ایمزٹی وی (اسلام آباد) عمران خان نے کہا کہ اگر حکومت نے ان کی مرضی کا تحقیقاتی کمیشن نہ بنایا تو وہ پھر سڑکوں پر نکل پڑیں گے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سپیکر قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ 18 جنوری کو ’دھرنا کنونشن‘ منعقد کرنے کا اعلان بھی کیا پیرکو اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں عمران خان نے ایک بار پھر الزام عائد کیا کہ 2013 کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی اور اس سلسلے میں تحقیقات کے لیے حکومت جس قسم کا عدالتی کمیشن بنانا چاہتی ہے، اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے انھوں نے حلقہ این اے 122 میں مبینہ دھاندلی پر حکومتی موقف کو مسترد کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنا عہدہ چھوڑ دیں کیونکہ کمیشن کی رپورٹ کے بعد وہ اس عہدے پر رہنے کا اخلاقی جواز نہیں رکھتے ان کا کہنا تھا کہ حلقہ این اے 122 کے بارے میں الیکشن ٹریبیونل کو بھجوائی گئی کمیشن رپورٹ موصول ہوگئی ہے جس نے پی ٹی آئی کی جانب سے بڑے پیمانے پر دھاندلی کے الزام کو درست ثابت کر دیا ہے۔
’رپورٹ کے مطابق 34376 ووٹ جعلی تھے، جب کہ 1395 بیلٹ پیپر پریزائیڈنگ افسران کے دستخط اور سٹیمپ کے بغیر تھے۔
ایمزٹی وی (نیوز ڈیسک) امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ دہشت گرد پاکستان اور امریکہ کے مشترکہ دشمن ہیں۔ جان کیری سٹریٹیجک ڈائیلاگ کے لیے دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں سرکاری ٹی وی کے مطابق اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں جان کیری نے پاکستان کے وزیراعظم سے ملاقات کی جبکہ وہ سلامتی امور سے متعلق وزیر اعظم کے مشیر سرتاج عزیز سے بھی ملاقات کی وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات میں جان کیری نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان سے تعاون جاری رہے گا اس موقع پر میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے انھوں نے روزگار میں اضافے کے لیے پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری میں اضافے اور امریکی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کی رسائی کا مطالبہ بھی کیا۔
ایمزٹی وی ( نیوز ڈیسک) شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کی حمایت کا دعویٰ کرنے والے ایک گروہ نے امریکی فوج کے سینٹرل کمانڈ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کر لیا ہے اسی اکاؤنٹ پر جاری ایک پیغام میں کہا گیا ہے’امریکی فوجیو، ہم آ رہے ہیں، اپنے پیچھے نظر رکھوگروہ نے اپنا نام آئی ایس آئی ایس بتایا ہے جو کہ دولتِ اسلامیہ ہی کا دوسرا نام ہے۔
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس(آئی ایس آئی) لیفٹننٹ جنرل رضوان اختر نے اتوار کو کابل کا دورہ کیا اور افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی جس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ افغان صدارتی محل سے پشتو اور زری زبان میں جاری اعلامیے کے مطابق افغان صدر اور آئی ایس آئی چیف نے دونوں ملکوں میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں دونوں اطراف مشترکہ کوششوں کو مضبوط کرنے پر بات چیت کی۔ دونوں فریقین نے پاکستان، افغانستان اور خطے میں امن کے لیے تعاون بڑھانے پر رضامندی ظاہر کی۔یہ 16 دسمبر کو پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر حملے میں 132 بچوں سمیت 140 سے زائد افراد کی ہلاکت کے بعد آئی اسی آئی چیف کا افغانستان کا دوسرا دورہ تھا۔اس سے قبل پشاور میں حملے کے اگلے دن انہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ہمراہ کابل کا ایک روزہ ہنگامی دورہ کیا تھا جس میں افغان صدر اشرف غنی اور افغانستان میں موجود اتحادی افواج کے کمانڈر جان کیمبل سے افغانستان میں موجود شدت پسند گروپوں کے حملے میں ملوث ہونے سے متعلق اہم انٹیلی جنس انفارمیشن کا تبادلہ کیا۔ آرمی چیف نے پشاور حملے میں ممکنہ طور پر ملوث کنڑ میں مقیم طالبان گروپوں کے خلاف کارروائی کے حوالے سے افغان حکومت اور ایساف افواج سے یقین دہانی حاصل کی تھی۔اس کے بعد پاکستان کی جانب سے فراہم کردہ اطلاعات کی بنیاد پر کنڑ میں بڑے پیمانے پر آپریشن کیا گیا تھا۔ دورے کے دوران ااشرف غنی نے جنرل راحیل شریف کو یقین دہانی کرائی تھی کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) بھارت نے 150 سے زائد پاکستانی زائرین کے ویزے منسوخ کردیے جنھیں آگرہ میں حافظ عبداللہ شہابؒ کے سالانہ عرس میں شرکت کرنا تھی۔
بھارتی انٹیلی جنس یونٹ (لیو) نے حکومت سے 150 سے زائد پاکستانی زائرین کے ویزوں کی منسوخی کی درخواست کی ہے ۔ یہ اقدام امریکی صدر باراک اوباما کے دورے کے دوران سیکیورٹی کویقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ رواں برس بھارت کے یوم جمہوریہ کی تقریب میں امریکی صدر مہمان خصوصی ہیں ۔ وہ تاج محل دیکھنے کے لیے آگرہ کا دورہ کرسکتے ہیں۔ انٹیلی جنس یونٹ کا کہنا ہے کہ پاکستانی زائرین کی بڑی تعداد ہونے کی وجہ سے سیکیورٹی کے جامع انتظامات کی ضرورت پڑے گی۔ ایس ایس پی آگرہ مودک راجیس دنیش راؤ کا کہنا ہے کہ اوباما کا دورہ شیڈول ہے اور ہم کوئی خطرہ مول نہیں لے سکتے اسی وجہ سے پاکستانی زائرین کے ویزوں کی منسوخی کا آغاز کررہے ہیں۔ درگاہ منیجر نے بتایا کہ افسوس ہے اس مرتبہ پاکستانی زائرین عرس میں شریک نہیں ہوں گے۔ عرس کی تقریبات 24 سے 26 جنوری تک جاری رہیں گی۔
ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ بولی وڈ "رئیس" میں کام کی پیشکش قبول کرنے سے قبل انہیں معلوم نہیں تھا کہ اس کی کاسٹ میں کون ہوگا اور وہ بس کردار کے بارے میں پڑھ کر اسے کرنے کے لیے تیار ہوگئیں۔ انڈین میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران ماہرہ خان نے کہا کہ مجھے فلم "رئیس" میں آڈیشن کے لیے بلایا گیا تھا اور اس کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا تھا تاہم میں نے اپنے کردار کے سینز پڑھے جو مجھے دلچسپ لگے اور میں نے آڈیشن دے دیا۔ انہوں نے بتایا کہ آڈیشن سے قبل وہ نروس تھیں کہ کہیں اپنے ڈائیلاگ بھول نہ جائیں مگر سب کچھ بہت اچھا ہوگیا جس کے بعد میری ملاقات شاہ رخ خان سے بھی ہوئی جو بہت اچھی طبیعت کے مالک ہیں۔ ماہرہ خان نے کہا کہ وہ شاہ رخ خان اور نواز الدین صدیقی کے مدمقابل کام کرنے کے خیال سے کچھ دباﺅ کا شکار ہیں کیونکہ وہ ان دونوں کی پرستار ہیں، خوش قسمتی سے مجھے پاکستان میں کچھ بہترین اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا جس سے مجھے فلم کے سیٹ میں بہت مدد ملے گی اور مجھے توقع ہے کہ میں شاہ رخ اور نواز الدین صدیقی سے کافی کچھ سیکھ سکوں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ پاکستانی فلم "بن روئے" میں کام کرچکی ہیں اور اس وقت ایک اور فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہوں تو ٹی وی سے فلمی اسکرین کی تبدیلی کا اندازہ تو مجھے ہوچکا ہے مگر میں ایسے ماحول میں کام کرنے خیال سے نروس ہو جس کے بارے میں مجھے کچھ معلوم نہیں اور وہاں سب کچھ نیا ہوگا۔
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور اور قومی سلامتی سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ افغانستان سے پاکستان میں ہونے والی کارروائیوں میں ہندوستان ملوث ہے۔ تاہم، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان نے نئی افغان حکومت کے ساتھ بات چیت کرکے اس بات کو ممکن بنانے کی کوشش کی ہے کہ دونوں ملک اپنی سرزمین کو ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔ڈان نیوز کے پروگرام فیصلہ عوام کا میں گفتگو کرتے ہوئے سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے اقتدار میں آنے کے بعد یہ شرط رکھی ہے کہ اگر پاکستان ہندوستان کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے تو اسے چاہیے کہ وہ کشمیر کو بھول جائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے انڈیا کی اس شرط کو قبول کرنے سے پوری طرح سے انکار کیا ہے۔پاک-انڈیا سرحدی کشیدگی اور مذاکرات میں تعطل سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مودی کا ایجڈا کافی اوپن ہے کہ مذاکرات صرف ہندوستانی کی شرائط پر ہوسکتے ہیں، جو پاکستان کے لیے قبول کرنا ناممکن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اب بھی چاہتا ہے کہ وہ ہر سطح پر ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر کرے، کیونکہ یہ پورے خطے کی خواہش ہے۔انہوں نے کہا حکومت نے اقتدار سنبھالنے کے بعد ایک وژن بنایا تھا جس کے تحت قومی سیکیورٹی کی حفاظت ایک اولین ترجیحی ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے خطے میں پڑوسی ملکوں کے ساتھ تعلقات بہتر کرنا بہت ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ماضی میں جو بھی پالیسی مرتب کیں، ان کا ملکی سیکیورٹی پر کوئی اچھا اثر نہیں ہوا ہے۔مشیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ خودمختاری اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کسی دوسرے ملک کے معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا، بلکہ ہماری یہ کوشش ہے کہ ہم پڑوسی ملکوں کے ساتھ ایک مثبت طریقے سے ساتھ چل سکیں۔شدت پسندی کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان کی موجودہ پالیسی بہت ہی واضح ہے کہ ہم کسی بھی اچھے یا برے طالبان میں کسی قسم کی تفریق نہیں کرتے اور سب کے ساتھ اب ایک ہی طرح کی کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا 16 دسمبر کو پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر ہونے والے حملے کے بعد اب دہشت گردی کے مسئلے پر نا صرف سول، بلکہ فوجی قیادت بھی ایک میز پر موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ جو شدت پسند افغانستان کی سزمین پر موجود ہیں ان کے خلاف وہاں کی افواج کارروائی کرے گی۔مشیرِ خارجہ نے یہ بھی کہا دونوں ملکوں کی پالیسوں میں اہم تبدیلی ہوئی ہے اور اب ہماری کوشش ہے کہ سرحد پر دہشت گردی کی نقلِ حمل کو ناصرف روکا جائے، بلکہ ان پر نظر بھی رکھی جائے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اشرف غنی کے آنے کے بعد افغانستان کے حالات کی تمام تر ذمہ داری وہاں کی حکومت پر عائد ہوئی ہے اور پاکستان میں امن اُس وقت آسکتا ہے جب افغانستان مستحکم ہوگا.
ایمز ٹی وی (پشاور) موسم سرما کی تعطیلات کے بعد چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف اہلیہ سمیت آرمی پبلک اسکول پہنچ گئے جہاں اُنہوں نے اسکول پہنچنے والے بچوں کو خوش آمدید کہا،پاک جنرل راحیل شریف کاکہناتھاکہ بچوں کے حوصلے بلند ہیں ، پاکستانی قوم ناقابل شکست ہے ، اعلامیہ کے مطابق آرمی چیف گیٹ پر کھڑے سانحہ پشاور کے بعد پہلی مرتبہ سکول کھلنے پر پہنچنے والے ’غازی ‘بچوں کو خوش آمدید کہتے رہے ، اُنہوں نے طلباءکے علاوہ ساتھ پہنچنے والے والدین سے بھی ملاقاتیں کیں ۔ آرمی چیف کا آرمی پبلک سکول کے دورے پر طلبہ و اساتذہ سے خطاب میں کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہر صورت کامیابی حاصل کرینگے ، اس قوم کو کوئی بھی چیز شکست نہیں دے سکتی ۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہر صورت کامیابی حاصل کرینگے ۔ آرمی چیف کے بعد اب عمران خان بھی اپنی اہلیہ کے ساتھ آرمی پبلک اسکول جا نے کے لئے روانہ ہو گئے ہیں
ایمز ٹی وی (کراچی) ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی سمیت سندھ بھر کے بیشتر نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں تاہم بعض مزید نجی اسکول اور کالج تعطیلات میں مزید 2 روز تک بند رکھنے کے بعد 15جنوری سے تدریسی سلسلہ شروع کریں گے ، شہرقائد سمیت صوبے بھر کے اکثر تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی کے مناسب انتظامات نہیں کئے گئے، بیشتر نجی تعلیمی اداروں نے حکومت کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے حفاظتی انتظامات کے نام پرصرف خانہ پری کی ہے۔ ملک کے دیگر شہروں کی طرح 16 دسمبر کو دہشت گردی کے شکار آرمی پبلک اسکول میں بھی تدریسی عمل بحال ہوگیا ہے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اسکول میں بچوں کا استقبال کیا اور بچوں کے والدین سے ملاقات کی۔ باچاخان یونیورسٹی چارسدہ اور صوابی کے غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ میں سیکیورٹی انتظامات نامکمل ہونے کی وجہ سے موسم سرما کی تعطیلات میں غیرمعینہ مدت تک توسیع کردی ہے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں مشنری اسکولوں کے علاوہ تمام نجی اورسرکاری تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل شروع ہوگیا ہے تاہم مشنری اسکول 19 جنوری سے تدریسی عمل کا آغاز کریں گے ۔اس کے علاوہ راولپنڈی کا آرمی پبلک اسکول بھی سیکیورٹی وجوہات کے باعث آج نہیں کھل سکا۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل بحال ہوگیا ہے۔