Monday, 07 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

ویب ڈیسک : اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی کو انسانیت کے لیے سب سے بڑے خطرات میں سے ایک قرار دے دیا۔

دبئی میں ایک ایونٹ سے آن لائن خطاب کے دوران ایلون مسک نے کہا کہ چیٹ جی پی ٹی سے ثابت ہوتا ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی بہت زیادہ ایڈوانس ہوچکی ہے اور اس پر ہمیں فکرمند ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل کے انسانوں کے لیے اے آئی چند بڑے خطرات میں سے ایک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اے آئی ٹیکنالوجی یقیناً اچھی پیشرفت ہے جس سے مستقبل میں مواقع پیدا ہوں گے مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ ایک بہت بڑا خطرہ بھی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ایلون مسک اوپن اے آئی نامی کمپنی کے شریک بانی ہیں جس نے چیٹ جی پی ٹی کو تیار کیا۔

البتہ ایلون مسک نے 2018 میں اس کمپنی سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

ایلون مسک نے کہا کہ اے آئی ٹیکنالوجی پہلے ہی کافی پیشرفت کرچکی تھی مگر اس تک عام افراد کو رسائی حاصل نہیں تھی مگر چیٹ جی پی ٹی سے بیشتر افراد کو اس ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے موقع ملا ہے۔

 

کیپ ٹاؤن: ویمنز ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں آئرلینڈ کو 70 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیدی۔

کیپ ٹاؤن میں کھیلے جارہے میچ میں آئرش کپتان نے ٹاس جیت پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا، پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں آئرش ٹیم 16.3 اوورز میں محض 95 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، قومی ٹیم کی جارحانہ بالنگ کے سامنے آئرلینڈ کی 3 بیٹرز ہی ڈبل فیگر میں داخل ہوسکیں۔

پاکستان کی جانب سے ناشرہ سندھو نے 4، ندا ڈار اور سعدیہ اقبال نے 2،2 جبکہ طوبہ حسن اور فاطمہ ثناء نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس قبل پاکستان ویمنز ٹیم کو بھارت کے ہاتھوں پہلے میچ میں 7 وکٹوں کی شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

کراچی: بھارتی ماڈل و اداکارہ اروشی روٹیلا کی جانب سے کرکٹر نسیم شاہ کو سالگرہ اور اعزازی ڈی ایس پی بننے کی مبارکباد دی گئی۔

جس کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کی بھر مار ہوگئی۔

گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ 20 برس کے ہوگئے جس پر انہیں سالگرہ کی مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری رہا۔

ایسے میں بھارتی ماڈل اور اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھی نسیم شاہ کو سالگرہ اور اعزازی ڈی ایس پی بننے کی مبارکباد دی جس پر سوشل میڈیا صارفین میدان میں کود پڑے۔

احتشام نامی صارف نے ایک میم شیئر کی جس میں سرفراز کو اروشی کے آگے ہاتھ جوڑے دیکھا جاسکتا ہے اور میم پر لکھا گیا کہ نسیم کو پی ایس ایل پر فوکس کرنے دو۔

سوشل میڈیا پر ایک اور میم بھی گردش کررہی ہے جس میں نسیم شاہ کے شادی کے حوالے ویڈیو کلپ کو شیئرکیا گیا ہے اور ساتھ ہی کہا گیا کہ ابا نہیں مانیں گے۔

ٹوئٹر پر احتشام نے ایک اور میم شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ اروشی چاچی نسیم شاہ چھوٹا سا لڑکا ہے۔

ویسٹ انڈیز کے سابق بولر اور کمنٹیٹر این رافیل بشپ نےپاکستان کی جانب سے پہلی ٹی ٹوئنٹی سنچری کرنے والی ویمنز ٹیم کی کرکٹر منیبہ علی کے لیے تعریفی ٹوئٹ کی ہے۔

این بشپ نے اپنے مصدقہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے منیبہ علی کی کارکردگی کے لیے تالیوں والا ایموجی بنایا اور ساتھ ہی انہوں نے لکھا منیبہ پر پورے پاکستان کو فخر کرنا چاہیے اور ہوگا۔

واضح رہے کہ کیپ ٹاؤن میں کھیلے جا رہے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ ٹو کے میچ میں پاکستان کی منیبہ علی نے آئر لینڈ کے خلاف 66 گیندوں پر شاندار سنچری اسکور کی۔

منیبہ کی اننگز میں 14 چوکے شامل تھے اور انہوں نے مجموعی طور پر 68 گیندوں پر 150 کے اسٹرائیک ریٹ سے 102 رنز کی اننگز کھیلی۔

منیبہ پاکستان کی جانب سے ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سنچری اسکور کرنے والی پہلی بیٹر بن گئی ہیں۔

اسلام آباد: حکومت نے پٹرول 22روپے 22 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا۔

نئی قیمتوں پر اطلاق رات بارہ بجتے ہی شروع ہوگیا۔

جاری کردی نوٹی فکیشن کے مطابق پٹرول 22.20 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل آئل 17.20 روپے، مٹی کا تیل 12.90 روپے، لائٹ ڈیزل آئل 9.68 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت 22.20 روپے اضافے کے ساتھ 249.80 روپے سے بڑھا کر 272 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 17.20روپےاضافے کے ساتھ262.80 روپے سے بڑھا کر 280روپے فی لیٹر ہوگئی۔

مٹی کے تیل کی قیمت 12.90روپےاضافے کے ساتھ189.83 روپے سے بڑھا کر202.73 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل9.68 روپے اضافے کے ساتھ187 روپے سے بڑھا کر 198.68روپے فی لیٹرفی لیٹرہو گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ روپے کی قدر گرنے کے باعث کیا گیا۔

ویب ڈیسک : بیلجیئم کے گول کیپر آرنی ایسپیل مبینہ طور پر پنالٹی کک بچانے کے دوران میدان پر گِر کر ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیلجیم کے فٹبال کلب ونکل اسپورٹ کے گول کیپر آرنی ایسپیل کی ٹیم حریف ویسٹروزیبیکے کے خلاف میچ میں 2-1 سے آگے تھی، جب وہ پنالٹی کک روکتے ہوئے دوسرے ہاف میں میدان پر گِر گئے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ گول کیپر کے اچانک گرنے کے بعد میڈیکل ٹیم فوراً گراؤنڈ میں داخل ہوئی اور انہیں طبی امداد کیلئے اسپتال روانہ کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

دوسری جانب آرنی ایسپیل کے کلب ونکل اسپورٹ نے گول کیپر کی اچانک موت پر اہلخانہ اور دوستوں سے گہرے دُکھ کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ اچانک موت کی وجوہات ابھی تک منظر عام پر نہیں آئی ہیں۔

کراچی: پی ایس ایل کی معروف فرنچائز پشاور زلمی کے اونر جاوید آفریدی نے ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر لگائے گئے جرمانے پر سوشل میڈیا پر نامناسب کمنٹ کردیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں، جہاں زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کنگز کو 2 رنز سے شکست دی۔

تاہم میچ ریفری علی نقوی نے پشاور زلمی پر مقررہ ٹائم فریم سے ایک اوور کم ہونے کی وجہ سے کپتان بابراعظم سمیت ہر کھلاڑی پر میچ کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا جسے اونر جاوید آفریدی نے صدقہ قرار دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 199 رنز بنائے تھے جبکہ کراچی کنگز کو 200 رنز کا ہدف ملا تھا تاہم کنگز کی ٹیم 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر محض 197 رنز بناسکی تھی۔

کراچی: جامعہ کراچی کے شعبہ فزیالوجی کے زیر اہتمام شعبہ فعلیات میں بی ایس پولٹری سائنس میں داخلہ لینے والے طلبہ کے لئے مختلف اقسام کی ملکی وغیرملکی مرغیوں،بطخ،شطر مرغ،مختلف اقسام کے پرندے،مور،تیتر،بٹیر،طوطوں اور کبوتروں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا

نمائش کا افتتاح رئیسہ کلیہ علوم جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ بانو نے کیا۔اس موقع پر پولٹری کے شعبہ سے وابستہ ماہرین کی بھی بڑی تعدادنے شرکت کی اور وہاں پر موجود طلبہ اور دیگر شرکاء کو نمائش کے لئے رکھے گئے مختلف اقسام کے پرندوں اور مرغیوں کی نسل،خوراک اور ان کو دی جانے والی ادویات کے بارے میں آگاہ کیا۔

شعبہ سیاسیات کے طلبہ نے صدرشعبہ پروفیسر ڈاکٹرثمینہ سعید جبکہ شعبہ جرمیات کے طلبہ نے صدرشعبہ پروفیسر ڈاکٹر فرح اقبال کی قیادت میں نمائش میں شرکت کی اور وہاں پر موجود مختلف اسٹالز کادورہ کیا۔

صدرشعبہ فعلیات جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر تاثیر احمد خان نے کہا کہ مذکورہ نمائش کا مقصد شعبہ ہذا اور بالخصوص پولٹری سائنس کے طلبہ کو اس حوالے سے آگاہی فراہم کرنااوراس شعبہ کے ماہرین کے تجربات سے روشناس کرانا ہے۔نمائش کے اس سلسلے کو تواترکے ساتھ یقینی بنایاجائے گا تاکہ طلبہ کی وقتاًفوقتاًرہنمائی کو یقینی بنایاجاسکے۔

جامعہ کراچی نےمعروف شاعر امجد اسلام امجد اور ضیاء محی الدین کی یاد میں تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا۔

معروف شاعر امجد اسلام امجد اور ضیاء محی الدین کے سانحہ ارتحال پرپروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ فرمان،صدرشعبہ اُردو جامعہ کراچی کی صدارت میں گزشتہ روز شعبہ ہذا میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں شریک اساتذہ شعبہ اُردو نے مرحومین کی مغفرت اور بلند درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی

کراچی: سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے الکرم ٹاول انڈسٹریز کے ساتھ صنعتی شعبے میں تعلیمی اصولوں اور ریکروٹمنٹ کی حکمت عملی کی بنیاد پر صنعت اور یونیورسٹی کے درمیان تعاون بڑھانے کے لئے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے

رجسٹرار انجینئر سید سرفراز علی اور شعبہ ہیومن ریسورس کے سربراہ شعیب خان نے بالترتیب سرسید یونیورسٹی اور الکرم ٹاول انڈسٹریز کی جانب سے معاہدے پر دستخط کئے۔ جس کے تحت مشترکہ طور پر تعلیمی سرگرمیوں، تربیتی سیشن، انڈسٹری وزٹ کو فروغ دیا جائے گا۔

اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے سرسید یونیورسٹی کے رجسٹرار سید سرفراز علی نے کہا کہ اس معاہدے کا مقصد تعلیم اور صنعتی اتحاد کو مضبوط بنانا ہے۔

علاوہ ازیں کیریئر کی ترقی میں باہمی تعاون کو نہ صرف آگے بڑھا نا ہے بلکہ تربیتی سیشن اور تیکنیکی تعلیم کے ذریعے طلباء کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

سرسید یونیورسٹی اور الکرم باہمی اشتراک سے سیمینارز، کانفرنسز، ورکشاپس، لیکچرز و دیگر سرگرمیوں کا انعقاد کریں گے تاکہ وسیع پیمانے پرنئے اور منفرد آئیڈیاز اور تصورات سامنے آئیں۔

 

Page 81 of 2384