کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نےنویں اور دسویں جماعت کے عملی امتحانات کا شیڈول جاری کردیا۔
بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق نہم و دہم جماعت سائنس و جنرل گروپ ریگولر کے سالانہ عملی (پریکٹیکل) امتحانات 15جون سے 30 جون2022 تک منعقد ہوں گے۔
چیئرمین میٹرک بورڈ سید شرف علی شاہ کے مطابق بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کے سربراہان اپنی سہولت کے مطابق طلباء و طالبات کےتمام عملی امتحانات دیئے گئے شیڈول کے مطابق لے سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام اسکول ہر عملی امتحان لینے کے بعد تین کے اندر اندر کاپیاں بورڈ آفس کے پریکٹیکل سیکشن میں لازمی طور پر جمع کرائیں۔2021 یا اس سے پہلے کے امیدوار بھی عملی امتحان اپنے اسکولوں میں ہی دیں گے۔
کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت 17مئی 2022 سے شروع ہونے والے جماعت نہم ودہم سائنس گروپ کےسالانہ امتحانات مکمل ہو گئے جبکہ جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات 13جون تک جاری رہیں گے۔
رواںسال سائنس گروپ کے تقریباً3لاکھ 11ہزار 645 امیدواروں نے 445 امتحانی مراکز میں شرکت کی۔ جماعت نہم سائنس گروپ میں 1لاکھ 59ہزار 656 امیدوار اور جماعت دہم سائنس گروپ میں 1لاکھ 51ہزار 989 امیدواروں نے سالانہ امتحانات میں شرکت کی۔
ان امتحانات کے دوران چیئرمین بورڈ سید شرف علی شاہ،قائم مقام سیکریٹری بورڈو ناظم امتحانات، ڈپٹی سیکریٹری و دیگرافسران پر مشتمل ویجیلنس ٹیموں نے امتحانی مراکز کے دورے کئے۔ انہوں نے کہا کہ پر عزم امتحانات کا انعقاد، میڈیا، والدین، سینئر اساتذہ پر مشتمل ٹیموں اور بورڈ کے عملے کو جاتا ہے جن کی دن رات کوششوں نے ثابت کیا کہ شفاف امتحانات کرانا ناممکن نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جن امتحانی مراکز سے نقل اور دیگرمعاملات کی شکایات موصول ہوئی ہیں ان سینٹرز کو بلیک لسٹ کیا جائے گا۔ آئندہ امتحانات میں اور زیادہ بہتری لانے کیلئے مزید کام کیا جائے گا۔ چیئرمین میٹرک بورڈ نے بتایا کہ کاپیوں کی جانچ پڑتال کا کام بھی شروع ہو گیا ہے۔
چیئرمین بورڈ نے بتایاکہ اس سال نقل میں ملوث افراد کو خصوصی انتظامات کے باعث کا کھل کر موقع نہیں مل سکا امتحانات کے دوران تمام اداروں کا تعاون حاصل رہا۔
ملتان: ملتان بورڈکےتحت انٹرمیڈیٹ سال اوّل ودوم کےامتحانی شیڈول جاری کردیاگیاہے۔
بورڈ کے مطابق امتحانات دوگروپس میں ہونگے گروپ ون کاپہلا پرچہ سائیکلوجی کا18جون کو ہوگا۔
جبکہ گروپ ٹو کاپہلا پرچہآئوٹ لائنز آف ہوم اکنامکس کادوپہر30:1بجےہوگا۔
گیارہویں جماعت کا پہلا پرچہ 6جولائی کو ہوگا۔
دوسری جانب ملتان انٹر بور ڈ نے انٹرمیڈیٹ کےسالانہ پریکٹیکل کا شیڈول بھی جاری کیا ہےجس کے مطابق مختلف گروپس کےعملی امتحانات کا آغاز 16اگست سے ہوگا
راولپنڈی: راولپنڈی بورڈ نےانٹرمیڈیٹ سال اوّل ودوم کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی۔
شیڈول کےمطابق بارہویں جماعت کے امتحانات کاآغاز18جون سے ہوگاجو4جولائی تک جاری رہے گاجبکہ گیارہویں جماعت کے امتحانات6 سے20 جولائی تک ہونگے۔
دونوں جماعت کے امتحانات دو گروپس میں ہونگے۔مارننگ گروپ کا پرچہ صبح 30:8 بجے اورایوونگ کا پرچہ دوپہر
30:1 بجےشروع ہوگاجمعۃ المبارک کو دوپہرکی شفٹ کا پرچہ 30:2 بجے شروع ہوگا۔
رالپنڈی بورڈ نے طلبا و طالبات کوہر پرچے سے آدھاگھنٹہ قبل امتحانی مراکز پہنچنے کی ہدایت کی ہے بصورت دیگرانہیں سنٹرمیں بیٹھنےکی اجازت نہیں ہوگی نیز اگرکوئی امیدوار کسی بھی وجہ سے کمرہ امتحان احتجاجاً چھوڑےگا تو کسی بھی صورت اس کا پرچہ نہیں لیا جائےگا،امتحانی مراکزکے 100 گزکی حدود میں موبائل فونز کےاستعمال کی اجازت نہیں ہوگی۔
کراچی: وفاقی اردو یونیوسٹی کی نظامتِ اعلیٰ تعلیم وتحقیق(GRMC)کے(49th)اجلاس کی(نشست دوم) شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹراطہرعطاءکی زیرِ صدارت منعقدہوا۔
اجلاس میں رئیس کلیہ سائنس وٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹرمحمدزاہد،رئیس کلیہ فنون، تعلیمات ومعارفِ اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الدین،رئیس کلیہ نظمیات کاروبار، تجارت و معاشیات پروفیسر ڈاکٹر مسعود مشکور صدیقی،شعبہ اردو ڈاکٹر یاسمین سلطانہ،شعبہ ریاضیاتی علوم ڈاکٹر مریم سلطانہ، شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ ڈاکٹر راحت اللہ بطور اراکین، انچارج کلیہ فارمیسی ڈاکٹر مہہ جبین،صدر شعبہ حیوانیات پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق،ناظم امتحانات غیاث الدین احمد بحیثیت مبصر اور قائم مقام رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر زرینہ علی نے بطور سیکریٹری شرکت کی۔
اجلاس میں 8طلبہ کو پی ایچ ڈی کی اسناد تفویض کی گئیں جن میں انیلا قدیر بنت عبدالقدیر (کیمیاء)،سنبل سلیم بنت محمد سلیم (خردحیاتیات)،نبیلہ محمود بنت محمود الحسن،سائرہ قادربنت عبدالقادر (نباتیات)،ارم فضل بنت فضل الرحمن(ابلاغِ عامہ)،عرفان اللہ ولد رفیق اللہ فاروقی(اُردو)،شفق ایوب الجعفربنت محمد ایوب (تعلیمات) اور علی اصغر شاہ ولدسےّد مطلوب حسین شاہ(اردو) اسلام آبادشامل ہیں۔
17طلبہ کو ایم فل کی اسناد تفویض کی گئیں جن میں نازش کوثر بنت محمد رفیق(کیمیاء)،اقصیٰ علی بنت سید صنوبر علی،سکینہ جعفر بنت جعفر علی (حیاتی کیمیاء)،رابعہ نجم بنت نجم الحسن(طبیعیات)،مہوش خان بنت ہدایت رسول خان (بین الاقوامی تعلقات)، محمد یوسف ولد محمد رفیق (عربی)،امبر ناز بنت غلام حسین،فرحین شاکر بنت شاکر حسین (تعلیمات)۔
اسلام آباد کیمپس کے محمد یوسف ولد احمد،صائمہ حبیب بنت محمد حبیب خان (اردو)،رابعہ نور احمد بنت نور احمد خان،مرزا محمد ثناء الحق ولد مرزا عبدالحق بیگ مغل،سنعیہ قاسم بنت محمد قاسم،فاطمہ الیاس بنت محمد الیاس،راشد محمود ولد گل زمان(اسلامیات)، عتیق الرحمن ولد عبداللہ خان(معاشیات) اور عدنان عالم ولد عبدالہادی خان (اطلاقی طبیعیات) شامل ہیں۔
جبکہ اسلام آباد کیمپس کے12طلبہ کو ایم ایس کی سند تفویض کی گئیں جن میں شوکت رحیم ولد عبدالرحیم قاصد،نصر اللہ خان ولد مثل خان،ریحان اکرم ولد محمد اکرم خان،عاطف حسین ولد نور حسین،وقاص احمد ولد محمد یوسف،راؤ کامران جاوید ولد راؤ جاوید صابر،محمد رفاقت خان ولد محمد شوکت خان،تاج محمد ولد احمد شاہ،محمد زاہد حنیف ولد محمد حنیف(کمپیوٹر سائنس)،محسن محمود قریشی ولد امجدمحمود قریشی،سیدمحمد بلال ولد منہاج الدین اور عبداللہ عمر ولد محمد بشیر(شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ) شامل ہیں۔
میرپور: انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن آزادکشمیرکےتحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات برائے2022 کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی گئی ہے۔
ڈیٹ شیٹ کے مطابق بارہویں جماعت کے امتحانات کا آغاز 18جون سے ہونگے جو 4جولائی تک جاری رہیں گے۔
جبکہ گیارہویں جماعت کے امتحانات کا آغاز6جولائی سے 26جولائی تک جاری رہیں گے۔
گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات دو شفٹوں میں ہونگے مارننگ شفٹ کا امتحان صبح 30:8بجے شروع ہوگا جبکہ ایووننگ شفٹ کا امتحان دوپہر30:1بجے ہوگا۔
کراچی: انڈونیشیاکے چلڈرن فرینڈشپ پروگرام کےتحت بچوں کواسکالرشپ کےمنصوبےمیں پاکستان سے28طلبا کومیرٹ پراسکالرشپس دی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں تعینات انڈونیشیا کے قونصل جنرل ڈاکٹر جون کنکوروہڈینگرت نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ترینڈ انڈسٹری (کاٹی( میں خطاب کے دوران کیا۔
اس موقع پرکاٹی کے صدر سلمان اسلم ، سینئر نائب صدر ماہین سلمان، قائمہ کمیٹی کے چیئرمین راشد صدیقی، سابق صدر مسعود نقی، جوہر قندھاری کے علاوہ انڈونیشیا کے قونصل جنرل نے مزید کہا کہ کراچی کے قونصل خانے میں انڈونیشیاپروموشن سینٹر قائم کردیا گیا ہے، اس کے علاوہ انڈو نیشیا میں پاکستانی تاجروں اور سیاحوں کی سہولت کےلئے انڈونیشیا پاکستان پورٹل کابھی آغاز کردیا گیا ہے۔
کیلیفورنیا: انسٹاگرام نےبچوں کےگمشدہ یااغواء ہونےکےمتعلق ایمبر الرٹس کا اجراءکرنے کی تیاری پکرلی۔
بچوں کے گمشدہ یا اغواء ہونے کے متعلق انسٹاگرام کی جانب سے جلد ہی ایمبر الرٹس کا اجراء کیا جانے والا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انسٹاگرام کی جانب سے یہ فیچر کئی تنظیموں بشمول نیشنل کرائم ایجنسی کے اشتراک سے بنایا گیا ہے۔
میٹا کی ذیلی کمپنی انسٹاگرام کا کہنا تھا کہ ان الرٹس میں گمشدہ بچوں کی تفصیلات جیسے کے تصویر، اغواء کی جگہ اور دیگر دستیاب معلومات شامل ہوں گی۔
کمپنی کا کہنا تھا کہ یہ کاوش بچوں کی تلاش میں اہم ثابت ہوسکتی ہے کیوںکہ پلیٹ فارم کے بصری نوعیت کے ہونے کی وجہ سے اس کے صارفین ان اطلاعات کو زیادہ جلدی بڑے پیمانے پر پھیلا سکتے ہیں۔
فوٹو شیئرنگ ایپلی کیشن کا کہنا تھا کہ اس فیچر کا اجراء جمعرات سے شروع ہوگا اور آئندہ چند ہفتوں میں یہ 25 ممالک میں مکمل طور پر دستیاب ہوگی۔
ایسا ہی ایک سسٹم 2015 میں فیس بک پر لانچ کیا گیا تھا اور اب یہ فیچر انسٹاگرام پر آرہا ہے، صارفین ایک سے دوسرے پلیٹ فارم پر الرٹس شیئر کر سکیں گے۔
میٹا میں ٹرسٹ اور سیفٹی کی ڈائریکٹر ایمیلی ویچر کا کہنا تھا کہ ہم یہ جانتے ہیں کہ جب زیادہ لوگ گمشدہ پچے کی تلاش میں نکلتے ہیں تو اس کے ملنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، بالخصوص جب یہ تلاش ابتدائی اوقات میں کی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایمبر الرٹ ہمارے معاشروں کو سپورٹ کرنے کے لیے ایک اہم طریقہ کار ہوسکتا ہے جس میں ہم بچوں کو محفوظ رکھ سکتے ہوں۔
مانیٹرنگ ڈیسک : ٹوئٹرنےکمیونیٹیزمیں انگیجمنٹ کوبڑھانےکےلیےایک نیا طریقہ متعارف کرادیا۔
نئےفیچرکےمطابق اب کمیونٹی کے ایڈمن ٹیب کے اوپر ٹوئٹس کو پِن کر کے انگیجمنٹ بڑھا سکیں گے۔یہ آپشن صارفین کی ٹوئٹر کمیونیٹیز میں مزید بہتر انگیجمنٹ لانے میں مدد گار ثابت ہو سکے گا۔
ٹوئٹر کمیونیٹی موڈ میں ’پِن ٹو کمیونیٹی‘ کا ایک نیا آپشن پیش کیا گیا ہے جو کسی بھی کمیونیٹی ٹوئٹ کو فِیڈ کے اوپری سرے پر تعین کردے گا اور وہ ٹوئٹ بطور نوٹس کام میں لایا جاسکے گا۔
اب تک کمیونیٹیز کی محدود انگیجمنٹ سامنے آنے کے باوجود یہ فیچر ٹوئٹر سے ہٹتا نہیں دِکھائی دے رہا اور اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ٹوئٹر مختلف معملات پر لوگوں کے خیال کا احترام کرتے ہوئے اپنی رائے پیش کرنے کا حق دیتا ہے۔
لیکن کمیونیٹیز اس کے مخلاف سمت میں جاتی ہے اور گفتگو کو محدود رکھنے کے (جس طرح ہمیں فیس بک میں دِکھتا ہے) کچھ فوائد بھی ہو سکتے ہیں۔ لیکن کیا یہ ٹوئٹر کے لیے کارگر ہے، جہاں صارفین کی اکثریت اپنے خیالات کو اپنے فالوورز کے ساتھ شیئر کرنے کا سوچتی ہے۔
واضح رہے ٹوئٹر صارفین مختلف موضوعات کے لیے متبادل ٹوئٹر ہینڈل بنا رہے ہیں۔ یعنی اگر کوئی صارف کرکٹ کا شوقین ہے اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ بھی کرتا ہے تو اس کی مختلف فیڈ اور آڈینس ہو سکتی ہے، جس پر اس کے موضوع کے حساب سے ٹوئٹس موجود ہوں گی۔ فیڈ پر وہ غیر ضروری ٹوئٹس موجود نہیں ہوں گی جس سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہوگا۔
اسلام آباد: اعلیٰ تعلیم کے بجٹ کی کٹوتی نہ کرنےکےمعاملے پروفاقی ہائرایجوکیشن نےتین اہم وفاقی وزراء سےرابطہ کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی ہائر ایجوکیشن آج اعلی تعلیم کے بجٹ کی کٹوتی نہ کرنے کے معاملے پر ایچ ای سی کی حالیہ تجویز پر حمایت حاصل کرنے کے لیے تین اہم وفاقی وزراء سےملاقات کریگا۔
اجلاس اور عشائیہ میں وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت رانا تنویر اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال اور اجلاس میں ملک بھر کی تمام جامعات کے وائس چانسلرز شریک ہوں گے ۔
یاد رہے کہ جامعات اور ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے بجٹ میں اضافے کی بجائے نئے مالی سال 2022-23ء کیلئے بجٹ کو مزید کم کرکے 30؍ ارب روپے تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جب کہ ہائر ایجوکیشن کا موجودہ سالانہ بجٹ62.250؍ ارب روپے ہے ۔
جوائنٹ سیکرٹری (بجٹ-III) کی طرف سے لکھے گئے خط میں ایچ ای سی سے کہا گیا تھا کہ وہ SAP سسٹم میں مالی سال 2022-23ء کے 30؍ ارب روپے کے نظرثانی شدہ تخمینے کے مطابق بجٹ آرڈرز اور نئے آئٹم اسٹیٹ منٹس تیار کرے۔
ذرائع کے مطابق141تسلیم شدہ پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کی پاکستان بھر میں84ذیلی کیمپسز کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بجٹ کی اصل مانگ 104؍ ارب روپے ہے۔