بدھ, 01 مئی 2024


عامر خان ایک نئے کام کے لئے پرُ عزم

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) مسٹر پرفیکشنسٹ نئی فلم میں موسیقی کے استاد کا کردار نبھانے کے لئے تیار ہوگئے ہیں۔بالی ووڈ اداکار عامر خان کے مداح تیار ہوجائیں کیونکہ اب مسٹر پر فیکشنسٹ موسیقی بھی سکھاتے نظر آئیں گے۔

رپورٹس کے مطابق فلم دنگل کی عکس بندی مکمل ہونے کے بعد اب عامر خان نئی فلم میں موسیقی کے استار کا کردار نبھانے کے لئے تیار نظر آرہے ہیں۔

اس موقع پر عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ ادویت چندن کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں موسیقی کے استاد کا کردار ادا کریں گے، جو مختصر لیکن بہت خاص ہو گا۔
واضح رہے عامر خان کی ایکشن سے بھرپور نئی فلم 'دنگل رواں سال دسمبر میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment