جمعہ, 03 مئی 2024


جرائم کی دنیا کے ایک ایسے ڈرگ ڈیلراور گینگسٹر


ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) ہالی و ڈ کے صفِ اول کے اداکار بین ایفلک کی ڈرامے سے بھرپور نئی تھرلر فلم’لیِوبائے نائٹ‘ 'کا پہلا ٹیزر ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

اس سنسنی خیز فلم کی ہدایتکاراور رائٹر بھی بین ایفلک خود ہیں اور مرکزی کردار میں بھی جلوۂ گر ہوںگے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں کرس کوپر،ایلی فیننگ،برینڈن گلیسن،کرس میسینا، سیئنا ملراور زائی سیلڈانا شامل ہیں۔

لیوناڈر ڈی کیپریو، بین ایفلک اورجینیفر ٹوڈ کی مشترکہ پروڈکشن میں بنی اس فلم کی کہانی1920سے1930کے درمیانے دور کی عکاسی کر رہی ہے ۔

اس دور میں جرائم کی دنیا کے ایک ایسے ڈرگ ڈیلراور گینگسٹر نے پولیس کی نیندیں اُڑائی ہوئی تھیںیہ گینگسٹر نہایت منظم انداز میں غیر قانونی کام کرتا اور ڈرگس کی لین دین کی ذمہ داری نبھاتے ہوئے اپنے قدموں کے نشان تک نہ چھوڑتااور رات کے اندھیروں میں غائب ہو جاتا۔

کرائم، ایکشن، تھرل اور ڈرامے سے بھرپور یہ فلم وارنر بروس پکچرس کے تحت آئندہ سال 13جنوری کو نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment