لاہور: پنجاب تعلیمی بورڈ نے نویں جماعت کےسالانہ امتحانات برائے2022 کے پہلے مرحلے کے نتائج کی تاریخ کااعلان کردیا۔
پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرپرسن کےمنعقدہ اجلاس میں کئے گئے فیصلہ کے مطابق 26مئی سے 10 جون تک ہونے والےنویں جماعت کے سالانہ امتحانات برائے 2022 کے نتائج کااعلان 19ستمبر کو کیا جائے گا۔
واضح رہے پنجاب بورڈنے دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے پہلے مرحلے کے نتائج کااعلان 31اگست کوکرچکا ہے
کراچی: کراچی میٹرک بورڈنے میٹرک کے سالانہ امتحانات کےنتائج کی تاریخ کااعلان کردیا۔
میٹرک بورڈ کراچی کے تحت دسویں جماعت سائنس گروپ کےسالانہ امتحانات برائے 2022کےنتائج کااعلان 9 ستمبرکوکیا جائے گا۔
نتائج کااعلان چیئرمین میٹرک بورڈ شرف علی شاہ کی صدارت میں کیا جائے گا۔
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ نےانٹر سال اوّل کے سالانہ امتحانات کے پہلےمرحلےکے نتائج کااعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری اسکول ایجوکیشن نے انٹر سال اوّل کے سالانہ امتحانات برائے2022 کے پہلے مرحلے کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے نتائج بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر اپلوڈ کردیئے ہیں۔ نتائج کااعلان چیئرمین انٹر بورڈ ڈاکٹر قیصر عالم نے کیا۔
جبکہ طلبا اپنے نتائج 5050 بذریعےایس ایم ایس بھی معلوم کرسکتے ہیں۔
اسلام آباد: ہائیرایجوکیشن کمیشن نے ہوم اکنامکس یونیورسٹی لاہورکوایم فل فوڈ اینڈ نیوٹریشن میں داخلوں کی اجازت دے دی ہے۔
ایچ ای سی نے فیکلٹی اور لیبز کی جانچ پڑتال کے بعد ایم فل میں داخلوں کا این او سی جاری کیا ہے۔
ایچ ای سی نے یونیورسٹی کو رواں سال سے ہی ایم فل میں داخلوں کی اجازت دی ہے۔ یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی اسسٹنٹ پروفیسرز کی مستقل تقرری کے بعد مذکورہ مضمون میں ایم فل میں داخلوں کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین کا کہنا ہے کہ ایم فل میں داخلوں سے یونیورسٹی میں تحقیقی کام کو فروغ ملے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ اکتوبر میں یونیورسٹی ایم فل میں داخلوں کے لیے شیڈول جاری کرے گی۔
لاہور: ٹی 20کرکٹ میں پاکستان نے رنز کے لحاظ سے سب سے بڑی فتح حاصل کی،مجموعی طور پر 9ویں بڑے مارجن سے کامیابی ہے۔
پاکستان نے ایشیا کپ میچ میں ہانگ کانگ کو 155رنز سے مات دی،یہ رنز کے لحاظ سے پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی فتح ہے،مجموعی طور یہ کسی بھی ٹیم کی 9ویں بڑے مارجن سے کامیابی ہے۔
تاریخ میں پہلی بار پاکستانی بولرز نے حریف کو 64یا اس سے کم گیندوں پرآؤٹ کیا ہے،ہانگ کانگ کی ٹیم ایشیا کپ میں کم ترین اسکور 38پر آؤٹ ہوئی ہے، اس سے قبل 2016میں یواے ای کی ٹیم 81پر ڈھیر ہوئی تھی۔
دوسری جانب ایشیا کپ کے سپر فور معرکوں میں مقابل آنے والی ٹیموں کا بھی فیصلہ ہوگیا ہے،آج گروپ ’’بی‘‘ کی دونوں سرفہرست ٹیموں افغانستان اور سری لنکا کا مقابلہ ہوگا،اتوار کو روایتی حریف گروپ ’’اے‘‘ سے کوالیفائی کرنے والے نمبر ون بھارت اور نمبر ٹو پاکستان مقابل ہوں گے۔
پیر کے روز کوئی میچ نہیں ہوگا، منگل کو بھارت اور افغانستان کا ٹاکرا شیڈول ہے،7ستمبر کو پاکستان اور سری لنکا کا مقابلہ ہے،اگلے روز بھارت کو سری لنکا کا چیلنج درپیش ہوگا،9ستمبر کو گرین شرٹس کا میچ خطرناک حریف افغانستان سے ہوگا،ایک روز وقفہ کے بعد فیصلہ کن معرکہ 11ستمبر کو 2ٹاپ ٹیموں کے مابین ہوگا۔
لاہور: ٹی 20کرکٹ میں پاکستان نے رنز کے لحاظ سےسب سےبڑی فتح حاصل کی،مجموعی طور پر 9ویں بڑے مارجن سےکامیابی ہے۔
پاکستان نے ایشیا کپ میچ میں ہانگ کانگ کو 155رنز سے مات دی،یہ رنز کے لحاظ سے پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی فتح ہے،مجموعی طور یہ کسی بھی ٹیم کی 9ویں بڑے مارجن سے کامیابی ہے۔
تاریخ میں پہلی بار پاکستانی بولرز نے حریف کو 64یا اس سے کم گیندوں پرآؤٹ کیا ہے،ہانگ کانگ کی ٹیم ایشیا کپ میں کم ترین اسکور 38پر آؤٹ ہوئی ہے، اس سے قبل 2016میں یواے ای کی ٹیم 81پر ڈھیر ہوئی تھی۔
دوسری جانب ایشیا کپ کے سپر فور معرکوں میں مقابل آنے والی ٹیموں کا بھی فیصلہ ہوگیا ہے،آج گروپ ’’بی‘‘ کی دونوں سرفہرست ٹیموں افغانستان اور سری لنکا کا مقابلہ ہوگا،اتوار کو روایتی حریف گروپ ’’اے‘‘ سے کوالیفائی کرنے والے نمبر ون بھارت اور نمبر ٹو پاکستان مقابل ہوں گے۔
پیر کے روز کوئی میچ نہیں ہوگا، منگل کو بھارت اور افغانستان کا ٹاکرا شیڈول ہے،7ستمبر کو پاکستان اور سری لنکا کا مقابلہ ہے،اگلے روز بھارت کو سری لنکا کا چیلنج درپیش ہوگا،9ستمبر کو گرین شرٹس کا میچ خطرناک حریف افغانستان سے ہوگا،ایک روز وقفہ کے بعد فیصلہ کن معرکہ 11ستمبر کو 2ٹاپ ٹیموں کے مابین ہوگا۔
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں مزیدبارشوں کی پیشگوئی کردی۔
آج رات سے منگل تک آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان ، اسلام آباد ،راولپنڈی ،مری ، چکوال میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے اٹک ، جہلم ،سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ میں بھی گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کی۔
اتوار اور پیر کو دیر ،کوہستان، ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، ہری پور میں بارش کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ اس سال ملک میں مون سون بارشوں کا 30سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں میں ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہوئے جبکہ بڑے پیمانے پر مالی نقصان بھی ہوا۔ ماہرین کے مطابق پاکستان موسمی تبدیلیوں کا شکار ہے۔
ٹوکیو: جاپان میں 4 سال تک بچوں کیلئے ملازمت کے دروازے کھل گئے۔
جس میں انہیں تنخواہ کے بجائے دودھ اور ڈائپرز فراہم کیے جائیں گے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کیٹاکیوشو نامی نرسنگ ہوم نے ملازمت کا اشتہار دیا کہ انہیں بچوں کو بھرتی کرنا ہے تاہم ان کی عمر چار سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بچوں کو والدین یا سرپرست کو نرسنگ ہوم سے کنٹریکٹ پر دستخط کرنا ہوں گے جس کے تحت بچے اپنے موڈ کے مطابق جب چاہیں کام پر آ سکتے ہیں جبکہ انہیں بھوک، نیند یا کسی اور وجہ سے بریک لینے کی بھی اجازت ہوگی۔
بچوں کو کیا کام کرنا ہوگا؟
بچے نرسنگ ہوم میں 100 سے زائد بزرگ افراد کو خوش رکھنے کی ڈیوٹی پر معمور ہوں گے، جن کی عمریں 80 برس یا اس سے زائد ہیں۔
لندن: 17 سال بعددورہ پاکستان کرنےوالی انگلینڈکی ٹیم کی قیادت آل راؤنڈرمعین علی کوملنےکاامکان ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر کی فٹنس مسائل کے باعث دورہ پاکستان میں شرکت مشکوک ہے جبکہ انگلینڈ کے اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے کیے جائے گا۔
رپورٹس کے بتایا جارہا ہے کہ جوز بٹلر پنڈلی کی انجری کی وجہ سے دی ہنڈریڈ ٹورنامنٹ سے پہلے باہر ہوچکے ہیں جبکہ دورہ پاکستان کے دوران جونی بیرسٹو اور بین اسٹوکس کو آرام دیئے جانےکا قوی امکان موجود ہے۔
دوسری جانب انگلینڈ کے جارح مزاج اوپنر لیام لیونگ اسٹون کی بھی دورہ پاکستان میں شرکت مشکوک ہے، یہی وجہ ہے کہ معین علی انگلش ٹیم کی قیادت کے لیے فیورٹ سمجھا جارہا ہے۔
علاوہ ازیں فل سالٹ، ول اسمیڈز، ول جیکس اور ایلکس ہیلز ٹیم میں شمولیت کے امیدوار ہیں جبکہ مارک ووڈ اور کرس ووکس کو اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
لاہور: پنجاب تعلیمی بورڈ نے قران پاک کی لازمی تعلیم کےپرچہ کی منظوری دے دی
پنجاب کے آئندہ سالانہ امتحانات میں قرآن پاک کی لازمی تعلیم کا پرچہ شامل ہوگا۔
پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے قران پاک کی لازمی تعلیم کیلئے مضمون کے 100 نمبر مقرر کردیئے ہیں اور اس کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔
قرآن پاک کی لازمی تعلیم کے پرچے میں 50 نمبر کا پرچہ پارٹ ون اور 50 نمبر کا پارٹ ٹو میں ہوگا۔ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ دونوں میں قرآن مجید کی لازمی تعلیم کے پرچے ہوں گے۔
اگلے سالانہ امتحانات میں قرآن کی لازمی تعلیم کا پرچہ شامل ہوگا۔غیرمسلم طلبہ کو اخلاقیات کا مضمون پڑھایا جائے گا، غیر مسلم طلبہ کو پہلی سے 12 ویں جماعت تک اخلاقیات کا مضمون ہی پڑھایا جائے گا۔