لاہور: دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف نےنانگاپربت پرپاکستانی پرچم لہرادیا
لاہور سے تعلق رکھنے والے شہروز نے 8ہزار 126 میٹر چوٹی پر صبح پونے 9 بجے قومی پرچم لہرایا۔شہروز نے 8 ہزار میٹر بلند آٹھویں چوٹی سر کی ہے۔
شہروز کاشف کے والد سلمان نے نانگا پربت سر کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہروز دنیا کی تمام 14 آٹھ ہزار میٹر بلندچوٹیاں سر کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔
وہ خطرناک ترین چوٹی کے ٹو اور ماونٹ ایورسٹ پر پہلے ہی پاکستانی پرچم لہرا کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ شہروز کاشف کے والد نےمیڈیا ذرائع کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں حکومتی سپورٹ نہ ہونے کا شکوہ بھی کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ کامیابیوں کا کریڈٹ سب لیتے ہیں لیکن حکومت کی طرف سے جو سپورٹ ملنی چاہیے، وہ کوئی نہیں کرتا۔
کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوارہوگیا۔
کراچی میں اورنگی ٹاؤن اورملحقہ علاقوں میں بارش ہوئی جبکہ کلفٹن، شارع فیصل اوراس سے متصل علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔ صدر، اولڈ سٹی ایریا سمیت ملحقہ علاقوں میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال سے آنے والا مون سون بارشوں کا سسٹم تاحال سندھ میں موجود ہے۔ شہرمیں ہوائیں 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی جبکہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق آئندہ چند روز تک بحیرہ عرب میں بالائی سطح پر ہواؤں کی گردش رہے گی۔ سسٹم کے پھیلاؤ کے باعث مون سون ہوائیں سندھ میں داخل ہورہی ہیں۔
کراچی: محکمہ موسمیات نےآج بھی شہرقائدمیں گرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں خلیج بنگال سے آنے والا مون سون بارشوں کا سسٹم تاحال موجود ہےجس کے باعث کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان موجود ہے۔ شہرمیں ہوائیں 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی جبکہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق آئندہ چند روز تک بحیرہ عرب میں بالائی سطح پر ہواؤں کی گردش رہے گی۔ سسٹم کے پھیلاؤ کے باعث مون سون ہوائیں سندھ میں داخل ہورہی ہیں۔ سسٹم کا مرکز بحیرہ عرب میں موجود ہے۔ کراچی میں آج شام میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
کراچی:اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ گیارہویں وبارہویں جماعت (فریش اینڈ فیلیئر) امپروومنٹ آف ڈویژن، بارہ پرچے (T.P)، اسپیشل چانس، ایڈیشنل سبجیکٹ اور شارٹ سبجیکٹ کےسالانہ امتحانات برائے 2022ء کیلئے سائنس پری میڈیکل،پری انجینئرنگ اورسائنس جنرل گروپس کےعملی امتحانات 15جولائی 2022ء سے شروع ہورہے ہیں جو 13اگست 2022ء تک جاری رہیں گے۔
انٹربورڈ کی جانب سے طالب علموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عملی امتحانات کا پروگرام 15جولائی 2022ء سے پہلے اپنے کالجوں سے حاصل کرلیں۔
جنوبی کوریا: ٹک ٹاک نےوا ئرل ہونے والے مشہورنغموں اورگانوں کی ایک سی ڈی اوروینائل ریکارڈنگ باقاعدہ طور پرجاری کرنےکااعلان کردیا۔
ٹک ٹاک نے اپنی مقبولیت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک اور دلچسپ پیشکش کی ہے، جس کے تحت ٹک ٹاک پر وائرل ہونے والے مشہور نغموں اور گانوں کی ایک سی ڈی اور وینائل ریکارڈنگ باقاعدہ طور پر جاری کی جائے گی جس کے لیے کئی اہم کمپنیوں سے رابطہ کیا جارہا ہے۔
ان گانوں کو مکمل لوازمات یعنی آرکسٹرا کے ساتھ دوبارہ بہتر معیار کے ساتھ ریکارڈ کرکے اس کی سی ڈی اور وینائل تیار کرکے فروخت کی جائے گی۔ ٹک ٹاک نے اس کے لیے باقاعدہ طور پر وارنر کلاسک کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے۔ اور پہلے مرحلے میں 18 گیتوں کی سی ڈی ریلیز کی جائے گی۔
اگرآپ نے ٹک ٹاک پر کچھ وقت گزارا ہے تو آپ ’نو روٹس‘ نامی مقبول ترین گیت سے آشنا ہوں گے جو اب تک 13 لاکھ ویڈیوز میں استعمال ہوا ہے اور اسے ایلس مارٹن نے گایا ہے۔ اسی طرح پیانو پر بجائی گئی ایک دھن ’پیسس‘ کو 34 لاکھ افراد نے استعمال کیا جسے ڈینیلو اسٹینکووچ نے ترتیب دیا ہے۔
ٹک ٹاک پر ہلکی بانسری کی موسیقی والی ایک میوزیکل ویڈیوو ’منکیز اسپننگ منکیز‘ کو بھی دو کروڑ 70 لاکھ افراد نے اپنی ویڈیو میں استعمال کیا ہے اور اسے بھی ٹک ٹاک سی ڈی میں شامل کیا گیا ہے۔
اس کےعلاوہ مزید چھ ایسے گانے بھی شامل کئےجائیں گے اور یہ البم 8 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔ دوسری جانب ’ٹک ٹاک کلاسکس: میمز اینڈ وائرل ہٹس‘ اگست سے میں دستیاب ہوگی۔
ویب ڈیسک: واٹس ایپ نے صارفین کی دلچسپی دیکھتے ہوئے کئی اہم فیچرز میں کام کرنا شروع کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ نے حال ہی میںرواں برس مئی میں متعارف کرائے گئے نئے فیچر ’ری ایکشن‘ کو مزید بہتر بنا دیا ہے، واٹس ایپ انتظامیہ اس وقت دیگر کئی فیچرز پر بھی کام کرنے میں مصروف ہے۔
گزشہ ماہ کے آغاز میں واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے میسیج کو انڈو اور ایڈٹ کرنے کے فیچرز پر بھی کام کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے ذریعے صارفین کے پاس پیغامات غلطی سے ڈیلیٹ کرنے کے بعد انہیں واپس حاصل کرنے اور پیغامات بھیجنے کے بعد ان میں ترمیم کرنے کا اختیار ہوگا۔
فی الحال واٹس ایپ پر بھیجے گئے پیغامات کو صرف ڈیلیٹ کیا جاسکتا ہے لیکن اس کو ایڈٹ کرنا ممکن نہیں تاہم اس نئے فیچر کے متعارف ہونے کے بعد صارفین پیغامات بھیجنے کے بعد ان میں ترمیم بھی کرسکیں گے۔
ویب ڈیسک : دنیا کی مقبول ترین انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے آن لائن اسٹیٹس چھپانے کی تیاری کرلی۔
طویل عرصے سے صارفین کی جانب سےواٹس ایپ پر آن لائن اسٹیٹس کو چھپانے کا فیچر فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔
واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظررکھنے والی سائٹ ’ویب ایٹ آل انفو‘ نے تصدیق کی ہے کہ صارفین کی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے آخر کار واٹس ایپ ایک ایسے فیچر پر کام رہا ہے جو ہمیں یہ انتخاب کرنے کا اختیار دے گا کہ واٹس ایپ پر ہمیں کون کون آن لائن دیکھ سکتا ہے۔ مذکورہ فیچر صارفین کو مستقبل میں ریلیز ہونے والے واٹس ایپ کے اپڈیٹ ورژن میں فراہم کیے جانے کا امکان ہے۔
ڈیلیٹ میسج کا دورانیہ :
دریں اثنا واٹس ایپ کی جانب سے چند بیٹا صارفین کے لیے میسج ڈیلیٹ کرنے کے وقت کا دورانیہ بھی بڑھا دیا گیا ہے، دیگر صارفین کے لیے بھی یہ فیچر جلد متعارف کروایا جائے گا۔فی الوقت واٹس ایپ کے میسجز ڈیلیٹ کرنے کے دورانیے کی حد ایک گھنٹہ، 8 منٹ اور 16 سیکنڈ تھی لیکن نئے فیچر میں یہ حد 2 دن اور 12 گھنٹے ہوگی۔
لاہور: کشمیر پریمئیر لیگ (کے پی ایل) کےدوسرےسیزن کیلئےایک نئی فرنچائزکااضافہ ہوگیا۔
کشمیر پریمئیر لیگ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کے دوسرے ایڈیشن میں ایک نئی ٹیم کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد 7 ٹیمیں ٹائٹل کی جنگ لڑیں گی۔
ٹورنامنٹ کی ڈرافٹنگ عید الضحیٰ کے بعد ہوگی جبکہ کے پی ایل میں نئی شامل ہونے والی فرنچائز جموں جانباز ہے۔رپورٹس کے مطابق پاکستان کر کرٹ بورڈ (پی سی بی) نے کشمیر پریمئیر لیگ (کے پی ایل) سیزن 2 کا این او سی جاری کردیا ہے۔
کشمیر پریمئیر لیگ کی ٹیمیں:
راولاکوٹ ہاکس، باغ اسٹالینز، جموں جانباز، مظفرآباد ٹائیگرز، میرپور رائلز، کوٹلی لائنز اور اوور سیز واریئرز شامل ہے۔
لاہور: آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کوچوتھی پوزیشن واپس مل گئی۔
تفصیلات کے بعد آسٹریلیا کی گال ٹیسٹ میں سری لنکا کو 10 وکٹوں سے شکست کے بعد آئی سی سی چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر تبدیلیوں میں پاکستان کو چوتھی پوزیشن پر واپس آنے کا موقع ملا، قومی ٹیم اب بھی اپنے بقیہ 7 میں سے 5 میچزجیت کر فائنل تک رسائی کا موقع پا سکتے ہیں۔
پاکستان ٹیم کی اگلی سیریز رواں ماہ سری لنکامیں ہےجہاں دونوں میچزمیں کمزور میزبان ٹیم پر ہاتھ صاف کرنےکا سنہری موقع میسر آئے گا۔ پاکستان کو ہوم گراؤنڈز پر انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کھیلنا ہیں جبکہ ہوم سیریز میں 2 مقابلے نیوزی لینڈ سے بھی ہوں گے۔
موجودہ پوزیشن کے مطابق آسٹریلیا کی ٹیم پہلے، جنوبی افریقہ دوسرے، بھارت تیسرے اور پاکستان چوتھے نمبر پر موجود ہے جبکہ سری لنکا پانچویں پوزیشن پر چلا گیا ہے۔
یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈٹیکنالوجی کےتحت 22واں کانووکیشن ایکسپوسینٹرلاہورمیں منعقد کیا گیا۔
جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کا شمار ملک کی باوقار جامعات میں ہوتا ہے، یو ایم ٹی وقت گزرنے کے ساتھ معیاری تعلیم کی فراہمی کے ذریعے ایک بامعنی اور نتیجہ خیز انداز میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
ریکٹر یوایم ٹی ڈاکٹر آصف رضا نے کہا کہ یو ایم ٹی کا نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک کے بہترین اداروں میں شمار ہوتا ہے جسے 900 اعلیٰ تعلیم یافتہ فیکلٹی ممبران اور دنیا بھر کی ممتاز یونیورسٹیز سے270سے زائد پی ایچ ڈی اسکالرز اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
چیئرمین یو ایم ٹی /علم ٹرسٹ احمد عمر مراد نےگریجویٹس ، ان کے والدین اور اساتذہ کو عظیم سنگ میل کوحاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی، یو ایم ٹی کے صدر ابراہیم حسن مراد نے گورنر کو سووینئرپیش کیا۔
تقریب میں مختلف شعبہ جات کے1225 گریجویٹس میں میڈلز، ڈگریاں ، سرٹیفکیٹ اور ایوارڈز تقسیم کئے گئے،