Sunday, 13 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت کی زیر صدارت ڈینز و ایڈمیشن ٹیکنیکل کمیٹی کا آن لائن اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں کہا گیا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے یونیورسٹی میں ہونے والے تعلیمی نقصانات کا ازالہ کیا جائیگا، جس کیلئے ایک جامعہ حکمت عملی مرتب کی گئی ہےجس کے تحت سیکنڈ سیمسٹر کے تمام بیچز کی آن لائن کلاسز 22 جنوری 2021ء تک چلانے اور موسم سرما کی چھٹیاں معطل کرنے سمیت اہم فیصلے کیے گئےہیں۔

سیکنڈ سیمسٹر کے امتحانات بھی آن لائن لیے جائیں گے، جو 25 جنوری 2021ء سے 12 فروری 2021ء تک جاری رہیں گے۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ تعلیمی سال 2021ء کے تحت نئے تعلیمی سال کی کلاسیں 15 فروری 2021ء سےشروع کی جائیں گی۔

شیخ الجامعہ سندھ ڈاکٹر ُا کی زیر صدارت ہونے والے آن لائن اجلاس میں رجسٹرار ڈاکٹر امیر علی ابڑو کے علاوہ مختلف شعبوں کے ڈینز اور ایڈمیشن ٹیکنیکل کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس میں بیچلر و ماسٹر ڈگری پروگرامز میں داخلے کیلئے داخلہ کی تاریخ میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کرنے کی بھی منظور دی گئی جس کے تحت داخلے کے خواہشمند اب 18 دسمبر 2020ء تک آن لائن فارم جمع کرا سکیں گے۔

اجلاس میں بات چیت کرتے ہوئے شیخ الجامعہ سندھ ڈاکٹر برفت نے کہا کہ جامعہ سندھ میں زیر تعلیم طلباء کا مستقبل انہیں عزیز ہے، اس لیے کوشش کرکے ان کا قیمتی وقت بچایا جائیگا اور انہیں بروقت ڈگریاں تفویض کی جائیں گی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ کورونا کی وجہ سے غیر معمولی حالات کے باوجود یونیورسٹی کو تعلیمی کیلنڈر پر لایا جائیگا۔

کراچی: سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی اور امریکی قونصلیٹ کراچی کے درمیان تعلیم اور تحقیق کے میدان میں باہمی تعاون کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

گذشتہ دنوں دونوں حکام کے درمیان آن لائن میٹنگ منعقد کی گئی جس میں ایس ایم آئی یو کے وفد کی قیادت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی میمن کررہے تھے۔

جبکہ امریکی حکام کی جانب سے پبلک افیئرز افیسر ایمی کرسچینز، کلچرل افیئرز افیسر جان ریٹیگن اور ڈپٹی کلچرل افیسر کیمرون تھامس شاہ نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں دونوں طرف سے مختلف معاملات پر اکیڈمک ریسرچ اور ایکسچینج پروگرام اور امریکی جامعات اور ایس ایم آئی یو کے درمیان تعلقات کو مزید بنانے پر اتفاق کیاگیا۔

امریکی قونصل خانے کے حکام نے اس بات کا یقین دلایا کہ سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے اساتذہ اور طالبعلموں کے فائدے کیلئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔انہوں نے امریکا میں کئی اسکالرشپس پروگرامز کے بارے میں آگاہ بھی کیا۔ انہوں نے ایس ایم ائی یو کے طالبعلموں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ امریکا میں ریسرچ اور تعلیم کے مواقع سے بھرپور فائد ہ حاصل کریں۔

اس موقع پروائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی میمن نے کہا کہ امریکی قونصل خانے کی جانب سے جنوبی ایشیا کے تاریخی اور قدیم ادارے کے ساتھ تعاون کرنے کے اقدام کی تعریف کی۔

انہوں نے یہ تجویز بھی پیش کی کہ امریکن قونصل خانہ امریکی پروفیسرز کو ایس ایم آئی یو سے ملانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ مستقبل میں مزید رابطے قائم کرنے کیلئے ایس ایم آئی یوکی جانب سے ایک فوکل پرسن بھی مقرر کیا جائے گا۔

کراچی: جامعہ کراچی میں تعلیمی سیشن 2021 ء کے ماسٹرز پروگرام کے لئے داخلہ ٹیسٹ ہفتہ کے روز صبح 11:00 بجے کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات میں قائم امتحانی مراکز میں منعقد ہوا۔

ماسٹرز پروگرام میں داخلوں کے لئے550فارم جمع کرائے گئے، جبکہ500 سے زائد امیدواروں نے داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کی۔
رجسٹرارجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید، انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنزجامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر،رئیسہ کلیہ فنون وسماجی علوم پروفیسر ڈاکٹر نسرین اسلم شاہ،پروفیسر ڈاکٹر انیلاامبر ملک،پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ سعید اورڈاکٹر سید عاصم علی نے امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔

انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر نے بتایاکہ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی ہدایت پر تمام امتحانی مراکز پر سینیٹائزر،فیس ماسک اور تھرمل گن کی موجودگی کو یقینی بنایاگیاہے۔

داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کرنے والے تمام امیدواروں کا تھرمل گن سے ٹمپریچر چیک کرنے کے بعد کمرہ امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دی گئی۔

واضح رہے کہ داخلہ ٹیسٹ کے نتائج جامعہ کراچی کی ویب سائٹ پر13 دسمبر2020 ء کو اَپ لوڈ کردیئے جائیں گے جبکہ طلبہ داخلہ ٹیسٹ کے نتائج اپنے پورٹل پر بھی دیکھ سکیں گے۔

کراچی: جامعہ کراچی میں تعلیمی سیشن 2021 ء کے بیچلرزپروگرام کے لئے داخلہ ٹیسٹ 13 دسمبر2020 ء کو لئے جائیں گے،داخلہ ٹیسٹ میں کل 10210 امیدوارشریک ہوں گے،جس میں بیچلرز پروگرام کے 9660 امیدوار شامل ہیں۔داخلہ ٹیسٹ کے لئے جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات میں امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کرنے والے امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ صبح 10:00 بجے اپنے اصل شناختی کارڈ اور ایڈمٹ کارڈ کے ساتھ اپنے متعلقہ امتحانی مرکز پر حاضری کو یقینی بنائیں۔تفصیلات کے مطابق بیچلرز پروگرام میں اپلائیڈ کیمسٹری اینڈ کیمیکل ٹیکنالوجی،اپلائیڈ فزکس،بائیوٹیکنالوجی،بزنس ایڈمنسٹریشن،کیمیکل انجینئرنگ،کامرس،کمپیوٹر سائنس،کرمنالوجی، ایجوکیشن، انوائرمینٹل اسٹڈیز،فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی،انٹرنیشنل ریلیشنز،ماس کمیونیکشن،پیٹرولیم ٹیکنالوجی،پبلک ایڈمنسٹریشن،ایجوکیشن،اسپیشل ایجوکیشن(بی اے آنرز) اورٹیچرز ایجوکیشن(بی ایڈآنرز) میں داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ 13 دسمبر 2020 ء کو لیا جائے گا۔

انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی ہدایت پر داخلہ ٹیسٹ کے انعقاد سے قبل تمام امتحانی مراکز میں جراثیم کش اسپرے کردیئے گئے ہیں۔تمام امتحانی مراکز پر سینیٹائزر،فیس ماسک اور تھرمل گن کی موجودگی کو یقینی بنایا گیاہے۔تھرمل گن سے ٹمپریچر چیک کرنے کے بعد طلبہ کو کمرہ امتحانی میں بیٹھنے کی اجازت دی جائے گی۔

تمام طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ کووڈ 19 ایس اوپیز کو مد نظر رکھتے ہوئے،سینیٹائزر،پانی کی بوتلیں اور دیگر ضروری سامان اپنے ہمراہ لائیں۔

علاوہ ازیں طلباوطالبات اور ان کے والدین کی سہولت کے پیش نظر جامعہ کراچی کے سلورجوبلی اور مسکن گیٹس پر پوائنس(بسوں) کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے گا جو طلبہ کو امتحانی مراکز تک پہنچانے اور واپس گیٹس تک پہنچانے کی سہولت فراہم کریں گے۔

اسلام آباد: اسلام آباد میں آئی بی سی سی کے چیئرمین ڈاکٹر شہزاد جیوا کی زیرِ صدارت وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی ہدایت پر آئی بی سی سی کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔اجلاس میں سیکریٹری آئی بی سی سی غلام علی شاہ ملاح بھی اجلاس میں شریک تھے۔

اجلاس میں سیشن 2021 میں لیے جانے والے میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ امتحانات اب مئی کے بجائے جون کے مہینے میں ہونگے تاکہ میٹرک اور انٹر کے طلباکو تدریس کا مزید موقع میسر آسکے جبکہ کالجوں میں انٹر سال اول اور جامعات میں داخلوں میں تاخیر سے بچنے کے لیے پہلے مرحلے میں دسویں اور بارہویں جماعت کے پرچے لیے جائیں جبکہ دوسرے مرحلے میں نویں اور گیارہویں جماعتوں کے طلبہ امتحانات دیں گے۔

اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا گیا کہ چاروں کلاسز کے ہر پرچے کا دورانیہ ڈیڑھ گھنٹے ہوگا جبکہ تمام مضامین کے پرچے مکمل طور پر ایم سی کیوز کی صورت میں لیے جائیں گے۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کوویڈ کے پیش نظر میٹرک اور انٹر کی سطح پر عملی امتحانات نہیں لیے جائیں گے اور عملی امتحانات کے سوالات اور مارکس بھی نظری امتحانات میں ہی ضم ہوں گے۔

اجلاس میں بعض تعلیمی حلقوں کی جان سے محض سائنس اور کامرس کے اختیاری مضامین کے پرچے لینے کی تجویز مسترد کردی اس تجویز میں کہا گیا تھا کہ اس سال میٹرک اور انٹر کے پرچے صرف اختیاری مضامین سے لیے جائیں اور اس فیصلے سے جامعات کو بھی آگاہ کردیا جائے تاکہ وہ انٹری یا رجحان ٹیسٹ اسی بنیاد پر لیں تاہم اس تجویز سے اتفاق نہیں کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ تمام مضامین کے پرچے لیے جائیں گے۔

کراچی : بین الاقوامی ریموٹ کنٹرولڈ جہاز سازی کے مقابلے کے ابتدائی راؤنڈ میں پاکستان کے غلام اسحق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

ٹیم کے مینیجر شارق حمید نے کامیابی کا کریڈٹ اپنے اساتذہ اور ٹیم ممبرز کو دیا ہے
امریکن انسٹی ٹیوٹ آف ایروناٹکس اینڈ ایسٹرو ناٹکس(AIAA)ریموٹ کنٹرولڈ جہاز سازی کا عالمی مقابلہ ڈیزائن، بِلڈ، فلائی(DBF Competition)کے نام سے ہر سال کے مخصوص مشن کے تحت منعقد کرتا ہے۔جس میں دنیا بھر سے انجینئرنگ یونیورسٹیز شرکت کرتی ہیں۔جن کو پہلے مرحلے میں اپنے پروجیکٹ کا پروپوزل اور60صفحات پر مشتمل ٹیکنیکل رپورٹ جمع کرانی ہوتی ہے۔امریکن انسٹی ٹیوٹ آف ایروناٹکس اینڈ ایسٹرو ناٹکس(AIAA) تمام پروپوزلز کا جائزہ لیکر مقابلے کے لیے اہل پروجیکٹس کا اعلان کرتا ہے۔

منظور شدہ پروجیکٹس امریکا میں منعقدہ مقابلے میں اپنے تیار کردہ جہازوں کی کارکردگی کا عملی مظاہرہ کرتے ہیں۔پاکستان سے صرف غلام اسحق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ٹیم گذشتہ دس سالوں سے اس مقابلے میں حصّہ لے رہی ہے۔

انسٹی ٹیوٹ کی ٹیم اس سال اِن وکٹس(INVICTUS)کے نام سے اس بین الاقوامی مقابلہ جہاز سازی میں حصہ لے رہی ہے۔ہر سال کی طرح اس سال بھی دنیا بھر سے سینکڑوں یونیورسٹیز نے مقابلے کے لیے اپنے پروجیکٹ جمع کرائے۔جن میں سے ایک سو پندرہ(115)پروجیکٹس کو منظور کیا گیا۔جس میں غلام اسحق خان انسٹی ٹیوٹ کی ٹیم اِن وکٹس(INVICTUS)کے پروجیکٹ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔جو یقیناََ پاکستان کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔

ٹیم اِن وکٹس (INVICTUS) کے مینیجر اور غلام اسحق خان انسٹی ٹیوٹ کے ہونہار طالبعلم شارق حمید نے بتا یا کہ یوں تو گذشتہ سال بھی ہمارے انسٹی ٹیوٹ کی ٹیم نے برا عظم ایشیا میں بہترین پوزیشن حاصل کی تھی۔لیکن اس سال ہمیں کووڈ۔19کی وجہ سے بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔لیکن ہمارے ہر ٹیم ممبر نے اسکو ایک چیلنج سمجھ کر قبول کیا۔ہمارے اساتذ ہ نے ہمارے ساتھ بہت تعاون کیا۔خدا کے فضل و کرم،والدین کی دعاؤں اور انسٹی ٹیوٹ کی سرپرستی کی بدولت ہماری ٹیم نے دنیا بھر سے منتخب ہونے والے ایک سو پندرہ(115) پروجیکٹس میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔جو ہمارے لیے، ہمارے انسٹی ٹیوٹ اور ہمارے ملک پاکستان کے لیے بہت اعزاز کی بات ہے۔ہمیں امید ہے کہ ہم فائنل مقابلے میں بھی اسی طرح اپنے ملک کا نام روشن اور اس کے پرچم کو سر بلند کریں گے۔

لاہور: پنجاب بورڈ کمیٹی چیئرمینز نے نویں اور دسویں جماعت کے داخلوں کے لیے فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے

پنجاب بورڈ کمیٹی چیئرمینز نے تاریخ میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ۔توسیع 10 جنوری تک کئے جانے کا امکان ہے ۔

اس سے قبل سنگل فیس کے ساتھ داخلہ جمع کرانے کی تاریخ 10 دسمبر تھی ، توسیع کا نوٹیفکیشن آج کردیا جائے گا ۔

کراچی: اینٹی کریشن اسٹیبلشمنٹ ایسٹ کراچی نے جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کی موجودگی میں تعلقہ ایجوکیشن افسر جمشید ٹاؤن ایسٹ کے دفتر پر چھاپہ مارکرتعلقہ ایجوکیشن افسر جمشید ٹاؤن ایسٹ زون ذاکر برگڑی رشوت لیتے ہوئے گرفتارکرلیا
تعلقہ ایجوکیشن افسر جمشید ٹاؤن ذاکر برگڑی نے آفس اسسٹنٹ اظہر بھٹو سے 20 ہزار روپے رشوت طلب کی تھی ۔

آفس اسسٹنٹ اظہر بھٹو نے محکمہ اینٹی کریشن اسٹیبلشمنٹ ایسٹ زون کو شکایت درج کرائی تھی کےبیمار ہونےکی وجہ سےمیں نے اپنا تبادلہ جمشید ٹاؤن ایسٹ زون سےگھر کے نزدیک تعلقہ ایجوکیشن افسر گڈاپ ٹاؤن ضلع ملیر کروایا تھا درج شکایت میں انھوں نے کہا کے میرا تبادلہ ہونے کے باوجود تعلقہ ایجوکیشن افسر جمشید ٹاؤن ذاکر برگڑی مجھ سے رلیونگ آڈر کے 20 ہزار روپے رشوت طلب کر رھا ہے انھوں نے مزیدکہا کے میں ایک غریب بیمار ملازم ہوں میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں ، اس لئے میں ہزار روپے بطور رشوت ادا نہیں کرسکتا

، آفیس اسسٹنٹ اظھر بھٹو کی درخواست پر محکمہ اینٹی کریشن اسٹیبلشمنٹ ایسٹ زون کراچی کے سرکل افسر عبدالحق قریشی اور ان کی کی ٹیم نے ٹی ای او جمشید ٹاؤن ایسٹ کی آفیس میں مجسٹریٹ کی موجودگی میں چھاپہ مارا تو پہلے سے نوٹ کئے ھوئے 20 ہزار روپے ملزم تعلقہ ایجوکیشن افسر جمشید ٹاؤن ذاکر برگڑی سے برآمد ہونے پر اینٹی کریشن ایسٹ کی ٹیم نے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

ملزم ذاکر برگڑی کی کاغذی کارروائی کرنے کے بعد ملزم کا اسپیشل کورٹ اینٹی کریشن سے ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے اپنے ایک بیان میں افسران کو ہدایت دی ہے کہ کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی میں کوئی نرمی نہ برتی جائے۔

لاہور: اسکول کھولنے کے خلاف ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سخت کارروائی کا عندیہ دیدیا ۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہورکاکہناہے کہ اسکول کھولنے پر انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی کے ساتھ ساتھ اسکولوں کی رجسٹریشن معطل کردی جائے گی۔

تاہم ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے وضاحت کی ہے کہ نجی اسکولوں کو 50 فی صدا سٹاف پیر اور جمعرات کے روز بلا نے کی اجازت ہے ۔

جبکہ آن لائن کلاسز کے لیے ہیڈ ٹیچر اورکلاس انچارج کواسکول آنےکی اجازت دی گئی ہے ۔

اس حوالے سے سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی پرویز اختر نے کہااسکول کھلنے کی شکایات پر سخت کارروائی کر رہے ہیں۔

لاہور: گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں بھی ماس کمیونیکشن ڈیپارٹمنٹ قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

جی سی یو وائس چانسلراصغرزیدی نے چیئرمین پی ٹی وی نعیم بخاری سے ملاقات کی۔

وائس چانسلر نے اپنے ٹویٹ میں کہا نعیم بخاری اولڈ راوین ہیں ۔نعیم بخاری کو پی ٹی وی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں ایکشن میں دیکھنا چاہتا ہوں ۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرٹوئیٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ملاقات کے دوران وائس چانسلر اصغرزیدی نے چیئرمین پی ٹی وی نعیم بخاری سے جامعہ میںشعبہ ذرائع ابلاغ عامہ قائم کرنے کیلئے اشتراک کی درخواست کی ہے۔