جمعہ, 03 مئی 2024


ٹورنٹو فلم فیسٹیول کا رنگا رنگ آغاز ہوگیا ہے

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) کینیڈا کے مشہور شہر ٹورنٹو میں بین الاقوامی ٹورنٹو فلم فیسٹیول کا رنگا رنگ آغاز ہوگیا ہے جس میں دنیا بھر سے آئے فلمی ستارے شریک ہیں۔

اس رنگا رنگ فیسٹیول کا آغاز ویسٹرن کرائم فلم دی میگنیفیشنٹ سیون سے ہوا جہاں فلم کی کاسٹ نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگادیئے۔

41ویں سالانہ ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کیلئے فلمی دنیا سے بڑی تعداد میں ہدایتکار،اداکار،پروڈیوسرز اوررائٹرز کی بڑی تعداد ٹورنٹو پہنچی ہے۔

11روز تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول کے دوران رواں برس ریلیز ہونے والی تقریباً 400فلمیں پیش کی جائینگی جبکہ ان فلموں میں وہ بھی شامل ہیں جو ممکنہ طور پر آئندہ برس آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد ہوسکتی ہیں

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment