اتوار, 05 مئی 2024


طاہر شاہ کے گیت ’’مین کائنڈ اینجل‘‘ سے انڈیا بھی متاثر

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)پاکستان کے گلوکارطاہر شاہ کے گیت ’’آئی ٹو آئی‘‘ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی تھی جسے بالی ووڈ کی معروف شخصیات نے بھی پسند کیا تھا جب کہ اداکاررنویر سنگھ نے ہریتھک روشن کے چیلنج پر’’آئی ٹو آئی ‘‘ کا روپ دھار کرڈب میش وڈیو بھی شیئر کرائی تھی جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا لیکن اب طاہر شاہ کے گانے ’’مین کائنڈ اینجل‘‘ نے بھی بالی ووڈ میں دھوم مچادی ہے۔

بالی ووڈ کے نوجوان اسٹار ورن جنید دھون نے اپنی نئی آنے والی فلم ’’ڈشوم‘‘ کی تشہیر کے لیے مشہور کامیڈی شو’’دی کپل شرما شو‘‘ میں شرکت کی جہاں انہیں پاکستانی گلوکار طاہر شاہ کے گیت ’’مین کائنڈ اینجل‘‘ کا روپ دھارنے کاچیلنج دیا گیا جس پر نوجوان اداکار نے ’’اینجل‘‘ کا روپ دھار کر سب کو حیران کردیا جب کہ اداکار کے ’’اینجل‘‘ روپ کو سوشل میڈیا پے بے حد پذیرائی مل رہی ہے اور نامور فلمساز کرن جوہر نے تو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نوجوان اداکار کے روپ کی تعریف کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستانی گلوکار طاہر شاہ کا نئے گیت ’’مین کائنڈ اینجل‘‘ نے سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کی تھی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment