اتوار, 05 مئی 2024


سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ میں سنجو بابا کے نام سے مشہور اداکار سنجے دت نے سلمان خان سے اختلافات کی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے سلو میاں کو چھوٹا بھائی قرار دیا ہے۔

بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی رہائی کے بعد سے ہی سلمان خان کے ساتھ اختلافات کی خبریں گردش کررہی ہیں جب کہ دونوں اداکار کئی تقریبات میں ایک دوسرے کو نظر انداز کرتے نظر آئے لیکن اب سنجو بابا نے ایسی تمام خبروں کو مسترد کردیا ہے۔ اس خبر کو بھی پڑھیں:سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میرے بغیر مکمل نہیں ہوسکتی، سلمان خان

سنجے دت کا سلمان خان سے اختلافات کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سلمان سے اسپین کے شہر میڈرڈ میں آئیفا ایوارڈ کی تقریب کے دوران خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی تھی اس لیے میڈیا اپنی مرضی کے مطابق منفی خبریں بنانا چھوڑ دے۔ انہوں نے کہا کہ سلمان میرا چھوٹا بھائی ہے

اس خبر کو بھی پڑھیں:سلمان خان اور سنجے دت میں اختلافات کی وجہ خاتون منیجر نکلی واضح رہے کہ اداکار سنجے دت اور سلمان خان نے متعدد فلموں میں بھی ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں فلم ’’چل میرے بھائی‘‘،’’ساجن‘‘ اور ’’سن آف سردار‘‘ شامل ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment