اتوار, 05 مئی 2024


دیا مرزا بغاوت پراترآئیں

ایمزٹی وی(انٹرٹینمںٹ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیا مرزا کا کہنا ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں ٹیلنٹ کی کوئی قدر نہیں ہے ۔

دیا مرزا کا کہنا تھا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بالی ووڈ میں ٹیلنٹ کی قدر نہیں ہے ریکارڈ کے بنیاد کام کیا جاتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ادکاروں کی کامیاب اور ناکام فلمیں ان کے ہنر کا تعین کرتی ہے اگر فلم انڈسٹری اسی بنیاد پر چلتی رہی تو اداکاروں کو اپنا مقصد حاصل کرنا ناممکن ہو جائے گا ۔

اداکارہ دیا مرزا نے سن 2001 میں فلم ’رہنا ہے تیرے دل میں ‘کے ساتھ اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا تھا ، جبکہ 34 سالہ اداکارہ ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ’سلام ممبئی ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، یہ فلم ایران کی تعاون سے بننے والی پہلی بھارتی فلم ہے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment