Monday, 04 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمز ٹی وِی( کراچی) ٹیلی کام انڈسٹری کے مطابق 10 کروڑ سے زائد موبائل فون کی سموں کی بائیومیٹرک ری ویرفکیشن کا عمل 12جنوری سے شروع کردیا جائے گا۔ تصدیق کا عمل 2مراحل میں ہوگا پہلے مرحلے میں ملک کے حساس شہروں کراچی ،پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، ڈیرہ غازی خان، بلوچستان اور فاٹا کے علاقوں میں زیر استعمال 2کروڑ 10 لاکھ جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں زیر استعمال2کروڑ 30لاکھ موبائل فون سموں کی تصدیق 12جنوری سے شروع کی جائے گی۔یہ عمل26فروری تک جاری رہے گا۔ غیر تصدیق شدہ تمام موبائل فون سمیں 27 فروری کو بلاک کردی جائیں گی۔ پہلے مرحلے میں مجموعی طور پر 4کروڑ 40لاکھ سموں کی تصدیق ہوگی۔ دوسرا مرحلہ 27 فروری سے شروع ہوگا جس میں ملک بھرمیں چلنے والی 5 کروڑ 90لاکھ سموں کی بائیومیٹرک تصدیق کی جائے گی اوردوسرے مرحلے میں غیرتصدیق شدہ موبائل فون کنکشن 14 اپریل کو بلاک کردیے جائیں گے۔موبائل فون سموں کی بائیومیٹرک ری ویریفکیشن کیلیے ملک بھر میں چلنے والی10کروڑ 30 لاکھ سموں کو 2حصوں میں تقسیم کیا گیاہے۔ ایک فہرست کو سفید جبکہ دوسری فہرست کوگرے کلر کی شناخت دی گئی ہے۔ سفید فہرست میں وہ صارفین شامل ہیں جو حساس علاقے سے باہر اور ایک شناختی کارڈ پر ایک یا 2موبائل فون سمیں استعمال کر رہے ہیں۔سفید فہرست میں شامل موبائل فون کنکشنزکی تعداد 5کروڑ 90لاکھ ہے۔ گرے فہرست میں پاکستان کے حساس شہروں بلوچستان اور فاٹا میں زیر استعمال 4کروڑ 40لاکھ سمیں شامل ہیں اس فہرست میں ایسے صارفین کو شامل کیا گیا ہے جنکے ایک شناختی کارڈ پر 2 یا اس سے زائد سمیں جاری کی گئی ہیں۔

ایمز ٹی وی (آسلام آباد)دبئی حکام نے پاکستان کو مطلوب لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو پاکستانی حکام کے حوالے کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ عزیر بلوچ کی پاکستان حوالگی کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان معاملات کو جلد حتمی شکل دے دی جائے گی جس کے بعد کسی بھی وقت عزیر بلوچ کو پاکستان لایا جا سکتا ہے واضح رہے کہ عزیر بلوچ جعلی پاسپورٹ پر براستہ ایران دبئی پہنچا تھا جسے گزشتہ ماہ انٹرپول نے دبئی سے گرفتار کیا تھا لیکن دبئی حکام کی جا نب سے لیاری گینگ وار کے سربراہ کو پاکستان کے حوالے کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا گیاتھا۔

ایمز ٹی وی (سندھ)ہالا کے مقامی گاؤں سعید خان لغاری میں ظالم باپ نے گھریلو ناچاکی کے باعث اپنے 5 بچوں کو گلا دبا کر قتل کر دیاہالا کے قریبی گاؤں سعید خان لغاری کے رہائشی علی نواز لغاری نے گھریلو ناچاکی کے باعث اپنے 5 بچوں کو گلا دبا کر قتل کردیا، قتل ہونے والوں میں 3 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں جن کی عمریں 15 سال تک ہیں۔ اپنے بچوں کو قتل کرنے کے بعد علی نواز فرار ہو گیا۔علی نواز کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ وہ ٹریکٹر چلاتا ہے اور اکثر اپنے گھر والوں سے لڑتا جھگڑتا رہتا تھا جس کی وجہ سے اس کے خاندان والے بھی اس سے ناراض رہتے تھے۔

ایمز ٹی وی ( سندھ) سندھ کے دارالحکومت کراچی میں رات گئے اچانک شدید دھند نے کئی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث ائر پورٹ پر فلائٹ آپریشن اور سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔دھند کے باعٹ کراچی الیکٹرک (کے ای) کا بجلی کی فراہمی کا نظام بھی متاثر ہوا۔جمعرات اور جمعہ کی کی درمیانی شب سے ہی شدید دھند نے کئی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔شارع فیصل پر بلوچ کالونی پل سے ائرپورٹ، ملیر اور گلشن حدید تک شدید دھند چھائی رہی ۔دھند کے باعث نیشنل ہائی وئے ٹریفک معطل ہوکر رہ گئی جبکہ جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ جانے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔سول ایوی ایشن کے ذرائع نے کراچی ائرپورٹ پر فلائٹ آپریشن رات سے متاثر ہونے کی تصدیق کی سڑکوں پر گاڑیوں کی رفتار بھی کافی دھیمی رہی جس سے بعض مقامات پر تیفک جام کی صورتحال بھی پیدا ہوئی۔واضح رہے کہ کراچی میں عمومی طور پر دھند نہیں ہوتی اسی لیے بھی شہریوں کو کافی دشواری کا سامنا کر نا پڑا جبکہ کے ای کا نظام خراب ہونے سے اکثر علاقوں میں بجلی معطل ہونے سے اسٹریٹ لائٹس بھی بند تھیں۔شاہ لطیف ٹاون، لانڈھی، ملیر، شاہ فیصل کالونی ، گلستان جوہر، گلشن اقبال، بلوچ کالونی اور دیگر علاقوں میں دھند سے حد نگاہ صفر ہو گئی تھی۔دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ترجمان نے بتایا کہ دھند کے باعث آنے اور جانے والی 9 بین الاقوامی پروازیں متاثر ہوئیں جبکہ رات 2:30 بجے سے ائر پورٹ پروازوں کے لیے بند رہا۔پروازوں کے شیڈول کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی جدہ سے آنے والی پرواز پی کے 732 کی مسقط میں لینڈنگ ہوئی اسی طرح اسکائی دبئی کی پرواز 331 بھی واپس دبئی روانہ کر دی گئی۔ترجمان نے بتایا کہ امارات ائر لائنز کی پرواز ای کے 604 بھی واپس دبئی روانہ کر دی گئی اسی طرح ابوظہبی سے آنے والی اتحاد ائر لائن کی پرواز بھی واپس بھیج دی گئی۔سی اے اے کے ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ ترک ائر لائن کی پرواز 708 واپس استنبول بھیج دی گئی جبکہ کراچی سے دبئی، جدہ اور دوحہ جانے والی پروازیں بھی روانہ نہیں ہوسکیں۔

ایمز ٹی وی ( فارن دیسک)سری لنکا میں تقریباً دس سال سے اقتدار میں رہنے والے صدر مہندا راجہ پکشے کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق انھوں نے صدارتی انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کر لی ہے۔بیان کے مطابق راجہ پکشے ’عوام کی خواہشات کے سامنے جھکتے ہوئے اقتدار کی پرامن منتقلی کو یقینی بنائیں گے۔‘خیال رہے کہ سری لنکا کے صدر سنہ 2009 میں ختم ہونے والے خانہ جنگی کے بعد تیسری بار صدارت کے امیدوار تھے۔سری لنکا کے صدر راجہ پکشے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انھوں نے حزبِ مخالف رہنما کے ساتھ ملاقات میں اپنی ’شکست تسلیم‘ کر لی ہے اور ملک کے نئے صدر آج جمعے کی شام کو اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیں گے۔صدارتی ترجمان کا کہنا تھا کہ راجہ پکشے پہلے ہی سرکاری رہائش چھوڑ کر جا چکے ہیں صدر راجا پکشے کی جانب سے صدارتی انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کرنے کے بعد آتش بازی کی گئی۔راجہ پکشے سری لنکا کی سیاست میں ایک دہائی سے سرگرم تھے تاہم اس بار انھیں اپنے وزیرِ صحت میتھرئی پالا سریسینا کی جانب سے غیر متوقع چیلنج کا سامنا تھا۔سری لنکا کے صدارتی انتخابات کے سرکاری نتائج جمعے کی شام سے پہلے مکمل نہیں ہوں گے تاہم ابتدائی نتائج کے مطابق میتھرئی پالا سریسینا کامیابی کے لیے درکار 50 فیصد ووٹ حاصل کرنے کے قریب ہیں۔راجہ پکشے اور میتھرئی پالا سریسینا گذشتہ سال نومبر تک ایک دوسرے کے اتحادی تھے تاہم سریسینا نے صدارتی انتخابات میں حصہ لین کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا۔

ایمز ٹی وی(خیبر ایجنسی) سنڈانہ تیراہ کے علاقے میں شدت پسندوں کے ٹھکانے میں موجود بارودی مواد پھٹنے سے 7 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔خیبر ایجنسی کے علاقے سنڈانہ تیراہ میں شدت پسندوں کے ٹھکانے میں موجود دھماکا خیز مواد پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ دھماکے میں ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کا تعلق کالعدم لشکر اسلام سے بتایا جاتا ہے۔

ایمز ٹی وی ( اسلام آباد)  جامعہ حفصہ کی طالبات  نے داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کو پاکستان آنے کی دعوت کو بغاوت قرار دے د یا۔سلام آباد پولیس نے وزارت داخلہ کو اسپیشل رپورٹ بھجوا کر قانونی کارروائی کیلئے رہنمائی بھی مانگ لی۔ رپورٹ کے مطابق شہداء فاؤنڈیشن کا بیان ریاست کے خلاف اعلان جنگ ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبات کا بیان سیکشن 121،121 اے اور 505 ون اور ٹو کے زمرے میں آتا ہے۔رپورٹ میں یہ بھی کہاگیا ہے کہ ریاست کےخلاف اعلان جنگ پر عمر قید یا موت کی سزا ہوسکتی ہے۔