Wednesday, 06 November 2024

لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل 7میں آج 2 میچز کھیلے جائیں گے پہلا میچ اسلام آباد یونائیٹڈاور ملتان سلطانزکے درمیان ہوگا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں اتوار کو اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم مضبوط حریف ملتان سلطانز پر قابو پانے کی کوشش کرے گی، ٹاپ اسٹارز کی رخصتی،فٹنس اور فارم کے مسائل سے گھری ٹیم کے کپتان شاداب خان سمیت کئی اہم کھلاڑیوں کی دستیابی یقینی نہیں،اس نے 9میں سے4 میچز جیتے ہیںاس صورتحال میں بیٹنگ کا بوجھ اعظم خان اور رحمان اللہ گرباز کو اٹھانا ہوگا، آصف علی بڑا اسکور نہیں کرپارہے جب کہ فہیم اشرف بیٹ اور بال سے کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں۔

بولرز میں وقاص مقصود اچھی فارم میں ہیں،البتہ اسپنرز سمیت دیگر کو کارکردگی میں بہتری لانا ہوگی۔

دوسری جانب حریف ٹیم ملتان سلطانز کو 9میچز میں صرف ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑے گا،بیٹرز محمد رضوان،شان مسعود، رائیلی روسو، خوشدل شاہ اور ٹم ڈیوڈ زبردست فارم میں ہیں، شاہنواز دھانی، ڈیوڈ ویلی اور آصف آفریدی وکٹیں اڑارہے ہیں،اسپنرز عمران طاہر اور خوشدل شاہ بھی حریفوں کے لیے مشکلات پیدا کرنے کے اہل ہیں۔

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان اورسابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نےآسٹریلوی کرکٹرجیمزفالکنرکےرویےکی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اس حوالے سےانضمام الحق نے کہا کہ ہر اس کھلاڑی کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہیے جو اس قسم کی الزام تراشی میں ملوث ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیمز فالکنر نے بہت غلط حرکت کی، پاکستان کرکٹ بورڈ کو جیمز فالکنر کی اس حرکت سے سختی سے نمٹنا چاہیے کیونکہ اس قسم کی چیزیں ملک کے وقار اور عزت کے لیے انتہائی اہم ہوتی ہیں۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی پاکستانی کھلاڑی کسی دوسرے ملک میں ایسا کرتا تو اس کے خلاف سخت ایکشن ہوتا۔

اس موقع پر انضمام الحق نے پاکستان کرکٹ کے سابق ہیڈ کوچ باب وولمر کے واقعے کو یاد کیا اور کہا کہ انہوں نے 2007 کے ورلڈ کپ میں آئرلینڈ کے خلاف پاکستان کی ہار کو اپنے دل پر لیا اور خودکشی کر لی، اس کے بعد پاکستان کے خلاف مکمل تحقیقات کی گئی تھیں۔

مانچسٹر: برطانوی حریف کیل بروک نے باکسرعامرخان کو اہم ترین فائٹ میں شکست دیدی۔

مانچسٹر ارینا میں ہونے والی ویلٹر ویٹ فائٹ میں برطانوی حریف کیل بروک نے پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان کو شکست دیدی، کیل بروک کے تابڑ توڑ وار نے عامر خان کو چھٹے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کیا۔

باکسر کیل بروک نے اپنے کیریئر کی 40ویں کامیابی عامر خان سے اہم ترین فائٹ میں حاصل کرلی جب کہ انہیں اب تک صرف 3 مقابلوں میں شکست کا سامنا ہوا۔

واضح رہے کہ 2 سال بعد ایکشن میں نظر آنے والے باکسرعامرخان اب تک 39 میں سے 34 جیت چکے ہیں اور 21 میں ناک آؤٹ کیا۔

فائٹ سے قبل برطانوی میڈیا سے گفتگو میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان کا کہنا تھا کہ وہ مقابلے کیلیے تیارہیں، حریف کیل بروک کے خلاف فائٹ جیت کر پاکستان کا کا نام روشن کریں گے۔

عامر خان نے پاکستانیوں کی دعاؤں اور سپورٹ کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے فائٹ کے بعد پاکستان کا دورہ اور انٹرنیشنل باکسرکو ساتھ پاکستان ساتھ لانے کا وعدہ بھی کیا۔

باکسر کی میڈیا سے گفتگو کے دوران مانچسٹر ایرینا پاکستان زندہ باداورعامرخان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا جب کہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد عامرخان کی سپورٹ کیلیے مانچسٹر ایرینا میں موجود تھی۔

لاہور: کرس گیل نے کراچی کنگز کےہیڈ کوچ بننےکی خواہش ظاہرکردی۔ 

شکستوں سے پریشان کراچی کنگز کی ڈھارس بندھانے لگےسوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کرس گیل نے لکھا کہ اگلے سیزن کراچی کنگز کا نیا ہیڈ کوچ میں ہوں گا،اس میں کوئی دوسری رائے نہیں ہوسکتی۔

یاد رہے کہ ماضی میں کرس گیل کراچی کنگز کی جانب سے کھیل چکے ہیں مگر پی ایس ایل میں ان کی کارکردگی میں تسلسل دیکھنے میں نہیں آیا تھا،ان کے اس معنی خیز تبصرے کو سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل ہورہی ہے۔

لاہور: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے آسٹریلوی کرکٹر جیمز فوکنر پی ایس ایل سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ پر آسٹریلوی پیسر نے موقف اختیار کیا ہےکہ میں پاکستان کرکٹ فینز سے پی ایس ایل سے دستبردار ہونے پر معذرت خواہ ہوں، اگلے دو میچز میں شرکت نہ کرسکوں گا۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے میرے ساتھ کیے گئے وعدے کی پاسداری نہیں کی۔میں پی ایس ایل کے تمام میچز کے لیے یہاں آیا تھا اور پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی میں مدد کرنا چاہتا تھا لیکن پیمنٹ کے حوالے سے پی سی بی کے رویے سے تکلیف پہنچی۔میرے ساتھ جو برتاؤ کیا گیا ہے وہ عزت دینے والا نہیں۔ پی ایس ایل چھوڑنے کے لیے تکلیف ہورہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں بہترین نوجوان ٹیلنٹ موجود ہے اور کرکٹ فینز شاندار ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ آپ سب میری پوزیشن کو سمجھیں گے۔

لاہور: لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنےوالےافغانستان کےلیگ اسپنر راشدخان کا ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں سفر آج ختم ہوجائیگا۔

پاکستانی لیگ کے8 میچز میںمعروف اسپنر نے 11 وکٹیں حاصل کیں۔

لاہور قلندرز نے راشد خان کے متبادل کے طور پر اگلے میچز کے لیے آسٹریلیا سے تعلق فواد احمد کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔

واضح رہے کہ راشد خان بنگلادیش کیخلاف سیریز کیلیے نیشنل ڈیوٹی پر واپس اپنے وطن جارہے ہیں۔

لاہور: اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان آج قذافی اسٹیڈیم میچ میں عدم دستیاب ہونگے۔

تفصیلا کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کےکپتان شاداب خان فٹنس مسائل سے چھٹکارا نہ پاسکے، آج لاہور قلندرز کےخلاف ہونے والے میچ میں دستیاب نہیں ہونگے۔

ذرائع کے مطابق گروئن انجری کا شکار آل راؤنڈر پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں انہوں نے ہلکی پھلکی ٹریننگ جاری رکھی ہوئی ہے مگر انتظامیہ فی الحال انہیں میچ کھلانے کا خطرہ مول نہیں لے سکتی۔

دوسری جانب رحمان اللہ گرباز اور اعظم خان زبردست فارم میں ہیں، آصف علی فنشر کا رول نہیں نبھا پارہے۔ دانش عزیز اور مبصر خان پہلے میچ کی ناکامی کا ازالہ کرنے کی کوشش کریں گے۔ فہیم اشرف اور لیام ڈاسن کی آل راؤنڈ کارکردگی بھی اہم ہو گی۔ پیسر وقاص مقصود اچھی فارم میں ہیں، محمد موسیٰ کو اپنی پرفارمنس بہتر بنانا ہوگی۔ ظاہر خان بھی دباؤ کا شکار ہوں گے۔

کولن منرو کے بازو کی تکلیف کم ہوئی ہے مگر اور مکمل طور پر وہ بھی فٹ نہیں، ذیشان ضمیر سائیڈ اسٹرین انجری سے صحتیابی کے لیے کوشاں ہیں۔

نئی دہلی: کرناٹک میں حجاب پرپابندی کیخلاف احتجاج کرنےوالی 10 طالبات کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک کے سرکاری کالج کی باحجاب طالبات کوکالج میں داخل ہونے سے روکنے پراحتجاج کرنے والی 10 طالبات کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

کرناٹک میں حجاب پرپابندی کے خلاف طالبات کا کیس کرناٹک ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہے۔ کرناٹک کی عدالت نے ہندوانتہاپسندوں کا موقف اپناتے ہوئے کیس کے فیصلے تک تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پرپابندی کا عبوری حکم دیا ہے۔

کرناٹک کے اسکولز اورکالجز میں باحجاب طالبات کو کلاسز اٹینڈ کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ کرناٹک کے علاوہ بھارت کی دیگرریاستوں میں بھی حجاب کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے۔

کراچی: جامعہ کراچی نےاسناد پر اردوکتابت کے بجائے اردو کمپوزنگ فونٹ استعمال کرنے کافیصلہ کرلیا۔

58سال بعدجامعہ کراچی کے شعبہ امتحانات کا اسناد میں اردوکتابت کے بجائے اردو کمپوزنگ فونٹ استعمال کرنے کی منظوری کابڑ ا فیصلہ سامنے آیا ہے۔

اسناد میں اردو کمپوزنگ فونٹ استعمال کرنے کے حوالے سے ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین نے کہا کہ ر شعبہ جات اور طالبعلموں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظریہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ناظم امتحانات نے بتایاکہ جامعہ کراچی نے اپنے قیام کے بعد پہلی مرتبہ اسناد کی اردو کتابت میں تبدیل کا فیصلہ کیا ہے آئندہ چند روز میں جو ڈگریاں جاری ہوں گی وہ اسی کے مطابق ہونگی۔

جامعہ کراچی کے بجٹ دستاویزات کے مطابق کتابت کی صرف دو اسامیاں ہیں، جس پر دو کاتب یہ فرائض انجام دیتے ہیں۔ناظم امتحانات کے مطابق جامعہ کراچی کے اسناد میں پروفیشنل اور پی ایچ ڈی کی اسناد پراردو کتابت کا سلسلہ برقرار رہے گا،جامعہ کراچی 1952سے اردو کتابت اسناد میں استعمال کرتی ہیں

لاہور: پنجاب بھرکے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔

محکمہ اسکولز ایجوکیشن پنجاب کی جانب سےصوبے بھر میں یکم مارچ سے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے پر غور شروع کر دیا گیا ، اوقات کار میں تبدیلی دن کے دورانیہ میں اضافہ ہونے کے باعث کی جائے گی۔

محکمہ اسکولزایجوکیشن نے یکم مارچ سےاسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی پر غور شروع کر دیا ہے، یکم مارچ سےاسکولوں کے اوقات کار صبح آٹھ بجے سے دو بجے تک ہوسکتے ہیں۔

اس وقت اسکولوں کے اوقات کار صبح پونے 9 بجے سے پونے تین بجے تک ہیں، اس سلسلے میں محکمہ اسکولزایجوکیشن نےاتھارٹیزسےبھی رائےمانگ لی ہے۔