اتوار, 05 مئی 2024


ٹائیگر شروف کی’’فلائنگ جٹ‘‘ فلم دیکھنے کو بے قرارہو ، ہریتھک روشن

ایمزٹی وی (انٹرٹینمنٹ)بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ہریتھک روشن نے کہا ہے کہ ٹائیگر شروف کی فلم ’’فلائنگ جٹ‘‘ دیکھنے کے لیے مررہا ہوں۔ بالی ووڈ ایکشن ہیرو ہریتھک روشن نے ٹائیگر شروف کی نئی آنے والی فلم ’’فلائنگ جٹ‘‘کا ٹریلر دیکھ کر حیرانی کا اظہار کیا ہے جب کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی فلم ’’فلائنگ جٹ‘‘ کے ٹریلیر کو سراہا ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں ہریتھک روشن کا کہنا تھا کہ فلم کا ٹریلر دیکھ کر حیران ہوں اور فلم دیکھنے کے لیے مررہا ہوں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:ٹائیگر شروف پر قسمت کی دیوی مہربان ہونے لگی دوسری جانب اداکار ٹائیگر شروف نے جوابی ٹوئٹ میں ہریتھک روشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خود کو ان کا سب سے بڑا مداح قراردیا۔

واضح رہے کہ اداکار ٹائیگر شروف نے فلم ’’فلائنگ جٹ‘‘ میں سپر ہیرو کا کردار ادا کیا ہے جس میں اداکارہ جیکولین فرنینڈس بھی مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی جب کہ فلم 25 اگست کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment