ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے سہیل احمد کے قتل پر ایم کیو ایم سے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماورائے آئین کسی کارروائی کی اجازت نہیں دی جائے گی جب کہ انہوں نے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ سے رپورٹ بھی طلب کرلی۔وزیر اعظم نواز شریف نے بھی کارکن سہیل احمد کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما سینیٹر بابر غوری سے ٹیلی فونک گفتگو میں واقعے کی تفصیلات معلوم کیں اور انہیں کارکن کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث پولیس اہلکاروں سے سختی سے نمٹنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے متعلقہ اداروں سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرلی۔
ایمز ٹی وی(اسلام آباد) وزارت خارجہ کے احکامات پر روسی سفارتخانے اور دہشتگرد کے ورثہ کو پمز سے لاش حوالے کرنے کے بعد تھانہ مرگلہ کے ایس ایچ او کو معطل کردیا گیا۔جبکہ لاش چوری کرنے کے الزام میں کشمیر پولیس نے الخدمت فاونڈیشن کے ملازمیں کے خلاف الگ مقدمہ درج کیا ہے ۔
ایمز ٹی وی ( نواب شاہ) وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کا کہاہے کہ نام سے کیا ہوتا ہے الطاف حسین یونیورسٹی کیلئے زمین تو سندھ حکومت نے دی ہے۔۔ ایم کیوایم کی سندھ حکومت میں دوبارہ شمولیت کے متعلق سوال پران کاکہنا تھا کہ سیاست میں کوئی بات حرف آخرنہیں ہوتی، تاہم اس وقت ان کی شمولیت کے متعلق وہ کچھ نہیں جانتے۔حیدرآباد میں الطاف حسین یونیورسٹی کے قیام کے متعلق انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے صوبے میں تعلیم کے فروغ کے لیے الطاف حسین یونیورسٹی حیدرآباد کو بہت قیمتی زمین دی ہے۔حیدرآباد میں بنائی جانے والی یونیورسٹی سندھ گورنمنٹ کے تعاون سے بن رہی ہے جوکام تعلیم اور عوام کی بھلائی کیلیے کیا جائے گا سندھ حکومت اس کا ساتھ دے گی۔
ایمز ٹی وی (کراچی) متحدہ قومی مومنٹ کی جانب سے کارکن کے قتل کے خلاف ملک بھر میں یوم سوگ جب کہ سندھ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔
ایم کیو ایم کی جانب سے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال کے باعث کراچی بھر میں پٹرول پمپس بند جب کہ پبلک اور پرائیویٹ ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہر بھر میں کاروباری مراکز بھی بند جب کہ علی الصبح کھلنے والے ہوٹل اور دکانیں بھی بند ہیں۔ ہڑتال کے باعث کراچی میں نجی اور سرکاری اسکول بھی بند ہیں جب کہ ترجمان جامعہ کراچی کا کہنا ہے کہ آج ہونے والے تمام پرچے ملتوی کر دیئے گئے ہیں اور نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ چیئرمین سندھ تاجر اتحاد کا کہنا ہے کہ آج تمام کاروباری مراکز بند رہیں گے دوسری جانب کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے بھی ہڑتال کے باعث ٹریفک سڑکوں پر نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
کراچی کے علاوہ حیدر آباد، میرپورخاص، سکھر، ٹندو الہ یار سمیت سندھ کے بیشتر شہروں میں بھی کاروبار اور تعلیمی ادارے بند ہیں جب کہ ٹرانسپورٹ بھی سڑکوں سے غائب ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم کی جانب سے سوسائٹی سیکٹر کے یونٹ انچارج سہیل احمد کی اغوا کے بعد ہلاکت اور کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف ملک بھر میں سوگ اور سندھ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا گیا تھا۔
ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک)سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف نے سعودی سفارتخانے کا دورہ کیا جہاں ان کا اچھے طرح سے استقبال کیا گیا،اس دوران انھوں نے سعودی عملے سے شاہ عبدللہ کے انتقال پر نہایت دکھ کا اظہار کیا اور اسکے بعد کتاب میں اپنے تاثرات بھی لکھے
ایمزٹی وی( کھیل) بڑی مونچھوں والے حافظ آباد کے ’’چاچا ٹی 20‘‘ محمد زمان آسٹریلیا میں ورلڈ کپ کے دوران پاکستان ٹیم کی حوصلہ افزائی نہیں کرپائیں گے محمد زمان المعروف چاچا ٹی 20 کا کہنا ہے کہ بھارت سمیت کئی ممالک نے میگا ایونٹ کے لیے اخراجات برداشت کرنے کی پیشکش کی جسے ٹھکرا دیا لیکن اپنے ہی بورڈ نے منہ پھیر لیا، حالات اب اس قابل نہیں رہے کہ اپنی مدد آپ کے تحت آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ جاسکوں۔
یاد رہے کہ محمد زمان قومی پرچم جیسا لباس زیب تن کر کے اسٹیڈیمز جاتے رہے ہیں، وہ اپنے مخصوص انداز سے دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کی توجہ حاصل کر چکے ہیں، زمان اسٹیڈیمز میں پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگاکر شائقین و پلیئرز کے حوصلے بڑھاتے ہیں
ایمز ٹی وی (اسپورٹس) قومی کرکٹ ٹیم کے میڈيا منیجر امجد حسین بھٹی کا کہنا ہے کہ میڈیا میں کھلاڑیوں کی فٹنس سے متعلق چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں، ٹیم کا کوئی کھلاڑی ان فٹ نہیں ہے اور نہ ہی کسی کے متبادل کافیصلہ کیا گیا ہے۔ نجی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے میڈیا منیجر کا کہنا تھا کہ میڈیا میں فٹنس کے حوالے سے چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ، نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان کے کسی کھلاڑی کو کوئی انجری نہیں اور نہ ہی کسی کے متبادل کی درخواست کی گئی ہے۔
ایمز ٹی وی(کراچی) 100 انڈیکس 34 ہزار 5 سو 38 پوائنٹس پر بند۔اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی خریداری جاری رہی۔ شرح سود میں کمی کے بعد سرمایہ کار حصص کی خریداری میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ انڈیکس میں اکہتر پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس چونتیس ہزار پانچ سو اڑتیس پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر تئیس کروڑ ستاون لاکھ حصص کا کاروباری حجم رہا۔ اختتامی مراحل میں ایک سو چھیالیس کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، دو سو تیرہ کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ دس کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔
ایمز ٹی وی(کراچی) ناظم آباد میں واقع ایک نجی اسکول کو 30 لاکھ روپے بھتہ کی پرچی موصول ہوئی ہے ۔
ایمز ٹی وی (لاہور) تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی جانب سے این اے 122 میں ووٹوں کی جانچ پڑتال کرنے والے کمیشن کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ووٹوں کی جانچ پڑتال کرنے والے کمیشن نے دھاندلی کے ثبوت کو رپورٹ کا حصہ نہیں بنایا، ایسا کرکے لوکل کمیشن نے ٹریبونل کے حکم کی مکمل تعمیل نہیں کی، اس لئے الیکشن ٹریبونل سے درخواست ہے کہ وہ لوکل کمیشن کے معاملے کا نوٹس لے۔ الیکشن ٹریبونل نے این اے 122 میں ووٹوں کی جانچ پڑتال کے لئے کمیشن قائم کیا تھا جس نے انتخابی عمل میں بے ضابطگی کی تو تصدیق کی ہے تاہم اسے دھاندلی قرار دینے سے گریز کیا ہے۔