ھفتہ, 18 مئی 2024


پاکستانی فلم 'سایہ خدائے ذوالجلال' کا ٹریلر ریلیز

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) نئی پاکستانی فلم 'سایہ خدائے ذوالجلال' کا پہلا آفیشل ٹریلر ریلیز کردیا گیا، جو جذبہ حب الوطنی سے بھرپور ہے۔ ٹریلر فلم کے آفیشل فیس بک پیج پر ریلیز کیا گیا، جسے دیکھ کر وطن کی محبت جاگ جاتی ہے۔

یہ فلم وطن کی مٹی سے اظہار محبت اور 1965 کی جنگ کے سپاہیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بنائی گئی ہے۔ شعیب اختر فلم کے ٹریلر لانچ کے موقع پر بشکریہ سایہ خدائے ذوالجلال فیس بک پیج شعیب اختر فلم کے ٹریلر لانچ کے موقع پر بشکریہ سایہ خدائے ذوالجلال فیس بک پیج گذشتہ روز لاہور میں فلم کی ٹریلر کی لانچنگ تقریب منعقد کی گئی، جس میں فلم کی کاسٹ کے علاوہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے بھی شرکت کی اور فلم سے متعلق خیالات کا اظہار کیا ۔

'سایہ خدائے ذوالجلال' کی کہانی ایسے عناصر کے گرد گھومتی ہے جو دولت کی چمک دمک ميں ملک دشمن سرگرمیوں کا حصہ بن جاتے ہیں۔ فلم میں 1965 کی جنگ کے یادگار واقعات اور وطن کی محبت سے سرشار پاک فوج کے شہیدوں اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں جاوید شیخ، فردوس جمال،معمر رانا، شفقت چیمہ، اسد ملک، نور، افضل خان اور نیئر اعجاز شامل ہیں، جبکہ اسے جہان فلمز اور اے آر پروڈکشنز نے پروڈیوس کیا ہے۔

ایکشن ڈرامے پر مبنی اس فلم کو رواں برس ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment