منگل, 07 مئی 2024


فلم ’کک‘ نے جیکولین فرنینڈزکی زندگی بدل دی

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ کی معروف خوبرو اداکارہ جیکولین فرنینڈز کا کہنا ہے فلم ’کک‘سے پہلے ان میں اعتماد کی کمی تھی لیکن بالی ووڈ فلم کک نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا.

تفصیلات کے مطابق سری لنکا سے تعلق رکھنے والی بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈز کا شمار ان چند اداکاراوں میں کیا جاتا ہےجنہوں نے بہت کم عرصے میں بالی ووڈ میں اپنی جگہ بنالی.

سری لنکن بیوٹی جیکولین فرنینڈز نے ناصرف اپنی خوبصورتی بلکہ اپنی بہترین اداکاری سے لوگوں کو اپنا دیوانہ بنادیااور یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے فلمی کیریئر میں بہت کم عرصے میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں.

بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا ہے فلم کک سے پہلے ان میں اعتماد کی کمی تھی اور ان کی اداکاری میں وہ کہی نہ کہی وہ بات نظر آتی تھی تاہم سلمان خان کے ساتھ فلم کک کا تجربہ شاندار تھا.اور یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ فلم کک میرے فلمی کیریئر میں ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی.

فلم کک کےبعد خوبرو اداکارہ نے ہاؤس فل تھری اور دھشوم جیسی کامیاب فلموں میں کام کیا اور اپنی بہترین اداکاری سے مداحوں کے دل جیت لیے. جیکولین فرنینڈز ان دنوں اپنی آنے والی فلم فلائنگ جٹ کی پروموشن میں ٹائیگر شروف کے ساتھ مصروف ہیں.اداکارہ کا کہنا ہے کہ ٹائیگر کے ساتھ کام کرکے بہت مزہ آیا وہ ایک بہترین اداکار ہیں.

واضح رہے کہ خوبرواداکارہ جیکولن فرنینڈز کی فلم فلائنگ جٹ بہت جلد سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی جس میں وہ ٹائیگر شروف کے ساتھ مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گی.

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment