بدھ, 01 مئی 2024


ایڈونچر فلم ’’مس پیری گرائنزہوم ‘‘کا ٹریلر جاری

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بیسٹ سیلنگ ناول پر مبنی جادوئی کمالات سے بھرپور نئی فینٹسی ایڈونچر فلم ’’مس پیری گرائنزہوم فورپیکیولیرچلڈرن ‘‘کا سنسنی خیز ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ٹمِ برٹن کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے 16سالہ لڑکے کے گِرد گھوم رہی ہے جو حادثاتی طور پر ایک پر اسرا رجزیرے پر پہنچ جاتاہے جہاں غیر معمولی طاقتوں کے حامل یتیم بچوں کی ایک انوکھی دنیا بستی دیکھ کر یہ لڑکا حیران رہ جاتا ہے ۔

اس جادوئی دنیا میں یہ لڑکا غیر معمولی طاقت کے مالک بچو ں کے ساتھ ملکر خطرناک بلاؤں اور بھوتوں کا مقابلہ کرتا ہے اور ان بچوں کی حفاظت کرتا ہے جس کے بعد یہ انوکھے واقعات اس کی زندگی تبدیل کر کے رکھ دیتے ہیں ۔

پیٹر چرنن اورجینو ٹوپنگ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں معروف ہالی وڈ اداکارہ اِیواگرین ایک جادوگرنی کے روپ میں دکھائی دیں گی ان کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں اییسابٹرفیلڈ،ایلا پرنیل، ایلیسن جینی، ٹیرنس اسٹمپ،کِم ڈیکنز، روپرٹ ایوریٹ اور جوڈی ڈینچ شامل ہیں۔

معروف امریکی ناول نگار رینسم ریگزکے ناول سے ماخوذ جادوئی کمالات پر مبنی یہ فلم ٹوئنتھ سنچری فاکس کے تحت 30ستمبر کو سنیما گھروں کو دھوم مچانے آرہی ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment