اتوار, 19 مئی 2024


ہالی ووڈ کامیڈی فلم "اسٹورکس " کا نیا ٹریلر ریلیز

ایمزٹی وی (انٹرٹینمنٹ) ہالی ووڈ کی کامیڈی سے بھرپور تھری ڈی اینی میٹڈ فلم "اسٹورکس" کا ایک اور ٹریلر آگیا ۔ ہدایتکار نکولس سٹولر اور ڈگ سویٹ لینڈ کی مشترکہ ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم خیالی داستان پر مبنی ہے جس میں ایک بڑی چونچ والا پرندہ بچوں کو ان کے ماں باپ تک پہنچاتا ہے ۔ کامیڈی اینی میٹڈ فلم "اسٹورکس " میں کیسلے گرامر ، اینڈی سیم برگ اور جارڈن پیلے نےاپنی آوازوں کا جادو جگایا ہے ۔ دلچسپ فلم 23 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment