Sunday, 13 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی:وفاقی جامعہ اردو کے ملازمین کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ جاری ہے
مظاہرے میں سندھ بھر کے جامعات کے نان ٹیچنگ اور آفیسرز ایسوسی ایشنز کے رہنماؤں نے خطاب کررہے ہیں۔
احتجاج کے دوران مظاہرین کا کہنا ہے کہ قائم مقام وی سی فوری مطالبات حل کریں اختیارات نہیں ہیں تو سینڈیکیٹ اور جی آر ایم سی کا اجلاس کیسے بلایا؟

کراچی: علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے اشتراک سے برصغیر کے عظیم مفکر سرسید احمد خان کا203واں یوم پیدائش روایتی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا اور ممتاز دانشوروں نے سرسید احمد خان کی حیات و خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی سابق کمشنر شفیق پراچہ نے کہا کہ ماضی ایک منجمد حقیقت ہے، آپ اسے بدل نہیں سکتے ۔ ایک بیج میں پورا جنگل ہوتا ہے ۔ سر سید تو ایک علامت ہے تبدیلی و ترقی کی سرسید احمد خان سلطنتِ برطانیہ کے باغی تھے ۔ قیام پاکستان اور دو قومی نظریہ کا محور اردو زبان تھی ۔ سرسید کے تسلسل کا دوسرا نام اقبال ہے

اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈبوائز ایسوسی ایشن کے صدر اور سرسید یونیورسٹی کے چانسلر جاوید انوار نے کہا کہ قیامِ پاکستان کے بعد بحثیت قوم، ہم نے سرسید احمد خان کے مشن کو تو پکڑے رکھا مگر اس کی آبیاری جس انداز میں ہونی چاہئے تھی ۔ بحثیت علمبردار، ہم نہیں کر پائے ۔ سرسید احمد خان نے برصغیر کے مسلمانوں کی بحیثیت ایک قوم پہچان کرائی اور انھیں ایک قوم کا تشخص دیا جس کے نتیجے میں پاکستان وجود میں آیا ۔انھوں نے کہا کہ ملازمتوں کے مواقع محدود ہونے کے باعث آج نوجوانوں کو جبری کاروباری تنظیم کاری forced entrepreneurship کی طرف رجوع کرنا لازم ہوگیا ہے

چانسلر جاوید انوار نے شہیدملت لیاقت علی خان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی شہادت پر گہرے تاسف کا اظہا ر کیا ۔ اس موقع پر انھوں نے شہید حکیم محمد سعید کی خدمات کو بھی اجاگر کیا جنھوں نے سرسید یونیورسٹی کا چارٹر منظور کیاتھا ۔ نوابزادہ لیاقت علی خان کو 16اکتوبر اور حکیم محمد سعید کو 17 اکتوبر کو شہید کیا گیا ۔اموبا کے صدر جاوید انوار نے سرسید یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید جاوید حسن رضوی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیا ۔ممتاز اسکالر پروفیسررضوان صدیقی نے کہا کہ سرسید احمد خان برصغیر کے وہ پہلے شخص تھے جنھوں نے جداگانہ قومیت کا نعرہ بلند کیا ۔ وہ جدیدیت کی اہمیت سے واقف تھے اور مسلم نشاط ثانیہ کے علمبردار بھی تھے ۔ وہ بلاشبہ برصغیر کے جملہ مسلمانوں کے محسن ہیں ۔

ڈاکٹر شاداب احسانی نے کہا کہ کائنات میں سارا جھگڑا غائب کا ہے، ظاہر کا کوئی جھگڑا نہیں ہے ۔ ہر عہد کسی نہ کسی نظریہ یا شخصیت کے زیرِ اثر ہوتا ہے ۔ زبان سے زیادہ بیانیہ اثر کرتا ہے ۔ سرسید احمد خان کا سب سے بڑا اہم کام ’’آثار الصنادید‘‘ ہے جو ہماری شناخت ہے ۔ سرسید احمد خان نے جدید سائنسی علوم سیکھنے کی ترغیب دی اور سائنس کی بنیاد مشاہدہ پر ہے

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری انجینئر محمد ارشد خان نے اظہارِ تشکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کے زینے چڑھنے کے لیے مضبوط قوت ارادی اور ثابت قدمی کی ضرورت ہوتی ہے ۔ سرسید احمد خان نے علیگڑھ مدرسے کی بنیاد رکھی جو درحقیقت قیامِ پاکستان کی بنیاد کی پہلی اینٹ تھی ۔ علیگ نے اپنے حصے کا کام کردیا اب المنائی کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس کام کو آگے بڑھائیں ۔ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ سال کے کیلنڈر میں سرسید ڈے بھی ہو کیونکہ پاکستا ن کے قیام کی بنیاد دوقومی نظریہ ہے جسے سب سے پہلے سرسید احمد خان نے پیش کیا تھا ۔اختتامِ تقریب پر سرسید یونیورسٹی کے طلباء و طالبات اور علیگ نے مل کر ترانہ علیگڑھ پیش کیا ۔

کراچی : کورونا وائرس کےباعث بند ہونے والی جامعہ کراچی کی 30سے زائد کینٹین کھلنے کے احکامات جاری کردیئے گئیے. 

وائس چانسلرجامعہ کراچی ڈاکٹرخالد عراقی نےتمام ایس او پیز کومدِ نظررکھتے ہوئےجامعہ کراچی کی کینٹینز کل سے کھول دی جائیں گی جسکا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے.  

نوٹیفیکشن کےمطابق طلبا و طالبات کو کینٹین میں داخلے کے لئے ماسک پہننا لازمی ہوگا جبکہ کینٹین کےاندرسماجی فاصلہ بنائے  رکھنا طالبعلموں کی زمہ داری ہوگی ایس پیزکی خلاف ورزی کرنے والے طلبا کوکینٹین جانا ممنوع ہوگا. 

لاہور:پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہورنےڈپلوماجات, ڈپلومہ ایسوسی آف ایٹ انجینئرز, ڈپلومہ ڈریس ڈیزائننگ اینڈڈریس میکنگ, ڈپلومہ ان کامرس,میٹرک ٹیک اینڈ میٹرک ووکیشنل کےپہلےسالانہ امتحانات کےنتائج کااعلان کردیا ہے.

گورنرپنجاب چودھری محمدسرور اور ٹیوٹاپنجاب کےچیئرمین علی سلیمان صدیق اورچیئرمین پنجاب بورڈآف نےٹیکنیکل ایجوکیشن محمدناضرخان نےنتائج کی اشاعت کی.  

کووڈ19 کی پروموشن پالیسی کےتحت 150,011امیدوار قرار پائے جبکہ 20715امیدوار پروموشن پالیسی کےلئےفال نہ ہوسکے.  

کراچی : محکمہ تعلیم نے رواں سال کی مرکزی داخلہ فہرست جاری کردی.  مرکزی داخلہ پالیسی 2020کےتحت کراچی کےکل 81کالجزو ہائیر سیکنڈری اسکولز میل اور 88 کالجز وہائیرسیکنڈری اسکولز فیمیل میں گیارہویں جماعت میں داخلوں میں درخواستوں کی آن لائن وصولی کاآغاز 26 ستمبر سے ہوا تھا جو 13اکتوبر تک مکمل کرلیاگیا. داخلوں کےلئے کل 99588درخواستیں وصول کی گئیں  تمام گروپس میں داخلوں کے لیئے پلیسمنٹ  لسٹوں کااجراء کردیاگیا .

رواں سال داخلہ 2020 میں پری میڈیکل میل 4127, پری انجینئرنگ 16874,کمپیوٹر سائنس 1293, کامرس 24391, ہیومنٹیز 3862 گروپس داخلے دیئے گئے. 

جبکہ فیمیلزکو پری میڈیکل 13815, پری انجینئرنگ 6549, کمپیوٹر سائنس 1293,کامرس 15934, ہیومنٹیز 10991 گروپس میں داخلے دیئے گئے. 

ہوم اکنامکس میں کل 396 داخلےدیئے گئے. 

مرکزی داخلہ پروگرام برائے 2020کےڈائریکٹروجنرل چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حمیدکےمطابق  تمام کالجز کے پرنسپلز کو ہدایت کےساتھ اختیار دیا گیاہےوہ تمام طلبہ طالبات جوبغیر کلیم آرڈر  کے آرہِے ہیں انہیں کالجز کےپرنسپل کالجز کی میرٹ پرداخلے دےدیں.  سندھ کےپانچ بورڈز کےعلاوہ او لیول, فیڈرل بورڈ,  آغاخان بورڈ اور پاکستان کےدیگر بورڈز کےعلاوہ ایسے طلبا جو بیرون ملک سےمیٹرک یا اسکےمساوی امتحان دےکرآئے ہوں ان کےلئے 37 کلیم سینٹرز قائم کردیئے گئے ہیں..

طلبہ وطالبات اپنے پلیسمنٹ کانتیجہ   www.seccap.net پر دیکھ سکتے ہیں. تمام طلبا کو ہدایت جاری کی گئی ہیں وہ متعلقہ کالج میں اپنےداخلے کاعمل مکمل کرائیں نیز وہ طلبا وطالبات جنہوں نے اپنی داخلہ درخواستیں جمع نہیں کرائی ہیں وہ اپنی میرٹ کے مطابق  کالجزیا کلیم سینٹرز سے رابطہ کریں انہیں انکی میرٹ پر داخلہ دےدیا جائےگا کوئی بھی طلباعلم داخلےسےمحروم نہیں رہے گا خواہ اس نے فارم جمع کرایاہو یانہیں کروایا ہو. 

کراچی : جامعہ کراچی نے ایل ایل بی کرنے والےخواہشمند امیدوار کو ایک اور موقع دے دیا.

 جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹرسید ظفرحسین نےدو سالہ ایل ایل بی (بیچلرزآف کسی)کےامتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے طلبا وطالبات جنہوں نے اپنی ڈگری مکمل نہیں کی ہےانہیں جامعہ کراچی آخری موقع دےرہی ہے دو سالہ بیچلرزآف لاء کےامتحانات میں شریک ہونے والے خواہشمند طلبا وطالبات جامعہ کراچی کے شعبہ کامرس اینڈلاء سیکشن سے رجوع کریں. 

مانیٹرنگ ڈیسک : ویوو نے اپنا 44 میگا پکسل سیلفی کیمرے سے لیس اسمارٹ فون وی 20 پاکستان میں متعارف کرادی ہے۔
وی 20 میں 6.44 انچ کا امولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ فنگرپرنٹ اسکینر اسکرین کے اندر نصب ہے۔۔فون میں 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ایک نیا فیچر میموری ری کالر ہے جو صاراف کی پرانی یادوں ک زندہ کرتا ہے۔

یہ ڈیوائس کوالکوم اسنیپ ڈراگون 720 جی پراسیسر سے لیس ہے جبکہ اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کاا امتزاج کمپنی کے فن ٹچ او ایس 11 سے کیا گیا ہے

وی 20 میں 4000 ایم اے ایچ بیٹری 33 واٹ فلیش چارج سپورٹ کے ساتھ ہے جبکہ ڈیوائس کی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے ملٹی ٹربو نامی فیچر بھی دیا گیا ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل مونوکروم کیمرے دیئے گئے ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ کیمرا فیچرز میں سپرنائٹ موڈ، ٹرائی پوڈ موڈ، موشن آٹوفوکس، تھری ڈی ساؤنڈ ٹریکنگ، ڈوئل ویو ویڈیو، پورٹریٹ ویڈیو اور 240 فریم فی سیکنڈ سلوموشن سیلفی ویڈٰیو قابل ذکر ہیں۔فرنٹ پر نوچ ڈیزائن میں 44 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے جو آئی آٹوفوکس کے ساتھ ہے۔

پاکستان میں یہ فون 2 رنگوں مڈنائٹ جاز اور سن سیٹ میلوڈی میں دستیاب ہوگا اور 17 اکتوبر سے 59 ہزار 999 روپے میں خریدا جاسکے گا۔
خیال رہے کہ کمپنی نے گزشتہ ماہ وی 20 اور وی 20 پرو متعارف کرائے تھے جن میں سے ایک فون اب پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔

کراچی: ملک بھر میں پہلی بار میڈیکل اورڈینٹل کالجوں میں داخلوں کے لیے امیدواروں کو انٹری ٹیسٹ کے 2 مراحل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
امیدواروں کو رواں سال پہلے انٹری ٹیسٹ اور بعد میں میڈیکل کالج ایڈمیشن (MD-CAT) ٹیسٹ دینا لازمی ہوگا اور جو امیدوار MD-CAT ٹیسٹ میں شرکت نہیں کرے گا اس کو ملک کے کسی بھی میڈیکل کالج میں داخلہ نہیں دیا جائے گا اور نہ ہی پاکستان میڈیکل کمیشن (PMC) میں رجسٹریشن کی جائے گی۔

انٹر سائنس میں 65 فیصد نمبر حاصل کرنے والے امیدوار ہی انٹری اور MD-CAT کے تحریری امتحانوں میں شرکت کے اہل ہوں گے۔
MD-CAT ٹیسٹ میں امیدواروں کو 60 فیصد نمبر حاصل کرنا لازمی ہوں گے جبکہ انٹری ٹیسٹ میں 33 فیصد نمبر حاصل کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔
پاکستان میڈیکل کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری کردہ ایڈمیشن پالیسی سال برائے 2020-2021 کے مطابق ملک بھر کے میڈیکل وڈینٹل کالجوں میں داخلے کے خواہشمند امیدواروں کو پاکستان میڈیکل کمیشن کا MD-CAT ٹیسٹ دینا لازمی ہوگا جبکہ اس ٹیسٹ میں کم سے کم 60 فیصد نمبر حاصل کرنا ضروری ہے۔
داخلہ پالیسی میں ہدایت دی گئی ہے کہ ملک بھر کے تمام سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالج 31 دسمبر 2020تک جبکہ نجی میڈیکل و ڈینٹل کالج کے داخلے 15 فروری 2021تک مکمل کرلیے جائیں۔

یاد رہےسابقہ داخلہ یونیفارم پالیسی کے تحت تمام میڈیکل کالجوں میں داخلوں کیلیے صرف انٹری ٹیسٹ لینا تھا لیکن PMC کے پہلے اجلاس میں میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کیلیے امیدواروں سے MD-CAT ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

مانیٹرنگ ڈیسک : چین کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی شاؤمی نے حال ہی میں جدید ترین ’می ٹرو وائرلیس ائیر فونز ائیر 2 پرو‘ متعارف کیے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ائیر 2 پرو وائس کینسلیشن فیچر کے ساتھ 28 گھنٹے تک پلے میوزک بیک اپ فراہم کرتے ہیں جب کہ اس میں 3 مائیک بھی لگے ہیں اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس سے کال کے دوران بات چیت کا تجربہ بہتر ہو گا۔
می ٹرو وائرلیس ائیرفونز ائیر 2 پرو 10 میٹر کے فاصلے تک آپریٹ کیے جا سکتے ہیں جب کہ اس کا وزن 60 گرام ہے اور یہ چارجنگ کے لیے یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ کو سپورٹ کرتا ہے۔

کمپنی کے مطابق ائیر فونز 10 منٹ کی چارجنگ کے بعد 90 منٹ تک میوزک پلے بیک اپ فراہم کرتے ہیں، جب کہ شاؤمی کے ان ائیرفونز کی قیمت 103 ڈالرز مقرر کی گئی ہے۔

ایک طویل انتظار اور افواہوں کے بعد ایپل نے نئے آئی فون 12 لانچ کر دیے۔
ایپل نے ورچوئل ایونٹ میں نئےفونز لانچ کئے۔ پیش کی جانے والی آئی فون 12 کی لائن ایپ کے چار ماڈلز یعنی آئی فون منی، آئی فون 12، آئی فون 12 پرو اور آئی فون 12 پرو میکس شامل ہیں اور تمام کے تمام 5 جی کنیکٹیویٹی کے ساتھ ہیں۔

آئی فون 12 میں نیا کیا؟
آئی فون 12 میں اس بار 5 جی کنیکٹیویٹی کا اضافہ کیا گیا ہے جو کہ ایپل ڈیوائسس میں پہلی بار دیکھنے کو ملے گی۔ اس 5 جی کنیکٹیویٹی سے صارفین کو فاسٹ ڈاؤنلوڈنگ اسپیڈ اور گیمنگ کا بہترین تجربہ ملے گا۔5جی آپ کے عام 4 جی سیلولر کنیکشن سے 10 سے 100 گنا تیز رفتاری کے ساتھ چلتا ہے۔
آئی فون کی نئی لائن اپ میں شامل آئی فون 12 پرو میں ایک نئے ٹیلی فوٹو لینس کا اضافہ کیا گیا ہے جس میں 2.5 ایکس اوپٹیکل زوم فیچر ہوگا جب کہ اس کے 12 پرو میکس ورژن میں 5 ایکس اوپٹیکل زوم ہوگا۔تمام نئے آئی فون 12 سیاہ، سبز، سفید، نیلے اور سرخ رنگوں میں دستیاب ہوں گے۔

آئی فون 12 کا ڈیزائن
اگر ہم آئی فون 12 کے سائز کی بات کریں تو آئی فون 12 مِنی، 5.4 انچز، آئی فون 12، 6.1 انچز، آئی فون 12 پرو 6.1 انچز جب کہ آئی فون 12 پرو میکس 6.7 انچز کے اسکرین سائز میں دستیاب ہوں گے۔آئی فون 12 کے تمام تر ماڈلز کے فرنٹ کور ڈسپلے پر "سِرامک شیلڈ" ہے جس کی وجہ سے اس کا گلاس تمام تر اسمارٹ فونز کے گلاس سے مضبوط سمجھا جا رہا ہے اور کمپنی کے مطابق اگر یہ فون گرے گا تو اب اس کے ٹوٹنے کا امکان 4 گنا کم ہوگا۔

فون کے ساتھ چارجر بھی نہیں ملے گا
اس بار آئی فون صارفین کے لیے بری خبر یہ ہے کہ کمپنی کی جانب سے آئی فون 12 خریدنے والوں کو ائیر پوڈز اور پاور ایڈاپٹر یعنی چارجر نہیں دیا جائے گا۔

آئی فون 12 کی قیمت؟
آئی فون 12 منی کی قیمت 699 ڈالرز ہوگی جب کہ آئی فون 12 کی قیمت 799 ڈالرز ہے اور اگر آئی فون 12 پرو میکس کی قیمت کی بات کی جائے تو وہ 999 ڈالر سے شروع ہوتی ہے جب کہ 12 پرو میکس کی قیمت 1099 ڈالرز سے شروع ہوگی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ آئی فون 12 اور 12 پرو کے پری آرڈرز 16 اکتوبر سے شروع ہوں گے جب کہ یہ 23 اکتوبر سے ایپل اسٹورز میں دستیاب ہوں گے۔

دوسری جانب آئی فون 12 منی اور 12 پرو میکس کے پری آرڈرز 6 نومبر سے لیے جائیں گے اور یہ 13 نومبر سے ایپل اسٹورز میں صارفین کو دستیاب ہوں گے۔