لاہور: پاکستان سپر لیگ کے سیزن7 کے 19ویں میچ میں پشاور زلمی نےکراچی کنگز کو 55 رنز سےمات دیدی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں کراچی کنگز نے بالنگ کاانتخاب کیا، پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے۔194 رنز کے ہدف کے جواب میں کراچی کنگز 6 وکٹوں کے نقصان پر 138رنز ہی بناسکی۔
پشاور زلمی کی اننگز میں حضرت اللہ زازئی 52 رنزبناکر نمایاں رہے، ان کے علاوہ محمد حارث نے 49، شعیب ملک نے 31 اور بین کٹنگ نے26 رنزبنائے۔کراچی کنگز کی جانب سےکرس جارڈن نےتین وکٹیں حاصل کیں، محمد نبی،قاسم اکرم اور عمید آصف نےایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
کراچی کنگز کی جانب سےکپتان بابراعظم 59 رنز بناکر نمایاں رہے، جوکلارک 26، محمد نبی 15، شرجیل خان اور کک بین 14 ،14 رنز بناسکے، عامریامین 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
زلمی کی جانب سے وہاب ریاض اور سلمان ارشاد نے 2،2 جب کہ محمد عمر اور لیام لیونگسٹن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
خیال رہےکہ کراچی کنگز کی رواں پی ایس ایل میں یہ مسلسل چھٹی شکست ہے،کراچی کی ٹیم 6 میچز کھیل چکی ہے جس میں سے ایک میں بھی کامیابی حاصل نہیں کرسکی۔
لاہور:پی ایس ایل کے 20ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکولاہورقلندرزکےہاتھوں 8 وکٹوں سےشکست سےدوچارہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹراور لاہور قلندرزکے درمیان کھیلے گئےمیچ میں قلندرز نے ٹاس جیت کر گلیڈی ایٹرزکو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اننگز کا آغاز اچھا نہ رہا کیونکہ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے جیمز وینس اورجیسن رائے کو پہلے ہی اوور میں پویلین لوٹنے پر مجبور کیا، بعد ازاں کپتان سرفراز اور احسان علی نے وکٹ پر آکر کھیلنے کی کوشش کی تو 20 کے مجموعی اسکور پر سرفراز احمد رن آؤٹ ہوگئے، جس کے بعد احسان علی بھی 25 پر پویلین لوٹ گئے۔
افتخار احمداور عمر اکمل نے بیٹنگ لائن کو سنبھالنے کی کوشش کی تو 25 کے انفرادی اور 54 کے مجموعی اسکور پر اکمل بھی آؤٹ ہوگئے، پھر افتخار احمد نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے کھیل کو آگے بڑھایا جبکہ حسان خان نے اس دوران اُن کا خوب ساتھ دیا، پھر حسان خان 17 رنز بنا کر 106 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
اس کے بعد افتخار احمد 39 گیندوں پر 3 چھکوں اور دو چووکوں کی مدد سے شاندار بیٹنگ کر کے 52 رنز بنا کر 124 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
142 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کا آغاز اچھا رہا ، اوپنر عبداللہ شفیق اور فخر زمان کے درمیان 41 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی تاہم عبداللہ 19 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
ایک وکٹ گرنے کے بعد فخر نے ایک بار پھر شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور نصف سنچری اسکور کی لیکن وہ 53 رنز پر پویلین لوٹ گئے ۔
تاہم دوسری جانب کامران غلام نے بھی بہترین بیٹنگ کی اور ٹیم کو کامیابی دلوادی، وہ 39 گیندوں پر 55 رنز بناکر نمایاں رہے۔
پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو ملتان سلطانز 7 میچز میں 12 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ لاہور قلندرز10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی نے طلبہ یونین بحالی کا بل منظور کر کے تاریخ رقم کی ہے۔
بلاول بھٹو نے سندھ میں طلبہ یونین کی بحالی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ طلبہ سے یونین سازی اور اپنے نمائندے کے چناؤ کا حق چھین کر نوجوانوں کی آواز کو دبانے کی کوشش کی گئی تھی۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اب درس گاہوں میں طلبہ سے متعلق فیصلہ لینے والی انتظامیہ میں طلبہ کا اپنا نمائندہ ہوگا، ہمارا مطالبہ ہے کہ ملک بھر میں طلبہ تنظیمیں بحال ہوں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ اسمبلی نے 38 سال سے عائد طلبہ یونینز پر پابندی ختم کرنے کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا تھا۔
ایوان میں طلبہ یونین سے متعلق مجوزہ بل قائمہ کمیٹی برائے قانون سے منظوری کے بعد پیر مجیب الحق نے پیش کیا تھا۔
واشنگٹن: امریکا نےبھارت کے تعلیمی اداروں میں حجاب پرپابندی کومذہبی آزادی کی خلاف ورزی قراردے دیا۔
امریکا کے مذہبی آزادی سے متعلق ادارے کے اعلی عہدیدار راشد حسین نےبیان میں کہا کہ بھارتی ریاست کرناٹک میں تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پرپابندی مذہبی آزادی کی خلاف ورزی ہے۔
راشد حسین نے ٹویٹ میں مزید کہا کہ مذہبی آزادی میں لباس کے انتخاب کی آزادی بھی شامل ہے۔ بھارتی ریاست کرناٹک میں طالبات پرحجاب پہننے پرپابندی عائد کرنا مذہبی آزادی کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حجاب پرپابندی مذہبی آزادی پرکلنگ اورخواتین اورلڑکیوں کوزبردستی لباس کے انتخاب پرمجبورکرنے اورانہیں پیچھے دھکیلنے کے مترادف ہے۔
کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں باحجاب طالبات کے داخل ہونے پرپابندی کے بعد بھارت کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کئے جارہے ہیں۔
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈر ی ایجوکیشن نے گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2022 جمع کرانے کاشیڈول جاری کردیا ہے۔
فیڈرل بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے ریگولرو پرائیوٹ گروپس، پرائیوٹ فریش امیدوار، آئی بی سی سی ایڈشنل سبجیکٹ/رجسٹرڈامیدوار،آئی بی سی سی غیر رجسٹرڈامیدوار، امپروومنٹ کے امیدوار سالانہ امتحانات میں شریک ہونے کے لئے اپنے فارم مذکورہ فیس کے ساتھ 11 فروری سے 17 مارچ تک سنگل فیس کےساتھ فارم جمع کرائے جاسکیں گے۔
جبکہ 18 مارچ سے 7 اپریل تک دوگنی فیس کے ساتھ ،8 اپریل سے 20اپریل تک تین گنا فیس کے ساتھ فارم آن لائن وصول ہونگے
لاہور: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈسکینڈری ایجوکیشن پنجاب نےامتحانی فارم 2022 جمع کرانےکا شیڈول جاری کردیاہے۔
پنجاب ایجوکیشن بورڈکے تحت نویںاور دسویں جماعت پرائیوٹ اور ریگولرکے سالانہ امتحانی فارم برائے 2022 یکم فروری سے جمع کروانے کاعمل شروع ہوچکا ہےجو سنگل فیس کے ساتھ 28 فروری تک جمع کراجاسکیں گے۔
جبکہ طلبا یکم مارچ سے 14 مارچ تک دوگنی فیس اور 15 مارچ سے 22 مارچ تک تین گناہ فیس کے ساتھ فارم جمع کراسکیں گے۔
بورڈ نے ہدایت کی ہے کہ 22 مارچ کے بعد کوئی فارم وصول نہیں کیاجائےگا۔
یادرہے پنجاب بورڈ کے تحت صوبے بھرمیں 10مئی2022سے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کاآغازہوجائےگا۔
پاکستان سمیت مختلف ممالک میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹرکی سروسزمتاثرہوگئیں۔
رپورٹس کے مطابق لاکھوں صارفین کے ٹوئٹر اکاؤنٹ خود بخود لوگ آؤٹ ہوگئےجس کےباعث صارفین کا مشکلات کاسامناکرناپڑ رہاہے۔
ٹوئٹر سپورٹ حکام نے کہا کہ صارفین کو پیش آنے والی مشکلات کیلئےمعذرت خواہ ہیں۔
تاہم کمپنی نے جلد ہی ٹوئٹ کرتے ہوئے صارفین کو یقین دہانی کروائی کہ اس مسئلے کو حل کردیا گیا ہے۔
کراچی: آل پاکستان انٹر بورڈ کرکٹ ٹورنامنٹ (بوائز) کا آغاز 22فروری 2022ء سےڈیرہ اسماعیل خان خیبرپختونخوامیں شروع ہوگا۔
چیئرمین میٹرک بورڈ سید شرف علی شاہ کی خصوصی ہدایت کے مطابق اس ٹورنامنٹ میں صرف بورڈ سے الحاق شدہ نہم ودہم جماعت کے طلباء حصہ لے سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے(بوائز) کے ٹرائلز منگل15فروری کو بختیاری یوتھ سینٹر نارتھ ناظم آباد (انٹر بورڈ آفس) میں لئے جائیں گے۔
اسکولوں کے سربراہان اپنے تصدیق شدہ اتھارٹی لیٹر اور طلباء کو مکمل کرکٹ کٹ کے ساتھ لے کر بختیاری یوتھ سینٹر نارتھ ناظم آباد میں 15فروری کی صبح 9:30بجے رپورٹ کریں۔
کراچی: جامعہ کراچی شعبہ ابلاغ عامہ کےتحت دوروزہ بین الاقوامی میڈیاکانفرنس کاآغا ز15 فروری کوہوگا۔
شعبہ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی کے زیر اہتمام اور سندھ ہائرایجوکیشن کمیشن،گرین وچ یونیورسٹی کے اشتراک سے دوروزہ بین الاقوامی میڈیا کانفرنس بعنوان: ”میڈیا میں سچائی اور موجودہ رجحانات“ کی افتتاحی تقریب15 فروری2022 ء کو صبح 9:00 بجے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی وحیاتیاتی علوم جامعہ کراچی کی سماعت گاہ میں منعقد ہوگی۔
تقریب کے مہمان ِ خصوصی چیئرمین سندھ ہائرایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر عاصم حسین ہوں گے جبکہ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی صدارت اور امریکی اسکالرپروفیسرڈاکٹر لی آرٹزکلیدی خطاب کریں گے۔
کانفرنس کے دیگر مقررین میں گرین وچ یونیورسٹی کی وائس چانسلر سیمامغل،رئیسہ کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر نصرت ادریس،صدرشعبہ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر فوزیہ ناز اور پروفیسر ڈاکٹر سعدیہ محمود شامل ہونگی۔
کانفرنس کی اختتام تقریب 16 فروری 2022 ء کو شام 5:30 بجے کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی کی سماعت گاہ میں منعقد ہوگی۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والاہوں گے جبکہ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی صدارت کریں گے۔اختتامی تقریب سے سیمامغل،پروفیسر ڈاکٹر نصرت ادریس اور ڈاکٹر فوزیہ ناز بھی خطاب کریں گی۔
کراچی: قومی ویمن کرکٹ ٹیم عالمی ویمنزکپ میں شرکت کےلیےنیوزی لینڈپہنچ گئی۔
قومی اسکواڈ نےکراچی سے کرائسٹ چرچ پہنچنے کے بعد 10 روزہ قرنطینہ اختیار کرلیا ہےجس کے بعد میگا ایونٹ کی تیاریوں کا آغاز ہوگا۔
پاکستان کی 18 رکنی قومی ویمن کرکٹ ٹیم بسمہ معروف کی قیادت میں آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کر رہی ہے، ایونٹ 4 مارچ سے 3 اپریل تک کھیلا جائے گا۔
قومی اسکواڈ بسمہ معروف (کپتان)، ندا ڈار (نائب کپتان)،عالیہ ریاض، انعم امین، ایمن انور، فاطمہ ثناء، ڈیانا بیگ، جویریہ خان، منیبہ علی،غلام فاطمہ، ناہیدہ خان، نشرہ سندھو، عمیمہ سہیل، سدرہ امین اور سدرہ نواز(وکٹ کیپر)،ٹریولنگ ریزروارم جاوید، نجیہ علوی (وکٹ کیپر) اور طوبہٰ حسن پر مشتمل ہے۔
آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2022 میں پاکستان اپنا پہلا میچ 6 مارچ کو روایتی حریف بھارت سے کھیلے گا،8 مارچ کو پاکستان کامقابلہ آسٹریلیا،11 مارچ کو جنوبی افریقہ، 14 مارچ کو بنگلہ دیش،21 مارچ کو ویسٹ انڈیز ،24 مارچ کو انگلینڈ اور 26 مارچ کو میزبان نیوزی لینڈ سے ہوگا۔