جمعہ, 17 مئی 2024


ہالی ووڈ فلم " دی فائنل چیپٹر " کا نیا ٹریلر ریلیز

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) خوف اور دہشت سے بھرپور سائنس فکشن ہارر فلم سیریز "ریزیڈنٹ ایول" سیریز کی آخری فلم "دی فائنل چیپٹر" کا نیا ٹریلر آگیا ۔ ہدایتکار پال اینڈرسن کی یہ فلم "ریزیڈنٹ ایول " سیریز کی چھٹی اور آخری کڑی ہے ۔ "دی فائنل چیپٹر " کی کہانی خطرناک وائرس کا شکار ہونے والے افراد کی ہے جو دوسرے لوگوں کو بھی اپنے جیسا کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ ایکشن فلم میں اداکارہ میلا جوووک ایکشن کرتی دکھائی دے رہی ہیں ۔ فلم 27 جنوری دو ہزار سترہ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment