اتوار, 19 مئی 2024


ایکشن کامیڈی فلم "سوسائیڈ سکواڈ " باکس آفس پر سرفہرست

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور فلم "سوسائیڈ سکواڈ " تیسرے ہفتے بھی باکس آفس پر چھائی رہی ۔ فلم اکیس ملین ڈالر کمائی کے ساتھ سر فہرست رہی ۔ ہالی ووڈ سپر ہیرو ایکشن فلم "سوسائیڈ سکواڈ " کا تیسرے ہفتے بھی باکس آفس پر راج برقرار ہے ۔ فلم نے اس ہفتے اکیس ملین ڈالر کمائی کی ۔ کھانے پینے کی فِکشنل اشیاءکی کہانی پر مبنی اینی میٹڈ کامیڈی فلم "ساسیج پارٹی " ساڑھے پندرہ ملین ڈالر کما کر دوسرے نمبر پر رہی ۔ بائیو گرافیکل کامیڈی فلم "War Dogs " تیسرے پوزیشن پر براجمان رہی ، فلم نے ساڑھے چودہ ملین ڈالر کمائی کی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment