لاہور: قومی کرکٹ کے سابق کپتان اور آل رائونڈر شاہد آفریدی نے چیمپئنز ٹرافی کےفاتح کپتان سرفرازاحمدکی حمایت کردی
پاکستان کے سابق کپتان اور سٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے 2017ء کی چیمپئنز ٹرافی کے فاتح کپتان سرفراز احمد کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے ہم منصب محمد رضوان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ ہوم سیریز میں آرام دیا جاتا ہے تو انہیں موقع دیا جائے گا۔
آفریدی نے کہا سرفراز کو موقع دیا جانا چاہیے اگر سلیکشن کمیٹی انہیں سیریز کے لیے منتخب کرتی ہے۔ اگر رضوان کو آرام دیا جاتا ہے اور سرفراز سکواڈ میں ہوتے ہیں تو مجھے یقین ہے کہ سرفراز کھیلنے کا حقدار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میری رائے میں سرفراز دوسرا بہترین انتخاب ہے اور اگر وہ اسکواڈ کا رکن ہے تو اسے پہلے موقع دیا جانا چاہیے۔ ہمیں کسی کھلاڑی کے ساتھ احترام کے ساتھ پیش آنا چاہیے۔ آفریدی نے نوجوان وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث کے ون ڈے میں ڈیبیو کرنے اور رضوان کے بعد پاکستان کے لیے دوسرے وکٹ کیپنگ آپشن ہونے کے امکان کے بارے میں یہ کہہ کر رائے دی کہ حارث کے لیے ابھی بہت جلدی ہے، ہمیں حارث کے لیے اتنی جلدی کیوں ہے؟ اسے کھیلنے دو۔
پنجاب: اسکولوں میں تعلیمی سیشن کے حوالےسے محکمہ اسکول ایجوکیشن نےوضاحت کردی
محکمہ اسکول پنجاب کا کہناہے کہ تعلیمی سیشن 31مئی تک جاری رہےگا جبکہ جبکہ قبل ازوقت چھٹیوں کے حوالےسے خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تعطیلات کے حوالےسے تجویز آئندہ ہفتےسیکرٹری اسکولز ایجوکیشن کو بھجوائی جائےگی۔
انہوں نے واضح کیاہےکہ اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات جون اور جولائی میں ہونگی جبکہ نیا تعلیمی سال یکم اگست سے شروع ہوگا
کراچی: جامعہ کراچی میں سیکیورٹی اہلکار کا طالب علم پرتشددکےخلاف وزیر بورڈ و جامعات اسماعیل راہو نےمعاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی میں سیکیورٹی اہلکار کا طالب علم پرتشددکی انکوائری کا حکم دیتے ہوئےے سیکریٹری یونیورسٹیز اور وی سی جامعہ کراچی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
اس حوالے سے اسماعیل راہوکاکہنا ہے کہ دہشتگردی کی تازہ لہر کی وجہ سے ہم غیر معمولی صورتحال سے گزر رہے ہیں نئے حالات میں سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے غیررواجی اقدامات لازم ہو گئے ہیںان اقدامات کو کامیاب بنانے کے لیے یونیورسٹی سے متعلقہ افراد کا ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور اعتماد لازم ہے
انہوں نے مزید کہا ہےکہ طلبہ ہمارے ملک و قوم کا مستقبل اور سرمایہ ہیںچیکنگ کے نام پر کسی پر تشدد کی اجازت نہیں دی جاسکتی تعلیم اور تدریس کے ساتھ ان کی حفاظت بھی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
کراچی: جامعہ کراچی نے ایم اے سال اول،سال آخر اوورسیزاوربی اےسال اول،سال دوئم وباہم اوورسیزکےنتائج کااعلان کردیا۔
ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق ایم اے سال اول اورسال آخر اوورسیزسالانہ امتحانات برائے 2019-2020 ء کے نتائج کا اعلان کردیاگیاہے۔ایم اے سال اول کے جن مضامین کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے ان میں اکنامکس، انگلش، جنرل ہسٹری، انٹرنیشنل ریلیشنز، اسلامک اسٹڈیزاورمیتھمیٹکس شامل ہیں جبکہ ایم اے سال آخر کے مضامین میں اکنامکس،انگلش اور انٹرنیشنل ریلیشنز شامل ہیں۔
علاوہ ازیں بی اے سال اول اور بی اے سال دوئم وباہم اوورسیز سالانہ امتحانات برائے 2019-2020 ء کے نتائج بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔تما م نتائج جامعہ کراچی کی ویب سائٹ پر اَپ لوڈ کردیئے گئے ہیں۔
جامعہ کراچی نے ایم اے سال اول اکنامکس پرائیوٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔
ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق ایم اے سال اول اکنامکس پرائیوٹ سالانہ امتحانات برائے 2019-2020 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیاہے۔نتائج کے مطابق امتحانات میں 904 طلبہ شریک ہوئے،153 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 751 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب 16.92 فیصدرہا۔
کراچی: کراچی میٹرک بورڈ کے چیئرمین شرف علی شاہ نےدورانِ امتحان متعلقہ افراد کوہدایت جاری کردی۔
انہوں نے کہا کہ تمام اسکولوں اور طلباء وطالبات کی سہولت کیلئے بورڈ کی ویب سائٹ www.bsek.edu.pk پر سینٹر لسٹ جاری کر دی گئی ہیں۔چیئرمین بورڈنے نے بتایا کہ امتحانات کی نگرانی کیلئے بورڈ آفس میں رپورٹنگ سیل قائم کیا جائے گا جہاں نقل کی روک تھام کیلئے بورڈ کی خصوصی ٹیمیں رپورٹ کے حوالے سے اقدامات کریں گی۔
امتحانی پرچوں کی ترسیل کے لئے ایک موثر نظام تشکیل دیا گیا ہے اور یہ پرچے بورڈ کے افسران حب سینٹرز پر پہنچائیں گے جہاں سے سینٹر سپرنٹنڈنٹ یا ان کا نمائندہ اتھارٹی لیٹر کے ساتھ مہر بند پرچے وصول کر کے اپنے امتحانی مرکز پہنچائیں گے اور جوابی کاپیاں اسکول سپرنٹنڈنٹ یا ان کا نمائندہ بورڈ میں جلد از جلد پہنچائیں گے۔
ویجلینس آفیسر ہر امتحانی مرکز پر روزانہ کی بنیاد پر وقت امتحان سے آدھے گھنٹہ قبل امتحانی مرکز پر پہنچے گا اور دوران امتحان پورا وقت وہاں پر رہ کر نقل کی روک تھام کیلئے اقدامات اور نگرانی کرے گا۔ روزانہ کی بنیاد پر اپنی رپورٹ مرتب کر کے بورڈ میں قائم رپورٹنگ سیل میں جمع کرائے گا۔چیئرمین بورڈ نے مزید کہا کہ ویجلینس آفیسر اپنی موجودگی میں مہر بند لفافے پر دستخط کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ضلعی انتظامیہ اور بورڈ کے ذریعے نقل پر قابو پانے کیلئے اجتماعی کاوش کر رہی ہے، انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت کی ہدایت پر شفاف امتحانات کے انعقاد کیلئے تمام اداروں سے تعاون حاصل کیا جا رہا ہے۔ چیئرمین بورڈ نے بتایا کہ بورڈ نے (کے الیکٹرک) انتظامیہ سے امتحانات کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی تحریری درخواست کی ہے تاکہ بچے اچھے ماحول امتحانات دے سکیں۔
انہوں نے ناظم امتحانات اور دیگر افسران کوہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ تمام امتحانی مراکز کو ہدایات جاری کی جائیں کہ وہ امتحانات کے دوران امتحانی سینٹر کے باہر ہدایات آویزاں کریں کہ کسی بھی قسم کی ڈیوائس، موبائل فون یا کسی بھی قسم کے نقل کا موادہر گز اپنے ساتھ نہ لائیں۔ہم نے فول پروف انتظامات کے حوالے سے کمشنر کراچی، ڈی جی رینجرز، ایڈیشنل آئی جی، ڈائریکٹر ایجوکیشن کراچی، ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکول سندھ اور دیگر محکموں کو لیٹرز جاری کر دیئے ہیںتمام امتحانی مراکز پر دفعہ 144 نافذ کرنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بورڈ سے لیٹر جاری کر دیئے گئے ہیں جس کے تحت ان مراکز پر بیرونی مداخلت پر پابندی ہو گی اور ان کے اطراف میں کام کرنے والی فوٹو اسٹیٹ کی مشینیں دوران امتحان بند رہیں گی۔
کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت نہم و دہم جماعت کے سالانہ امتحانات کاآغاز 17مئی سے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ سید شرف علی شاہ نے گزشتہ روز بورڈ کے کانفرنس ہال میں امتحانات کے حوالے سے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رواںسال نہم و دہم جماعت کیلئے بورڈ کی طرف سے کمپیوٹرائزڈ ایڈمٹ کارڈ جاری کئے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر 3لاکھ 65ہزار طلباء و طالبات سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے امتحانات دیں گے۔ جس میں طلباکیلئے 253 اور طالبات کیلئے 195 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں،جبکہ بورڈ نے 448 امتحانی مراکز قائم کئے ہیں
مجموعی طور پر 3لاکھ 65ہزار طلباء و طالبات سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے امتحانات دیں گےجس میں 163 سرکاری اسکول اور285نجی اسکول شامل ہیں اس دفعہ 20 حب امتحانی سینٹر بنائے گئے ہیں جو کراچی کے مختلف 18 ٹاؤنز میں قائم کئے گئے ہیں وہاں پر بورڈ کے آفیسرز امتحانی پرچوں کی ترسیل پر مامور ہوں گے
اس موقع پر سیکرٹری بورڈ سید محمد علی شائق، ناظم امتحانات عمران طارق اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔انہوں نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس سال نہم و دہم جماعت کیلئے بورڈ کی طرف سے کمپیوٹرائزڈ ایڈمٹ کارڈ جاری کئے گئے ہیں۔
یاد ریے اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں سالانہ امتحان برائے سال 2022ء میں ہونے والے نہم و دہم ریگولر و پرائیویٹ کے طلباء و طالبات کیلئے امتحانی پرچہ جات نئے ماڈل پیپرز کے مطابق ہونگے جس کے مطابق پہلا حصہ MCQs کا 40فیصد، دوسرا حصہ Short Question Answer، 40فیصد، تیسرا حصہ Longh Question کا 20 فیصد پر مشتمل ہو گا اس سال نئی اسکیم آف اسٹیڈیز اور پرانی اسکیم آف اسٹیڈیز کے تحت امتحانی پرچہ جات تیار کئے جا رہے ہیں تاکہ تمام طلباء و طالبات امتحانی مراکز میں اطمینان سے امتحانات دے سکیں۔
واشنگٹن: مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس بھی کورونا کا شکار ہوگئے۔
ٹوئٹرپربل گیٹس نےپیغام میں کہا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اوران میں کورونا کی معمولی علامات ظاہرہوئی ہیں۔ماہرین کی ہدایت پرمکمل صحت یاب ہونے تک خود کوقرنطینہ کرلیا ہے۔
یاد رہےبل گیٹس کے صحت کے لئے کام کرنے والے فلاحی ادارے ’بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے جنوری میں کورونا وبا کے خلاف موثراقدامات کے لئے 150 ملین ڈالرز دینے کا اعلان کیا تھا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمینٹ کا اجلاس منعقد ہوا
اجلاس میں وزیر تعلیم سید سردار شاہ، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، پرنسپل سیکریٹری فیاض جتوئی اور سیکریٹری اسکول ایجوکیشن اکبر لغاری شریک ہوئے
وزیر تعلیم سید سردار شاہ نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو بریفنگ دیتےہوئے بتایاکہ 50 ہزار اساتذہ کی میرٹ پر تقرری کا عمل جاری ہےان اسامیوں میں کچھ نان ٹیچنگ اسٹاف بھی شامل ہیں50 ہزار اساتذہ میں سے 23 ہزار کے آرڈر جاری ہوچکے ہیں
اس موقع پروزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اساتذہ کی تقرری کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ نئے اساتذہ کی تربیت کیلئے جامع منصوبہ بنایا جائے اورزیر تعمیر پرانے اسکولوں کی عمارتوں کو بھی جلد مکمل کیا جائے
بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کورونا وائرس کا شکارہوگئے۔
بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے آل راؤنڈر شکیب الحسن کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی تصدیق کردی ہےجس کے بعد اب شکیب الحسن سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔
خیال رہےکہ سری لنکن ٹیم اس وقت بنگلادیش کے دورے پر موجود ہے جہاں اس نے 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 15 مئی سے چٹاگانگ میں کھیلاجائےگا۔