفد نے وفاقی وزیر تعلیم کا تمام مصروفیات ملتوی کر کے ملاقات کرنے پر اظہار تشکر کیا اور انکو اپنے مطالبات اور مسائل پیش کئے۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے کہا سال 2020 تعلیم کے لئے سب سے مشکل سال گزرا۔ تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ میرے لئے سب سے زیادہ تکلیف دہ تھا۔ وفاقی وزیر تعلیم نے وفد کو بتایا کہ وزرات تعلیم از خود کوئی فیصلہ نہیں لیتی بلکہ وزارت صحت کے ڈیٹا، اور ہدایات کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم نے وفد کو بتایا کہ طلبہ کے کورسز مکمل کرنے کے لئے 4 جنوری کی میٹنگ میں مارچ میں ہونے والے امتحانات آگے لے جانے پر فیصلہ کریں گے۔ صورت حال کو دیکھتے ہوئے گرمیوں کی چھٹیوں کو کم کرنے کا بھی سوچ رکھا ہے۔

اپریل سے شروع ہونے والےتعلیمی سال کو اگست میں لے جانے پر بھی مشاورت کریں گے۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ انہوں نے تمام صوبائی وزرا تعلیم کو 4 جنوری کی بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس سے پہلے ، اپنے صوبوں کی پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز سے ملاقات کرنے کی درخواست کی ہے اور وہ خود اجلاس میں پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کی نمائندگی کریں گے انکی پوری کوشش ہوگی جتنا جلدی ممکن ہو تعلیمی ادارے کھول دیئے جائیں اس ضمن میں انشا اللہ اچھی خبر دیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا سیاست اپنی جگہ پر مگر تعلیمی فیصلے ہم متفقہ طور پر کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر تعلیم نے وفد کو اس مشکل گھڑی میں چھوٹے اسکولوں کی مدد کے لئے حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا اس سلسلے میں وزیر اعظم سے بھی بات کی، انکے لئے مالی امداد اور بلا سود قرضوں کی فراہمی کا پیکج تشکیل دیا جو کہ اسوقت وزارت خزانہ میں ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم نے کہا تعلیمی سرگرمیوں کے تعطل کا جتنا احساس اور تکلیف انکو ہے شاید کسی اور کو ہو۔ وہ اور انکی وزارت پورے طور پر انکے ساتھ کھڑی ہے۔

آل پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کے وفد نے کہا کہ آپکا ووٹ اور خواہشات ہمیشہ ہمارے ساتھ رہی ہیں جس پر ہم تہہ دل سے ممنون ہیں۔میٹنگ میں پارلیمانی سیکرٹری ایجوکیشن وجہیا اکرم، وفاقی سیکرٹری تعلیم فرح حامد خان، ایڈیشنل سیکریڑی محی الدین احمد وانی اور دیگر سینئر آفیسرز موجود تھے۔

کراچی: پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی مزید چار برس کے لیے این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلرمقرر کردیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق یونی ورسٹیز اینڈ بورڈز حکومتِ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے تحت پروفیسر ڈاکٹر سروش لودھی کو مزیدچار برس کے لیے وائس چانسلر این ای ڈی یونی ورسٹی مقرر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابقجاری نوٹیفیکیشن کے تحت پروفیسر ڈاکٹر نعمان احمد کو مزیدتین برس کے لیے ڈین فیکلٹی آف آرکیٹکچر اینڈ مینجمنٹ سائنسز مقرر کیا گیا ہے جب کہ پروفسر ڈاکٹر محمد رضا مہدی کو بحیثیت پرنسپل تھر انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی توسیع دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس برس جامعہ این ای ڈی اپنے سو برس مکمل کررہی ہے۔

کراچی: نذیر حسین یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز کا دسواں اجلاس چانسلر انجینیر فرحت خان کی زیر نگرانی میں ہوا-

اجلاس میں وائس چانسلر کراچی یونیورسٹی ڈاکٹرخالد عراقی ، وائس چانسلر این ای ڈی یونیورسٹی ڈاکٹر سروش لودھی، وائس چانسلر نذیر حسین یونیورسٹی ڈاکٹر بلال احمد علوی،رجسٹرار نذیر حسین یونیورسٹی افضال احمد،چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل جاوید سلیم قریشی،ڈپٹی سیکرٹری ایجوکیشن سندھ احسان اللہ لغاری ، نمائندہ ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر اے کیو مغل ، جناب رؤف صدیقی، ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ، ایم پی اے علی خورشیدی، ڈین انجینیرنگ ڈاکٹر فیض اللہ مہر،ڈین فارمیسی ڈاکٹر نگہت راضوی نے اجلاس میں شرکت کی۔

اس اجلاس کا اصل مقصد بجٹ کا متفقہ طور پر منظوری تھا اور اس کے ساتھ ساتھ نئے ڈگری پروگرام کھولنے کی اجازت دی گئی ۔نئے تعلیمی سال میں نئے پروگرامز شروع کررہے ہیں جو انڈسٹری کی ضروریات کے عین مطابق ہونگے۔

اجلاس کے موقع پر اراکین کی طرف سے سالانہ کارکردگی اور منصوبوں کی تعریف کی گئی جس پر چانسلر انجینیر فرحت خان نے تمام بورڈ کے اراکین کا شکریہ ادا کیا۔

کراچی:  پاکستان میڈیکل کمیشن نے نئے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز اور جامعات کی توثیق کا عمل ختم کردیا ہے اس حوالے سے پی ایم سی کی سیکرٹری ڈاکٹر شائستہ ذیشان نے پی ایم سی سے توثیق لینے والی میڈیکل اداروں کو باقاعدہ خطوط لکھنا شروع کردیئے ہیں ۔

ؒخط میں کہا گیا ہے کہ اب توثیق سے متعلق تمام معاملات ہائر ایجوکیشن کمیشن دیکھے گی لہٰذا اس حوالے سے کمیشن سے رجوع کیا جائے اسی طرح پی ایم سی نے میڈیکل اداروں میں تدریسی امور انجام دینے والے اساتذہ کے تجربہ سرٹیفکیٹ دینے سے بھی معذوری ظاہر کردی ہے اور حصول کے خواہشمند افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ تجرباتی سند کے حصول کے لیے متعلقہ میڈیکل و ڈینٹل کالج، انسٹیٹیوٹ یا یونیورسٹی سے حاصل کریں اگر ادارہ دینے سے منع کردے تو پھر ہائر ایجوکیشن کمیشن سے رجوع کریں یا پھر میڈیکل ٹربیونل میں شکایت درج کرائیں اس کے علاوہ پی ایم سی نے اساتذہ کی ترقی سے متعلق قواعد بھی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مطابق کرنے کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ میڈیکل فیکلٹی کی پروموشن کے لیئے اکیڈمک بورڈ نیا طریقہ کار طے کررہا ہے جسے کونسل سے منظوری کے بعد ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زریعے تمام اداروں میں نافذ کیا جائے گا۔

کراچی : جامعہ کراچی اور انٹرنیشنل ترک اکیڈمی کے مابین مفاہمتی یادداشت پردستخط ہوئے۔
جامعہ کراچی اور انٹرنیشنل ترک اکیڈمی کے مابین مفاہمتی یادداشت پرجامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی اور انٹرنیشنل ترک اکیڈمی کے صدر Prof. Dr. DarkhanKydyraliنے دستخط کئے۔

مفاہمتی یادداشت کے مطابق مشترکہ تحقیقی منصوبوں،فیکلٹی اور ریسرچ کے تبادلوں،مشترکہ طور پر بین الاقوامی کانفرنسز کا انعقادکو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اساتذہ کے تبادلہ کا پروگرام بھی جلدشروع کیاجائے گا۔

انٹرنیشنل ترک اکیڈمی 2010 سے بین الاقوامی تنظیم کی حیثیت سے تعلیم اور تحقیق کے شعبوں میں مضبوط تعاون کے لیے عالمی برادری کے ساتھ مل کرکام کر رہی ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی وحیاتیاتی علوم(آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر محمداقبال چوہدری ودیگر بھی موجود ہیں۔

کراچی: جامعہ کراچی نےماسٹرزاِن مینجمنٹ اینڈ ملٹری سائنسز،بی ایس میڈیکل ٹیکنالوجی،ایم ایس سی اِن انرجیٹک میٹریلز،ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی اور ڈیفیشینسی کورس تعلیمی سیشن 2019-2020 ء کے انرولمنٹ فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق انرولمنٹ فارم 15 جنوری2021 ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ماسٹرز اِن مینجمنٹ اینڈ ملٹری سائنسز کے انرولمنٹ فارم 2500 روپے فیس کے ساتھ،بی ایس میڈیکل ٹیکنالوجی کے انرولمنٹ فارم 17500 روپے فیس کے ساتھ،ایم ایس سی اِن انرجیٹک میٹریلزکے انرولمنٹ فارم 2500 روپے فیس کے ساتھ، ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی کے لئے پبلک سیکٹر کے انرولمنٹ فارم 5000 روپے فیس کے ساتھ اورپرائیوٹ سیکٹر کے انرولمنٹ 16500 روپے فیس کے ساتھ جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

اسی طرح پبلک سیکٹر کے لئے ڈیفیشنسی کورس کی انرولمنٹ فیس 2500 روپے اور پرائیوٹ سیکٹر کے لئے ڈیفیشنسی کورس کی انرولمنٹ فیس 4000 روپے جمع کرائی جاسکتی ہے،جبکہ 1000 روپے لیٹ فیس کے ساتھ 29 جنوری 2021 ء تک انرولمنٹ فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں۔طلبہ مزید معلومات کے لئے اپنے متعلقہ کالجز سے رجوع کریں۔

کراچی : سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ میتھمیٹکس نے ورلڈاسپیس ویک کے حوالے سے قومی وبین الاقوامی سمینارز کی ایک سیریز کا انعقاد کیا جس میں ممتاز ریسرچ اسکالرز نے اپنے تحقیقی مقالے شیئر کئے ۔

بین الاقوامی سمینارز کے مقررین میں برطانیہ کی مانچسٹر میٹروپولیٹن یونیورسٹی کے Dr.Olugbenga Ogunmodimu اور ترکی کے Dr. Ümit Deniz Göker شامل تھے جبکہ قومی سیمینارز کے اسکالرز میں پروفیسر وقارحیدربخاری، اسماء ظفر اور پروفیسر ڈاکٹر راشد کمال انصاری شامل تھے ۔

اسپیس ویک پروگراموں کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے کہا کہ ہمیں خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کرنے کی اشدضرورت ہے اور نئی نسل کی تربیت اس انداز سے کی جائے کہ وہ خلائی ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کر سکیں اور اس شعبے میں دلچسپی لیں اور انسانی خدمت کے لیے اسے اپنے کیریئر کے طورپر اپنائیں ۔

انھوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ سرسید یونیورسٹی نے ایک اہم فورم سے منسلک ہو کر اسپیس ویک پروگراموں کا انعقاد کیا ہے اور اس بات کا جائزہ لینے کو کوشش کی ہے کہ خلائی سائنس انسانی زندگی کے لئے کس قدر اہم ہے اور انسانوں کی کیسے مدد کر سکتی ہے ۔ ہم اسپارکو کے ساتھ مل کر خلائی سائنس سے متعلقہ ایشوز پر کام کرنا اورتحقیق کو آگے بڑھاناچاہتے ہیں ۔

قبل ازیں شعبہ میتھمیٹکس کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر راشد کمال انصاری نے بتایا کہ سرسید یونیورسٹی نے اسپیس ریسرچ پر کیا کام کیا ہے ۔اس موقع پر شعبہ میتھمیٹکس کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر راشد کمال انصاری نے سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین کو روس کی آرٹسٹVictoria Nikulina کی تصویر Saturn کا عکس پیش کیا جسے ان کی اجازت سے سرسیدیونیورسٹی کے زیراہتمام منعقدہ اسپیس ویک پرگراموں میں علامتی نشان کے طور پر استعمال کیا گیا ۔ تقریب کی میزبانی کے فراءض سنیئر لیکچرر انجیلا رحیم نے انجام دئے ۔

 

کراچی : جامعہ کراچی میں بیچلرزاور ماسٹرز پروگرام میں اوپن میرٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ30 دسمبر ہے۔

انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق بیچلرزاور ماسٹرز (مارننگ پروگرام) میں اوپن میرٹ کی بنیاد پرہونے والے داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 دسمبر2020 ء ہے۔

علاوہ ازیں مخصوص نشستوں (Reserved Seats)پر بھی داخلوں کے لئے فارم 30 دسمبر2020 ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

مخصوص نشستوں میں اسپورٹس،کراچی یونیورسٹی ایمپلائز،معذورافراد(اسپیشل پرسنز)،آرمڈ فورس،وکلا کے بچے،فاٹا،شمالی علاقہ جات وآزاد جموں کشمیر،اندرون سندھ اور بلوچستان کی نشستیں شامل ہیں۔

 مخصوص نشستوں پر داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان

طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئے  www.uokadmission.edu.pk  پررابطہ کرسکتے ہیں،جہاں تمام معلومات موجودہیں۔