اسلام آباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نےآج سے ہی پیٹرول سستا کرنے کی یقین دہانی کرادی۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کاکہنا ہے کہ پیٹرول سستا کرنے کے لیے 15 جولائی کا انتظار نہیں کیا جائے گا، پیٹرول آج ہی سستا کریں گے اور اس حوالے سے آئی ایم ایف کو کوئی اعتراض نہیں۔، وزیراعظم عوام کو فوری ریلیف دینا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرول سستا کرنے کی سمری موصول ہوگئی ہے، اس حوالے سے آئی ایم ایف کو اعتراض نہیں ہے۔
وزیرخزانہ نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ قوم مشکل فیصلوں میں شہباز شریف کے ساتھ کھڑی رہی، قوموں پر مشکل وقت آتے ہیں اور پاکستانی قوم کرائسزکو سمجھتی ہے، مشکل وقت کے بعد اب قوم کو ریلیف دینے کا وقت آگیا ہے۔
مانیٹرنگ ڈیسک: میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پراب وائس نوٹ بھی اسٹیٹس لگانےکی سہولت میسرہوگی۔
تفصیلات کے مطابق میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر جلد ہی ایک ایسی اپ ڈیٹ آنے والی ہے جس میں یقینی طور پر صارفین کی خوب دلچسپی ہو گی۔
واٹس ایپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ایپلی کیشن واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق ایپ پر اب ’Voice Notes‘ اسٹیٹس پر لگانے کی اجازت بھی ہو گی۔
اس سے قبل صارفین ویڈیوز اور تصاویر اسٹیٹس پر لگایا کرتے تھے لیکن اب واٹس ایپ ایسا فیچر متعارف کرانے والا ہے جس سے وائس نوٹس بھی اسٹیٹس پر لگانا ممکن ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق اسٹیٹس اپ ڈیٹ کے طور پر شیئر کیے گئے وائس نوٹ کو ’وائس اسٹیٹس‘ کہا جا سکتا ہے۔
واٹس ایپ بیٹا انفو نے اس فیچر کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے جس میں اسٹیٹس پر وائس نوٹ سپورٹ کی فعالیت واضح کی گئی ہے۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹیٹس ٹیب کے نیچے موجود نئے آئیکن کے ذریعے اسٹیٹس اپ ڈیٹ پر فوری طور پر وائس نوٹ بھیجا جا سکے گا۔
تاہم وائس نوٹ کے اسٹیٹس پر بھی پرائیویسی ہوگی یعنی اسے صرف وہی لوگ سن سکیں گے جنہیں آپ سنانا چاہیں گے۔
واٹس ایپ نے فی الحال یہ اعلان نہیں کیا کہ صارفین اس فیچر کو باقاعدہ طور پر کب استعمال کر سکیں گے تاہم اس فیچر پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔
کراچی: اندرون سندھ سمیت کراچی میں آج شام سےگرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے شہر بھر میں تیز بارشوں کا سلسہ شروع ہوجائےگاجو 18 جولائی تک چل سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ بارش کا نیاسسٹم 23 جولائی سے شہر میں داخل ہوگا جب کہ اگست کے وسط تک ایک کے بعد ایک اسپیل آئے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں شمال مشرق سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 78فیصد ہے۔
لاہور: سری لنکا میں کشیدہ صورتحال کے باوجودسری لنکااورپاکستان کی سیریزپروگرام کےمطابق ہوگی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے میڈیا ڈائریکٹر سمیع الحسن برنی نےمیڈیا کا بتایاکہ دونوں بورڈزایک دوسرے سے رابطے میں ہیں پاک سری لنکا سیریز کے حوالے سے ہونے والی قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ سری لنکا میں موجود پاکستانی ہائی کمشنر کے ساتھ بھی صورتحال پر بات چیت کررہےہیں، سیریز پر فی الحال کسی قسم کے خدشات کے بادل نہیں چھائے۔
پاکستان ٹیم تین روزہ میچ کھیلنے کے بعد منگل کو شیڈول کے مطابق صبح 11 بجے گال روانہ ہوگی، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ گال جبکہ دوسرا کولمبو میں کھیلا جائے گا۔
بنگلادیش نےایک بارپھرایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی کیلئےتیاریاں شروع کردیں۔
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی جانب سے ایونٹ کی سری لنکا سے بنگلادیش منتقلی کاحتمی فیصلہ رواں ماہ کے اختتام پر کیا جائے گا جبکہ ٹورنامنٹ اگست میں شیڈول ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ سری لنکا کی موجودہ صورتحال کے باعث ایشیا کپ کی میزبانی خطرے میں پڑگئی ہے جبکہ بنگلہ دیش کو متبادل کے طور پر تیار رہنے کا کہا گیا ہے۔
دوسری جانب قومی ٹیم دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے سری لنکا میں موجود ہے، دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا میچ 16 جولائی کو گال میں شیڈول ہے۔
نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف عید کے بعد اگلی چوٹیوں کی جانب گامزن ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق شہروز کاشف اب گیشربرم ون اور گیشربرم ٹو سرکریں گے۔
یاد رہے کہ 20 سالہ کوہ پیما نے حال ہی میں نانگا پربت کی چوٹی سر کی ہے، چوٹی سر کرنے کے بعد واپسی کے سفر پر شہروز کاشف اور ان کے ساتھی فضل علی لاپتا ہوگئے تھے۔
پاک فوج کے ریسکیو آپریشن میں دونوں کوہ پیماؤں کو ریسکیو کیا گیا تھا جس کے بعد اہل خانہ نے شہروز کاشف کو فوری طور پر دوبارہ پہاڑوں کا رخ کرنے سے منع کیا تھا۔
مانیٹرنگ ڈیسک : پیغام رسانی کی مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو خبردار کیا ہے۔
واٹس ایپ کے سربراہ ول کیتھ کارٹ نے ٹوئٹر پر بیان جاری کیا اور صارفین کو ایپلی کیشن کے جعلی ورژن ڈاؤن لوڈ کرنے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ورژن ڈاؤن لوڈ کرنے سے صارفین کو سکیورٹی مسائل ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کمپنی کی سکیورٹی ٹیم کو گوگل پلے اسٹور میں واٹس ایپ کا ایک جعلی ورژن دکھائی دیا ہے جو صارفین کو نئے فیچرز پیش کر رہا تھا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہماری سکیورٹی ٹیم نے ایپس کے اندر چھپا ہوا میلویئر (سافٹ ویئر) دریافت کیا ہے جس میں ’Hey WhatsApp‘ اور دیگر شامل ہیں جسے ’HeyMods‘ نامی ایک ڈویلپر نے گوگل پلے اسٹور کے باہر پیش کیا تھا۔
ول کیتھ کارٹ نے صارفین کو تنبیہ کی کہ اس طرح کے جعلی ورژن لوگوں کے فون میں ذاتی معلومات چوری کرنے کی اسکیم تھی۔
انہوں نے واضح کیا کہ کمپنی آئندہ ہونے والے نقصان کو روکنے کے لیے HeyMods کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہے۔
صارفین کے ڈیٹا کو لاحق سکیورٹی خطرات کے پیشِ نظر سربراہ واٹس ایپ نے زور دیا ہے کہ صارفین ایپ اسٹور سے قابلِ اعتماد واٹس ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔
اسلام آباد: حکومت ِ پاکستان نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی کے باعث ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ظاہر کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کےمطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 اور ڈیزل کی قیمت میں 25 روپے فی لیٹر تک کمی کی جاسکتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کیلئے وفاقی کابینہ کی منظوری درکارہوگی اور کابینہ کی منظوری کے بغیر 16جولائی سے قبل قیمتوں میں کمی نہیں کی جاسکتی۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ وفاقی کابینہ نے 15 روزکی بنیاد پرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری دے رکھی ہے۔
مانیٹرنگ ڈیسک: ٹوئیٹرنےایلون مسک کےخلاف مقدمہ دائرکردیا۔
پر اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کے خلاف ٹوئٹر انکارپوریشن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو خریدنے کے لیے 44 ارب ڈالر کے معاہدے کی خلاف ورزی کرنےپر امریکی ریاست ڈیلاویئر کی عدالت میں مقدمہ دائر کیا۔
رپورٹس کے مطابق دائر مقدمے میں عدالت سے کہا گیا ہے کہ وہ دنیا کے امیر ترین شخص کو 54.20 ڈالر فی شیئر میں کمپنی خریدنے کے معاہدے کی پاسداری کا حکم دے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے بانی ایلون مسک ٹوئٹر خریدنے کے معاہدے سے دستبردار ہوگئے تھے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعے کے روز یو ایس سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن کے پاس جمع کروائے گئے دستاویزات کے مطابق ایلون مسک نے کہا تھا کہ ٹوئٹر انتظامیہ جعلی اکاؤنٹس کے بارے میں معلومات فراہم کرنے میں ناکام رہی اس لیے میں سوشل میڈیا کمپنی کو خریدنے کے اپنے معاہدے سے دستبردار ہورہا ہوں۔
مسک کی جانب سے یہ بھی دلیل دی گئی تھی کہ ٹوئٹر کے دو اعلیٰ عہدیداروں کو برطرف کرنے کے فیصلے نے معاہدے کی خلاف ورزی کی۔رپورٹس کے مطابق منگل کے روز عدالت میں دائر مقدمے میں ٹوئٹر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایلون مسک کی جانب سے معاہدے سے دستبردار ہونے کی جو وجوہات بتائی گئیں اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
خیال رہے کہ ایلون مسک کے ڈیل سے دستبردار ہونے کے بعد ٹوئٹر کے چیئرمین بریٹ ٹیلر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ٹوئٹر بورڈ مسک کو معاہدے کی پاسداری کرنے پر مجبور کرنے کیلئے قانونی کارروائی کرے گا۔
واضح رہے کہ رواں سال اپریل کے آخر میں ایلون مسک اور ٹوئٹر کے درمیان 44 ارب ڈالرز میں سوشل میڈیا کمپنی خریدنے کا معاہدہ طے پایا تھا
کراچی: محکمہ موسمیات نےشہرِ قائد سمیت سندھ بھر میں ایک بار پھر موسلا دھار بارشوں کا امکان ظاہر کردیاہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ اندرون سندھ میں کل صبح سے بارشیں ہوسکتی ہیں جب کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں اگلے تین سے چار دن میں اچھی بارشیں متوقع ہیں۔
سردار سرفراز نے بتایا کہ 30 جون سے ملک بھر میں معمول سےزیادہ بارشیں ہوئی ہیں اور 5 سے 11 جولائی تک شہر میں 342 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ ہوئی۔
چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ شہر میں آئندہ تین سے چار روزکے دوران کم از کم 60 سے 70 ملی میٹربارشیں ہوسکتی ہیں جس سے شہر میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 14 جولائی سے مون سون کا مضبوط سسٹم سندھ میں داخل ہوسکتا ہے اور مون سون سسٹم 18 جولائی تک اثرانداز رہے گا۔
اس کے علاوہ ٹھٹھہ، بدین، عمرکوٹ اور میرپورخاص سمیت دیگر اضلاع میں 18 جولائی تک بارشوں کا امکان ہے، تیزبارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آسکتے ہیں۔