Wednesday, 06 November 2024

لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل سیون کے فائنل میں صدر پاکستان عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی متوقع آمد کے پیش نظر سیکیورٹی کے انتظامات کو مزید سخت کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق قذافی اسٹیڈیم کے اطراف میں ڈیوٹی کرنے والے اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں، ہیلی کاپٹر سے فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔ مہمان خصوصی کی طرف سے میچ کے اختتام پر مختصر خطاب کی بھی اطلاعات ہیں۔

پی سی بی حکام اور ضلعی انتظامیہ ہر پہلو سے تسلی بخش انتظامات کرنے کے لیے سارا دن کوشاں رہی۔ فائنل کو یادگار بنانے کے لیے پی سی بی نے دوسرے مختلف پروگرام بھی ترتیب دیے ہیں جن میں ہمیشہ کی طرح اس بار بھی آتش بازی کا شاندار مظاہرہ شامل ہے،بارش نے رنگ میں بھنگ نہ ڈالا تو مشروب ساز ادارے کے تعاون سے پی ایس ایل ٹرافی کو اچھوتے انداز سے گراؤنڈ میں لانے کی حکمت عملی بھی ترتیب دی گئی ہے۔

فائنل میچ کے لیے لاہور پولیس نے سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کو حتمی شکل دیدی،سیکیورٹی کے لیے 8 ہزار سے زائد نفری تعینات ہوگی۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر محمد عابد خان نے “ایکسپریس “سے گفتگو میں بتایا کہ شہر بھر میں سرچ اینڈ سویپ آپریشنز،داخلی راستوں پر چیکنگ مزید سخت،حساس ایریاز میں عارضی ناکہ جات لگائے گئے ہیں۔

ایس پی سیکیورٹی راشد ہدایت نے کہا کہ شہریوں کو چیکنگ اور واک تھرو گیٹس سے گزرنے کے بعد اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔سی ٹی او منتظر مہدی نے کہا کہ میچ کے دوران تمام شاہراہیں ٹریفک کے لیے کھلی رہیں گی صرف ٹیموں کی موومنٹ کے درمیان بند کیا جائے گا، جونہی ٹیم گزر جائے گی فوری ٹریفک کا نظام بحال ہوگا۔

ویب ڈیسک : سوشل میڈیا ایپلی کیشن میٹا (فیس بک) نےریلزکے فیچر کی مقبولیت کےبعداسے عالمی سطح پر 150 سے زائد ممالک میں متعارف کرادیا ہے۔

یہ فیچر دراصل مختصر ویڈیوز کا فیچر ہے جس کے تحت صارفین کے لیے ایک ہی جگہ متعدد ویڈیوز دیکھنے کی سہولت موجود ہوتی ہے۔
کمپنی کی ریسرچ کے مطابق سوشل میڈیا صارفین اپنے دن کا آدھے سے زیادہ وقت ریلز دیکھ کر گزارتے ہیں جس میں بچے، نوجوان اور خواتین اپنی اپنی پسند کی ریلز دیکھتی ہیں۔

ریلز کا فیچر فیس بک پر امریکا میں 2021 میں متعارف کرایا گیا تھا جب کہ اب اسے دیگر ممالک کے لیے بھی پیش کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل 2020 میں اسے انسٹاگرام پر متعارف کرایا گیا تھا چونکہ مختصر ویڈیوز ٹک ٹاک پر کافی مقبول تھیں اسی لیے کمپنی نے اسے دیگر سوشل میڈیا سائٹس کے لیے لانچ کرنے کا سوچا۔

اس فیچر کی خاص بات یہ ہے کہ کانٹینٹ کریئیٹرز ریلز سے پیسے کماسکتے ہیں، کمپنی کا کہنا ہے کہ 'ریلز پلے بونس پروگرام کے تحت باصلاحیت کریئیٹرز کو ان کی ریلیز پر ویوز کی بنیاد پر ماہانہ 35 ہزار ڈالرز تک رقم دی جائے گی، یعنی جس شخص کی ریلز کے جتنے زیادہ ویوز ہوں گے اسے یہ رقم دی جائے گی۔

اسلام آباد: آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے تین سال مکمل ہونےپرپاک فضائیہ نے نغمہ ’’دنیا میں سربلند‘‘ جاری کیا ہے۔

پاکستان ایئر فورس نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نغمہ کا لنک شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ پاک فضائیہ نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے تین سال مکمل ہونے پر اس نغمہ کے ذریعے پاک فوج کے جوانوں اور آپریشن کے ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

واضح رہے کہ 3 سال قبل 27 فروری 2019 کو آج ہی کے دن پاک فضائیہ کے شاہینوں کے ہاتھوں مگ21 جہاز کی تباہی کے بعد بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کو گرفتار کرلیا گیا تھا اور پھر اسے چائے پلا ئی گئی جو کہ ’’فنٹاسٹک ٹی‘‘ کے نام سے مشہور ہوئی۔ بعد ازاں ابھی نندن کو جذبہ خیر سگالی کے تحت کر رخصت کردیا گیاتھا۔

بھارتی ونگ کمانڈر کی وردی، جہاز کی باقیات اور چائے کا کپ پی اے ایف میوزیم کراچی کی آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ گیلری میں محفوظ ہیں۔

کیف: یوکرین سے درجنوں پاکستانی طلباء کوپولینڈ منتقل کردیا گیا

طلباکو لانے کے لیے پی آئی اے کی پروازیں کل روانہ ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارتخانہ یوکرین نے 35 پاکستانی طلباء کو پولینڈ منتقل کردیا۔ طلباء پولینڈ میں سرحد کے قریب قائم کیمپ میں پہنچ گئے۔طلبا کی آمد کے بعد سے پولینڈ میں پاکستان کا سفارتخانہ طلباء کو اب وارسا پہنچانے کے انتظامات کر رہا ہے۔

اسی ضمن میں پی آئی اے نے یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے فضائی آپریشن ترتیب دے دیا ہے۔ اتوار کے روز دو پروازیں پاکستان سے پولینڈ روانہ کرنے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔

بڑے جہازوں کے آپریشن کے لیے یوکرین پولینڈ سرحد کے قریب شہروں خصوصا لبلن ائیرپورٹ پر انتظامات ناکافی ہیں اس لیے پروازیں ممکنہ طور پر پولینڈ کے دارالحکومت وارسا پہنچیں گی تاہم پروازوں کی حتمی روانگی لوگوں کے پولینڈ پہنچنے کے بعد ہوگی۔
پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق پاکستانی سفارت خانہ تمام ایسے افراد سے رابطہ کررہا ہے اور انہیں معلومات مہیا کررہا ہے، پی آئی اے کی انتظامیہ، وزارت خارجہ اور پاکستانی سفارتی عملے سے مکمل رابطے میں ہے۔

یکرین میں تعینات پاکستان کے سفیر نوئیل اسرائیل کھوکھر نے کہا ہے کہ یوکرین میں پاکستان کے تقریبا تین ہزار طلباء موجود تھے، زیادہ تر طلباء یوکرین سے جاچکے ہیں اور صرف پانچ یا چھ سو طلباء ابھی یوکرین میں موجودہیں۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین سے انخلاء کے عمل میں بہت سی مشکلات ہیں، یوکرین میں فلائٹس بند ہیں، پمپس پر پٹرول دستیاب نہیں، بینکنگ سسٹم بیٹھ چکا ہے، فائرنگ اور میزائل حملے ہو رہے ہیں پھر بھی طلباء سمیت تمام پاکستانیوں کے انخلاء کا عمل جاری ہے، بہت جلد تمام پاکستانیوں کو یوکرین سے نکال لیا جائے گا۔

واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے وائس نوٹ فیچر میں اہم تبدیلیاں کردیں۔

وائس نوٹ آئیکن : اینڈرائیڈ صارفین کا واٹس ایپ وائس نوٹ آئیکن جو عام طور پر پیلا ہوتا ہے اس تبدیلی کے بعد فارورڈ کیا جانے والا پیغام پیلے سے نارنجی رنگ میں تبدیل ہوجائے گا۔

مختلف آئیکنز کا استعمال: وائس نوٹ اور آڈیو فائلز فارورڈ کرنے کے دوران فرق واضح کرنے کے لیے واٹس ایپ اب مختلف آئیکنز کا استعمال کرے گا۔

وائس ویو فارمز: بھیجے جانے والے وائس نوٹ اب ویو (wave)فارمز پر مشتمل ہوں گے لیکن یہ اسی صورت ممکن ہے کہ جب وائس نوٹ زیر غور واٹس ایپ ورژن کو استعمال کرتے ہوئے ریکارڈ کیا گیا ہو جہاں یہ فیچر فعال ہو۔

پلے بیک اسپیڈ: ہم جانتے ہیں کہ واٹس ایپ نے حال ہی میں وائس نوٹ پلے بیک اسپیڈ کے لیے مختلف فیچر متعارف کروائے تھے، نئے فیچر میں آڈیو فائلز کے علاوہ وائس نوٹ میں بھی یہ خصوصیات شامل ہوں گی۔

واٹس ایپ انتظامیہ اس فیچر کو اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے جلد متعارف کروائی گی۔

لاہور : چوبیس سال بعد آسٹریلوی کرکٹ ٹیم آج رات گئے خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستانی سرزمین ہر قدم رکھے گی۔

مہمان ٹیم کو سخت سیکیورٹی حصار میں ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا جائے گا۔

ایک روز آئسولیشن میں گزارنے کے بعد کینگروز اتوار سے ٹریننگ کرسکیں گے، آسٹریلوی ٹورنگ پارٹی کے میڈیا مینجر پہلے سے ہی راولپنڈی میں موجود ہیں،میڈیا کو مہمان ٹیم کے آمد کور کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، دونوں کرکٹ بورڈ تصاویر اور ویڈیوز جاری کریں گے۔

دوسری جانب قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے ارکان کا آج آئسولیشن میں میں آخری روز ہے، اتوار کی صبح کھلاڑیوں کا پریکٹس سیشن شیڈول کیا گیا ہے۔

کپتان بابر اعظم، سرفراز احمد اور نسیم شاہ بھی ٹریننگ کا حصہ ہوں گے، پاکستان اور آسٹریلیا کے کپتانوں کی پریس کانفرنس اور ٹرافی کی رونمائی کا شیڈول آج طے کرلیا جائے گا، پاکستان اور آسٹریلیا کا پہلا ٹیسٹ 4 مارچ سے کھیلا جانا ہے۔

لاہور:پی ایس ایل 7 کے فائنل میں امپائرنگ کےفرائض علیم ڈاراور رچرڈ ایلنگ ورتھ انجام دیں گے۔

آئی سی سی ایلیٹ پینل کے ارکان علیم ڈار اور رچرڈ ایلنگ ورتھ کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے مابین کھیلے جانے والے فائنل میں آن فیلڈ امپائرنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے.

علیم ڈار اور رچرڈ ایلنگ ورتھ مجموعی طور پر 81 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کر چکے ہیں. یہ پہلا موقع ہوگا کہ جب رچرڈ ایلنگ ورتھ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے فائنل میں امپائرنگ کریں گے تاہم علیم ڈار اس سے قبل لیگ کے پہلے، تیسرے، پانچویں اور چھٹے ایڈیشنز کے فائنل میں بھی امپائرنگ کرچکے ہیں.

آئی سی سی ایلیٹ پینل کے رکن مائیکل گف لیگ کے فائنل میں تھرڈ امپائر جبکہ احسن رضا فورتھ امپائر کی حیثیت سے ذمہ داریاں ادا کریں گے.

ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے فائنل میں پلیئنگ کنٹرول ٹیم کی سربراہی آئی سی سی کے میچ ریفری روشن ماہنامہ کریں گے.

لاہور: پاکستان سپر لیگ 7 کے فائنل تک رسائل حاصل کرنےپرلاہورقلندرزکے کپتان شاہین آفریدی نے جیت کا سہرا ڈیوڈ ویزا کودےدیا

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ ویزے کی میچ میں جارحانہ بیٹنگ کی بدولت آج قلندرز کی ٹیم ایونٹ کے فائنل میں پہنچ چکی ہے۔

تاہم کپتان شاہین آفریدی نے ٹوئٹر پیغام میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے ٹیم کی محنت کو جیت کی وجہ قرار دیا جب کہ انہوں نے خاص طور پر ڈیوڈ ویزا، حارث رؤف، عبداللہ شفیق اور زمان خان کو مینشن کیا۔

شاہین نے یہ بھی کہا کہ اب صرف فائنل کا ایک میچ رہ گیا ہے، میں چاہتا ہوں ٹیم اس کے ہر لمحے سے لطف اندوز ہو۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دی اور فائنل میں جگہ بنائی، ملتان اور لاہور کے درمیان فائنل 27 فروری بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔

لاہور: پاکستان سپر لیگ 7 کے پہلے فائنلسٹ ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان محمدرضوان نےلاہورقلندرز کےلئے پیغام جاری کیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں محمد رضوان نے گزشتہ روز کھیلے جانے والے ایلیمنیٹر 2 کے حوالے سے کہا کہ لاہورقلندرز اوراسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ سنسنی خیز رہا، میں اس میچ کے ایک ایک لمحے سے لطف اندوز ہوا۔

رضوان کا کہنا تھا کہ فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے پر شاہین آفریدی اور لاہور قلندرز کو مبارکباد دیتا ہوں، آپ لوگوں نے اس میچ کو جیتنے کے لیے سب کچھ کیا۔


جبکہ ملتان سلطانز کے کپتان نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسکپرشاداب خان کے لیے کہا کہ آپ لوگوں نے مقابلے میں کافی محنت کی، جانتا ہوں آپ لوگ ہمت نہیں ہاریں گے، اپنا سر اونچا رکھیں اور مضبوطی سے ایونٹ میں لوٹیں۔

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن سیون میں لاہورقلندرزکی نمائندگی کرنے والے افغان اسپنر راشد خان فائنل کھیلنے کی خبرافواہ نکلی۔

لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے افغان کرکٹر راشد خان نے 27 فروری کو ہونے والے فائنل میں شامل ہونے کی خبر کی تردید کرتےہوئےکہاہےکہ  لاہور قلندرز کی ٹیم کے ساتھ فائنل کھیلنا اعزاز کی بات ہوتی لیکن قومی فریضے کے سبب میں فائنل میں شامل نہیں ہوسکوں گا، چونکہ نیشنل ڈیوٹی اولین ترجیح ہوتی ہے

انہوں نے اپنی ٹوئیٹ میں کہا کہ میں اپنی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی اور سی او او ثمین رانا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ راشد خان قومی ڈیوٹی کے باعث پی ایس ایل چھوڑ کر بنگلادیش چلے گئے تھے جہاں افغانستان کی ٹیم ون ڈے سیریز کھیلنے میں مصروف ہے۔

اس سے قبل خبریں زیر گردش تھیں کہ راشد پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے پاکستان آئیں گے لیکن کرکٹر نے ازخود ان خبروں کی تردید کردی۔

یاد رہے کہ لاہور قلندرز کے لیگ اسپنر راشد خان پی ایس ایل کے رواں سیزن میں 8 میچز میں 11 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں