اتوار, 05 مئی 2024


لیجنڈ اداکار ندیم بیگ 75 برس کے ہوگئے

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار ندیم بیگ 75 برس کے ہوگئے۔19 جولائی 1941 میں بھارت کے شہر وجے وادیا میں پیدا ہونے والے اداکار ندیم نے فلم چکوری سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا انھوں نے بے شمار یاد گار فلموں میں یاد گار کردار ادا کیے ان کی متعدد فلموں نے باکس آفس پر ریکارڈ بزنس کیا۔ان کی مشہور فلموں میں،چھوٹے صاحب، آئینہ، بندش، زندگی ،پہچان، اناڑی، پلے بوائے اور دیگر فلمیں شامل ہیں۔ ندیم نے فلموں کے ساتھ متعدد ٹیلی ویژن ڈراموں میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور اب بھی وہ ٹیلی ویژن کے ساتھ فلموں میں مصروف ہیں، ندیم کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری نے مجھے عزت اور شہرت دی اور آج بھی اسی حوالے سے مجھے پہنچانا جاتا ہے۔ پاکستان میں فلم انڈسٹری کی بحالی سے مجھے جو خوشی محسوس ہوئی ہے اسے الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا فلم انڈسٹری کی کامیابی نے بہت سے خدشات کو ختم کردیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment