Monday, 04 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


ایمز ٹی وی (کراچی) متحدہ قومی موومنٹ کی اپیل پر کراچی میں کاروبار زندگی مکمل طور پر معطل ہے، کاروباری مراکز، بازار اور مارکیٹوں کے علاوہ پیٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز بھی بند ہیں اس کے علاوہ سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ بھی سڑکوں سے بلکل غائب ہے ۔ کراچی کے علاوہ حیدر آباد، ٹھٹہ، سجاول، میرپور خاص، نواب شاہ، سکھر، روہڑی، پنوں عاقل، دوڑ، باندی، بدین، ٹنڈو آدم، ٹنڈو الہیار، ٹنڈو محمد خان، نوشہرو فیروز اور خیرپور سمیت دیگر شہروں میں بھی ہڑتال کی جارہی ہے اس کے علاوہ انٹرا سٹی بسیں نہ چلنے کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


ایمز ٹی وی (کراچی) کراچی میں نیشنل ہائی وے لنک روڈ پر آئل ٹینکر اور بس میں تصادم کے نتیجے57افراد کی لاشیں جناح اسپتال لائی گئی ہیں ،شناخت مشکل ہے ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائیگا۔انچارج جناح اسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق جناح اسپتال میں 59 لاشیں لائی گئیں،جن میں49 مرد اور 8 خواتین اور 2 بچوں شامل ہیں۔ حادثے میں زخمی ہونیوالے 5 افراد کو اسٹیل ٹاون اسپتال منتقل کیا گیا ۔جناح اسپتال کے ایم ایل او ڈاکٹر شہزاد کا کہنا تھا کہ 49 مرد، اور 8 خواتین اور 2 بچوں کی لاشیں جناح اسپتال لائی گئی ہیں، جن کی شناخت انتہای مشکل ہے لاشوں کی شناخت کے لئے ڈی این اے ٹیسٹ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ رات گئے کراچی سے شکار پور جانے والی بد قسمت بس نیشنل ہائی وے لنک روڈ پر حادثے کا شکار ہو گئی ،حادثے کے فوری بعد بس میں آگ لگ گئی ،حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ بس میں سوار مسافر بس سے با ہر نہ آسکے ۔ صرف چند مسافر ہی شیشہ توڑ کر باہر نکل سکے جس کے باعث وہ زخمی ہو گئے جبکہ باقی تمام لوگ بس کے اندر ہی جل گئے۔


ایمز ٹی وی (اسلام آباد) سانحہ پشاور کے بعد سے بند اسکول کل سے دوبارہ کھول دیئے جائیں گے ۔ سیکیورٹی گائیڈنس جاری ہونے کے باوجود تاحال مکمل انتظامات نہیں کئے جاسکے ہیں ۔ 16دسمبر کو ورسک روڈ پر اے پی ایس میں دہشت گردی کے دل دہلا دینے والے واقعہ کے بعد سے سکولوں کو بند کردیا گیا تھا اور تمام اسکولوں کو سیکیورٹی گائیڈ لائن جاری کرتے ہوئے دیواریں اونچی کرنے ، سیکیورٹی گارڈ رکھنے سمیت دیگر انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں جن پر نجی سکولوں کی جانب سے تو عمل در آمد دیکھنے میں آیا لیکن سرکاری سکولوں کا کوئی پرسان حال نہیں ۔ صوبائی حکومت کو ارسال کی جانے والی ایک رپورٹ کے مطابق پشاور سمیت صوبہ بھر میں4 ہزار ایسے سرکاری سکول بھی ہیں جن کی چار دیواری یا تو ٹوٹی پھوٹی ہے یا سرے سے ہے ہی نہیں ۔ جبکہ سنٹرل جیل پشاور میں واقع سکول پہلے سے ہی سیکیورٹی خدشات کے باعث بند کیا گیا ہے ۔


ایمز ٹی وی (کوئٹہ) حساس اداروں نے کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں کارروائی کرتے ہوئے خود کش حملہ آور سمیت تین دہشت گردوں کو گرفتار کر کے کوئٹہ میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام بنادی ہے ۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تینوں دہشت گرد کوئٹہ میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے کہ حساس اداروں نے خفیہ اطلاعات پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو دھر لیا اور تینوں دہشت گردو ں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیاہے ۔ دہشت گردوں سے بھاری تعدادمیں اسلحہ ،بارودی مواد اور خود کش جیکٹس بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔

ایمز ٹی وی (پشاور) تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی) کے جماعت الاحرار دھڑے نے جمعہ کو راولپنڈی میں امام بارگاہ پر ہونے والے بم دھماکے کی ذمے داری قبول کر لی ہے۔جمعہ کی رات دارالحکومت کے جڑواں شہر راولپنڈی کی امام بارگاہ میں میلادالنبیؐ کی تقریب کے موقع پر ہونے والے دھماکے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے تھے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ٹی ٹی پی جماعت الاحرار کے ترجمان احسان اللہ احسان نے ای میل میں کہا کہ ہم امام بارگاہ پر حملے کی ذمے داری قبول کرتے ہیں اور اس طرح کے حملے جاری رکھیں گے۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) فرانس میں چارلی ابیڈو پر حملے کے بعد جرمنی کے ایک اخبار پر بھی آتش گیر مادے سے حملہ کیا گیا ہے۔جرمن اخبار مورگن پوسٹ پر آتش گیر مادہ پھینکا گیا جس سے عمارت میں معمولی آتشزدگی ہوئی البتہ کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔برلن کی پولیس کا کہنا تھا کہ اخبار کی عمارت کے قریب سے دو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ میگزین چارلی ابیڈو پر حملے کے بعد جرمن اخبار مورگن پوسٹ نے وہ کارٹون شائع کیے تھے جن کی بنیاد پر مبینہ طور فرانسیسی میگزین پر حملہ کیا گیا تھا جس میں 12 افراد کی ہلاکت ہوئی تھی۔پولیس کی خاتون ترجمان نے کہا کہ رات کے اوقات میں ایک ڈیوائس اخبار کے دفتر میں پھینکی گئی جس سے آتش زدگی ہوئی،البتہ کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا جبکہ بہت سارے کاغذات جل گئے۔ان کا کہنا تھا کہ حراست میں لیے گئے دونوں افراد عمارت کے قریب مشکوک حرکات کے باعث پولیس نے پکڑے۔امورگن پوسٹ نے اپنی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ جس وقت اخبار کی عمارت پر آتش گیر مادہ پھینکا گیا اس وقت وہاں کوئی موجود نہیں تھا۔اخبار کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس بات کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ حملہ کی وجہ چارلی ابیڈو کے کارٹونز شائع کرنا نہیں ہے۔ویب سائٹ پر یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تحقیقات اب پولیس سے قومی سیکیورٹی کے اداروں نے لے لی ہے۔واضح رہے کہ چارلی ابیڈو نے اسلام کے خلاف بعض گستاخانہ خاکے شائع کیے تھے جس پر دنیا بھر میں رد عمل آیا تھا البتہ شدت پسند تنظیموں کی جانب سے سخت دھمکیاں بھی دی گئیں تھیں۔چارلی ابیڈو پو ہونے والے حملے کے بعد یورپ کے کئی ممالک کے اخبارت ان خاکوں (کارٹونز) کو دوبارہ شائع کیا، جرمنی کا اخبار ہمبرگ مورگن پوسٹ بھی ان اخبارات میں شامل ہے جس نے خاکوں کی اشاعت کی۔


سکھر میں عوام نے ایک چار سالہ بچی کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی ،یہ بچی اپنے ماں باپ سے بچھر گئی تھی ، اور اکیلا ہونے کے باعث کچھ لوگوں نے اسے اغوا کرنے کی کوشش کی جسے وہاں کے مقامی لوگوں نے ناکام بنادیا، تاہم بچی اس واقعے سے خوفزدہ ہے، جسے لوگوں نے اپنے بچوں کے ساتھ بٹھادیا ہے تاکہ وہ مزید پریشان نہ ہو ۔ بچی اپنے والدین کو یاد کر رہی ہے، جبکہ اسکے ماں باپ کو ڈھونڈنے کی کوشش بھی کی جارہی ہے۔

 .ایمز ٹی وی (ملتان) بھکر سے ملتان جانے والی مسافر بس صبح ساڑھے سات بجے کروڑ پھاٹک پہنچی تو محمود کوٹ جانے والی خالی ریل کے انجن سے ٹکرا گئی جس کے نتجے میں 35 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ڈسٹرک ہیڈ کواٹر اسپتال لیہ اور تحصیل اسپتال کروڑ میں منتقل کردیا گیا۔ ریلوے ٹریک سے بس کے ملبہ کو ہٹاکر ٹریک بحال کرنے کا کام جاری ہے۔

.ایمز ٹی وی (کراچی) کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں قلندریہ چوک کے قریب بم برآمد ہوا ہے۔بم جامع مسجد قلندریہ کے گیٹ کے سامنے سے ملا۔ذرائع کے مطابق قلندریہ چوک کے قریب مشکوک بیگ سےڈھائی سے 3 کلو وزنی بم برآمد ہوا جسے ناکارہ بنا دیاگیا۔ بم کو مسجد کے قریب رکھا گیا تھا۔قانون نافذ کرنیوالےاداروں کے اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کرلیا۔ انڈا موڑسے قلندریہ آنے اورجانے والی سڑک پرٹریفک بند کردیا گیا ۔ علاقے سے مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا گیا جو موبائل سے علاقے کی وڈیو بنارہا تھا۔ بم پرالقاعدہ برصغیرلکھا ہوا ہے

ایمز ٹی وی (میرپورخاص) پولیس کے مطابق مطلوب جرائم پیشہ افراد کی موجودگی خفیہ اطلاع پر میر پورخاص میں محمود آباد کے علاقے میں حیدرآباد پولیس نے کارروائی کی جس کے دوران ڈاکوؤں نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جس سے پولیس افسران اور اہلکاروں کی ہلاکتیں ہوئیں جبکہ 8 اہکار زخمی بھی ہوئے۔آپریشن کے دوران پانچ خواتین بھی زخمی ہوئیں۔کارروائی میں 12 تھانوں کے پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔پولیس کا دعویٰ تھا کہ ڈاکووں کے خلاف رات دو بجے آپریشن شروع کیا گیا تھا جو کہ صبح تک جاری رہا۔زخمی پولیس اہلکاروں اور خواتین کو طبی امداد کے لیے حیدرآباد منتقل کیا گیا۔ڈی آئی جی ثناء اللہ عباسی کے مطابق ملزمان اغواء برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔ثناء اللہ عباسی نے بتایا کہ کارروائی محمود آباد میں علی تالپور ٹاون میں کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایس ایچ او مارکیٹ واحد بخش لغاری اور ایس ایچ او لطیف آباد حسن عابدی سمیت اہلکار انور جمیل اور دلبر ہلاک ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او ممتاز بروہی سمیت 8 اہلکار زخمی ہوئے جن کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ثناء اللہ عباسی کا دعویٰ تھا کہ ہلاک ہونے والے ڈاکو اغواء، ڈکیتی سمیت کئی مقدمات میں ملوث تھے