اتوار, 05 مئی 2024


دھمکیاں مل رہی ہیں، جان کو خطرہ ہے، اداکارہ میرا

ایمزٹی وی (انٹرٹینمنٹ) اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ انہیں جان کا خطرہ ہے،دھمکیاں مل رہی ہیں، انہوں نے عدالت سے ویڈیولنک پر بیان لینے کی درخواست کردی۔ تفصیلات کے مطابق فلمسٹار میرا نے نکاح پر نکاح کیس میں عدالت میں درخواست جمع کرائی ہے کہ ان کی جان کو خطرہ ہے،نامعلوم شخص کی جانب سے انہیں دھمکیاں مل رہی ہیں،انہیں اوران کے فیملی کوخطرناک نتائج سے ڈرایا جارہا ہے۔ اداکارہ میرا کی درخواست میں کہا گیا کہ وہ بین الاقوامی شہرت کی اداکارہ اور شوبز انڈسٹری کی اسٹار ہیں، عدالت نے انہیں جب بھی طلب کیا وہ پیش ہوئیں۔ اور اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ اب جبکہ ان کی جان کو خطرہ ہے تو عدالت ویڈیو لنک کے زریعے ان کا بیان ریکارڈ کرانے کی اجازت دے ۔ واضح رہے کہ عتیق الرحمان نامی شہری نے اداکارہ میرا کے خلاف فیملی کورٹ میں درخواست دی تھی جس میں موقف اپنایا تھا کہ اداکارہ میرا میری منکوحہ ہیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے کیپٹن نوید سے نکاح کرلیا ہے۔ درخواست گزار اور میرا کے مبینہ شوہرعتیق الرحمان نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ عدالت نکاح پر نکاح کے جرم میں اداکارہ میرا کے خلاف کارروائی کرے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment