جمعہ, 03 مئی 2024


اداکارہ زیبا گولڈ میڈل حاصل کر چوکی ہیں

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) پاکستانی فلموں کے سنہری دور کی معروف اداکارہ زیبا 71برس کی ہوگئیں۔

10ستمبر 1945کوبھارتی شہر انبالہ میں جنم لینے والی شاہین المعروف زیبا نے اپنے فلمی کیریئر کاآغاز 1962 میں فلم ’چراغ جلتا رہا‘سے کیا جس میں انہوں نے فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار محمد علی ، کمال ایرانی اوردیگر فنکاروں نے پہلی بار کام کیا تھا۔

زیبا نے اپنے فنی کیریئر میں 90 ءسے زائد فلموں میں کام کیاجس میں اپنے شوہر محمد علی مرحوم کے ہمراہ 50سے زائد فلموں میں کام کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔

ان کی فلمی جوڑی وحید مرادا ورکمال کے ساتھ بھی مقبول ہوئی۔ان کی قابل ذکر فلموں میں ارمان، ہیرا اور پتھر، توبہ، جب سے دیکھا ہے تمہیں، آشیانہ،آرزو، باجی، محبت ، انسان اور آدمی، انصاف اور قانون، نجمہ، یادیں ، بہورانی، جب جب پھول کھلے ، محبت زندگی ہے ، پھول میرے گلشن کا اور دیگر شامل ہیں۔

اداکارہ زیبا کی فنی خدمات کے صلے میں ان کو 4نگار ایوارڈ زاور الیاس رشدی گولڈ میڈل ایوارڈ کے علاوہ دیگر اعزازات مل چکے ہیں

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment