کراچی: جامعہ این ای ڈی اوریونیسکو ہیڈ کواٹرپیرس کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔
جامعہ ترجمان کے مطابق یہ معاہدہ شیخ الجامعہ این ای ڈی ڈاکٹر سروش لودھی اورچیف آف سیکشن کیپسٹی بلڈنگ سائنس اینڈ انجینئرنگ مسAmal Kasry ،چیف آف سیکشن سائنس پالیسی اینڈ پارٹنرشپ مسٹر Ezra Clarkکے درمیان ہوا۔
اس موقعے پر ڈین فیکلٹی آف کیمیکل اینڈ سروسیس انجینئرنگ اور ڈائریکٹر کوالٹی انہاسمنٹ سیل پروفیسر ڈاکٹر آصف احمد شیخ، ڈپٹی ڈائریکٹر کوالٹی انہاسمنٹ سیل ڈاکٹرواصف احمد پیرس میں موجود پاکستانی سفارت خانے کی کونسلربرائے وفود حذیفہ خانم اور پریس کونسلر دانیال سلیم گیلانی بھی موقعے پر موجود تھے۔ ڈائریکٹر جزل یونیسکو مس Audrey Azoulayکی نمائندگی کررہے تھے۔
شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سروش لودھی نے پاکستان واپسی پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جامعہ این ای ڈی میں یونیسکو چیئر کا قیام ہماری جامعہ کی خوش نصیبی ہے یونی ورسٹی کی جانب سے معروف آرکیٹیکٹ اور پلانر پروفیسر ڈاکٹر نعمان احمد کو یونیسکو چیئر ہولڈر مقرر کیا گیا ہے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ اس چیئر کے توسط سے مختلف ورکشاپس، کانفرنس اور سیمینارز کے ذریعے اساتذہ اور طالب علموں کو تربیت دی جائے گی جب کہ پیشہ ور افراد بھی اس سے مستفید ہوسکیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ
کراچی: جامعہ این ای ڈی کے تحت ایک جانب سینڈیکٹ اجلاس منعقد کیا گیا تو دوسری جانب سینٹ کے انتخابات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ 201 سیندیکٹ اجلاس میں سالانہ رپورٹ کی سفارشات کی سفارش کی گئی۔
اجلاس میں بجٹ 2022-23کی سفارش بھی کی گئی۔اس اجلاس میں 3798.806 ملین خسارے کا بجٹ پیش کیا گیا۔جامعہ کے اس سینڈیکیٹ میں 68لیکچرار اور29اسٹنٹ پروفیسرز کے اپائمنٹ کی منظوری بھی دی گئی جب کہ تھر انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے تحت ایک آئی ٹی مینیجر، ایک اسسٹنٹ پروفیسرکمپیوٹر سائنس، تین لیکچرار کمپیوٹر سائنس اور ایک انگلش لینگویج کے لیکچرار کی کنٹریکٹ بنیادوں پر اپائمنٹ کی منظوری بھی دی گئی۔
دوسری جانب این ای ڈی یونی ورسٹی میں سینٹ کے نمائندوں کے لیے الیکشن کیا گیا۔جس میں اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ کیمسٹری ڈاکٹر کاشف احمد، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عُزیر شعبہ میکینکل انجینئرنگ، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر کامران زکریا، ڈاکٹر عدنان الحق، ڈاکٹر سعد قاسم، ڈاکٹر فہیم رئیس شعبہ ریاضی اور عظیم اقبال اُمیدوار تھے۔
الیکشن کمیشن /رجسٹرارسیّد غضنفر حسین کے مطابق چار امیدواروں کو تین سال کے لیے سینٹ کا رُکن منتخب کیا جائے گا.پرزاءیڈنگ آفیسر خالد مخدوم ہاشمی کے مطابق 389 میں سے224اساتذہ نے ووٹ کاسٹ کیے. اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر فہیم رئیس شعبہ ریاضی،اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ کیمسٹری ڈاکٹر کاشف احمد، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر کامران زکریا اور ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عُزیر شعبہ میکینکل انجینئرنگ نے جامعہ این ای ڈی کی سینٹ کی سیٹوں پر کامیابی حاصل کی
کراچی: اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت 18جون سےہونے والےامتحانات کی تیاریاں مکمل کرلی گئی۔
چیئرمین اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی پروفیسر سعید الدین کا کہنا ہے کہ 18 جون سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات میں 1 لاکھ 86 ہزار سے زائد امیدوارشرکت کریں گےجس کی تیاریوں مکمل کرلی گئی ہیںسالانہ امتحانات کے لئے 211 امتحانی مراکزبنائےگئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ محکمہ بورڈ اینڈ یونیورسٹیز کی جانب سے سرکاری تعلیمی اداروں کے طلبہ کی فیسوں کی مد میں 1 ارب 25 کروڑ روپے واجب الادا ہیں جبکہ اے ون گریڈ کے طلبہ کے لیے مختص اسکالر شپ کی کروڑوں روپے کی رقم کی ادائیگی بھی باقی ہے۔
چیئرمین اعلی ثانوی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی پروفیسر سعید الدین انٹر بورڈ کراچی میں 18 جون سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کی تیاریوں کے سلسلے میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے اس موقع سیکریٹری بورڈ کاشف صدیقی، ناظم امتحانات انجینیئر انورعلیم خانزادہ بھی موجود تھے ۔
امتحانات کی تیاری کے حوالے سے چیئرمین بورڈ نےمزید بتایا کہ انٹر کے امتحانات کے لیے شہر کے 211 تعلیمی اداروں میں امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں امتحانات میں 1لاکھ 86 ہزار 49 شریک ہورہے ہیں جس میں پری انجینئرنگ فیکلٹی میں 45291 طلبہ، پڑی میڈیکل میں 47332، سائنس جنرل میں 11180 اور ہوم اکنامکس میں 686 امیدوار شریک ہونگے امتحانات صبح میں 9 سے 12 اور دوپہر میں 2 سے 5 بجے تک ہونگے۔
خیبر پختونخواہ: ڈائریکٹوریٹ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ خیبرپختونخوا نے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے زیر استعمال پرانے گاڑیوں کے خلاف 27 جون کے بعد گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کرلیا
اس حوالے سے ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ خیبر پختونخواہ فہد اکرام کاکہناہےکہ پرائیوٹ تعلیمی اداروں کے زیر استعمال پرانے گاڑیوں کے خلاف 27 جون کے بعد گرینڈ آپریشن کا آغازکیاجائے گا
انہوں نے مزید بتایا کہ تعلیمی اداروں میں زیراستعمال گاڑیوں کا محکمہ ٹرانسپورٹ ،پولیس اورضلعی انتظامیہ کےہمراہ تعلیمی اداروں کےاندر فٹنس کامعائنہ کرےگی ،اَن فٹ اورآلودگی پھیلانے والےگاڑیوںکوتحویل میں لیاجائےگا۔
27جون کے بعد کسی بھی پرانی اور موٹرووہیکل ایگزامینز سے ان فٹ تعلیمی ادارے کی گاڑی کوصوبےکےکسی بھی روٹ پر چلنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔
پشاور: صوبائی وزیرتعلیم شہرام خان ترکئی کی زیر صدارت ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کااجلاس ہوا۔
اجلاس میں اساتذہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
وزیرتعلیم شہرام خان ترکزئی ایجوکیشن حکام کو ہدایت کی ہے کہ ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق جو استاد بھی غیر حاضر پایا گیا اس کے خلاف کاروائی ہوگی۔ گریڈ17 اور اس سے اوپر اساتذہ سے تنخواہ کی کٹوتی اور دیگر سزا پر عملدرآمد کیلئے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کیا جائے گااگر اسکول بند ہونے کی صورت میں متعلقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فوری طور پر اسکول سربراہان کے خلاف کاروائی کریں۔ اسکولوں کے وزٹس بالخصوص صبح سویرے اور چھٹی سے گھنٹہ پہلے کئے جائیں تاکہ سکولوں کے روٹین میں بہتری لائی جا سکے
محکمہ تعلیم میں سزا و جزا کا نظام رائج ہے جو بہتر ین کام کرےگا ان کی حوصلہ افزائی ہوگی اور غلطی کے مرتکب لوگوں کے خلاف کارروائی ہوگی،
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نےآج سےپری مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں بدھ کی شام ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، 15جون سے 23 جون تک بھمبر، کوٹلی، میر پور، پونچھ، باغ، حویلی، ہٹیاں، مظفر آباد، نیلم ویلی، استور، غذر، گلگت، دیامیر، ہنزہ اور اسکردو میں آندھی، بارش کا امکان ہے۔
16 سے 21 جون راولپنڈی، اسلام آباد،مری، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، نارووال میں آندھی، بارش کا امکان ہے۔
17 سے 20 جون تک ملتان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بھکر، لیہ، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، ساہیوال، خانیوال، پاکپتن، اوکاڑہ، بہاولنگر، بہاولپور، خانپور اور رحیم یار خان میں آندھی، بارش کا امکان ہے، 17 جون سے 19 جون کے دوران سکھر، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نےاساتذہ کوجوائننگ لیٹرجاری کرناشروع کردیئےہیں۔
محکمہ تعلیم سندھ کے سیکرٹری غلام اکبر لغاری ، ڈی جی ایچ آر ضمیر احمد کھوسو، ایڈیشنل ڈائریکٹر سیکنڈری فرناز ریاض ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آر کشور کماراور ضلع تعلیمی افسر ضلع شرقی یار محمد بالادی نے پرائمری اسکول اساتذہ (پی ای ایس ٹی) کے اہل امیداروں کو آفر لیٹر اورجوائننگ لیٹر جاری کرنا شروع کردیئے ہیں ۔
اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ دہرے ڈومیسائل، فارم ڈی اورشناختی کارڈ نمبرز سمیت دیگر مسائل کے حامل امیدواروں کی اسکروٹنی کاعمل دوربارہ شروع کردیا گیا ہے، ضلع شرقی میں مزید خالی اسامیاں نکالی جارہی ہیں۔
جب کہ دیکر مسائل کے حامل امیدواروں کو ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر ان کے مسائل کی جانچ پڑتال کی گئی ہے۔
ریکارڈ کے مطابق ضلع شرقی کے گلشن اقبال ٹائون میں پرائمری اسکول ٹیچر (پی ایس ٹی ) کے کل امیدوار 1717 تھےجن میں سے40فیصد نمبر حاصل کرنے والے 456مرد اور 1261خواتین شامل ہیں ،جن میں سے 43پی ایس ٹی کو لیٹر جاری ہوئے ہیں اور 147باقی ہیں ۔
جمشید ٹائون کےپرائمری اسکول ٹیچرکے کل امیدوار860ہیں جن میں 662خواتین اور198حضرات شامل ہیں ۔جمشید ٹائون کے 403خواتین و حضرات کو پی ایس ٹی کے لیٹر جاری کئے جاچکے ہیں جب کہ104پی ایس ٹی کے لیٹر باقی ہیں ۔
ذرائع کے مطابق 11ایسے امیداروں کو بھی لیٹر جاری کر دیئے گئے ہیں جن کے مستقل اور عارضی ایڈریس ایک جیسے ہیں تاہم ان کےشناختی کارڈ کا کوڈپنجاب ، بلوچستان اورخیبر پختون خوا کے نکلے ہیں جس کی وجہ سے ان کو جوائننگ سے روک دیا گیا ہے ۔240کے قریب امیدواروںکے آفر لیٹر کٹ آف ڈیٹ ، فارم ڈی ، ڈومیسائل اور سی این آئی سی کے مسائل کی وجہ سے روک لیئے گئے ہیں ۔
ضلع شرقی میں جونیئر ایجوکیشن اسکول ٹیچر کے امیداروں کی کل تعداد 1172ہے ، جن کو جلد آفر لیٹر جاری ہونا شروع ہونگے ۔
کراچی: جامعہ کراچی نے ایم اے پرائیوٹ سال اول بین الاقوامی تعلقات سالانہ امتحانات برائے 2019-2020کے نتائج کااعلان کردیا۔
ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق ایم اے پرائیوٹ سال اول بین الاقوامی تعلقات سالانہ امتحانات برائے 2019-2020 ء کے نتائج کا اعلان کردیاگیاہے۔
نتائج کے مطابق امتحانات میں 1594 طلبہ شریک ہوئے،943 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 654 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب 59.05 فیصدرہا۔
ویب ڈیسک: انٹرنیٹ کی پہچان بننے والے دنیا کے پرانےاورمقبول ترین براؤز’انٹرنیٹ ایکسپلورر‘کوباضابطہ طورپربندکردیاجائے گا۔
مائیکرو سافٹ کمپنی نے 27 سال قبل 1995 میں ’انٹرنیٹ ایکسپلورر‘ براؤزر کو متعارف کرایا تھا جو اس وقت کا اکیلا براؤزر تھا اور کئی سالوں تک انٹرنیٹ کی پہچان بنارہا تاہم سن 2004 میں موزیلا نے اس کی ٹکر میں فائر فوکس کو باضابطہ طور پر متعارف کرایا۔
انٹرنیٹ ایکسپلورر 2004 میں دنیا کے 95 فیصد سے زیادہ کمپیوٹر پر انٹرنیٹ ایکسپلورر استعمال ہورہا تھا، اس کے بعد انٹرنیٹ ایکسپلورر کی مقبولیت کم ہوتی گئی اور آج براؤزرز کی عالمی مارکیٹ میں اس کا حصہ صرف 4 فیصد کے لگ بھگ رہ گیا ہے۔
ٹیکنالوجی کمپنیز کے مطابق فائر فوکس براؤزر 2002 میں ہی بن چکا تھا تاہم اسے عام صارفین کے لیے 2004 میں متعارف کرایا گیا، فائر فوکس کے بعد گوگل نے 2008 میں گوگل کروم براؤزر کو متعارف کراکر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
دوسری جانب گوگل کروم اس وقت براؤزرز کی عالمی مارکیٹ میں 64 فیصد حصے کے ساتھ دنیا کا مقبول ترین ویب براؤزر ہے۔
کراچی: پاکستان جونیئر لیگ کیلیے فرنچائز کی بنیادی قیمت 7لاکھ ڈالر (14کروڑروپے) مقرر کی گئی ہے.
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا ڈریم پروجیکٹ پاکستان جونیئر لیگ اکتوبر میں شروع ہوگا، پی سی بی نے اس کیلیے کچھ عرصے قبل اظہار دلچسپی کا اشتہار جاری کیا تھا، 4 پی ایس ایل فرنچائزز نے بھی ٹیمیں خریدنے میں دلچسپی ظاہر کر دی تھی،البتہ ذرائع کے مطابق معاملہ زیادہ آگے نہیں بڑھ سکا۔
کرکٹ بورڈ نے فی فرنچائز 7 لاکھ ڈالر کی بنیادی قیمت رکھی ہے، ڈالر کی اونچی اڑان نے یہ رقم پاکستانی روپے میں 14کروڑ سے زائد تک پہنچا دی، اتنی رقم میں ٹیم خریدنے میں بیشتر پی ایس ایل فرنچائز اونرز تیار نہیں لگتے۔
ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ دنوں ایک میٹنگ میں بعض مالکان نے بورڈ سے یہ کہا کہ انھیں مفت یا کم رقم پر ٹیمیں دے دی جائیں، وہ کھلاڑیوں پر سرمایہ کاری کرینگے اور مستقبل میں انھیں پی ایس ایل میں بھی موقع دیا جائے گا، البتہ حکام نے اس سے اتفاق نہیں کیا، وہ سمجھتے ہیں کہ فی فرنچائز 7 لاکھ ڈالر سے زائد رقم مل جائے گی۔
دوسری جانب یہ اطلاعات زیرگردش تھیں کہ پی جے ایل میں انڈر23 کھلاڑیوں کو شرکت کی اجازت ملے گی،اس سے شاہین شاہ آفریدی جیسے بعض اسٹار کرکٹرز کو بھی ایکشن میں آنے کا موقع مل جاتا،البتہ پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی نے واضح کیا کہ جونیئر لیگ میں صرف انڈر19کھلاڑی ہی حصہ لے سکیں گے۔