جمعہ, 17 مئی 2024


جانی ڈیپ ایک بارپھرکیپٹن جیک اسپیروبن گئے

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) مشہور و معروف ہالی وڈ کامیڈی ایڈونچر فلم سیریز پائیریٹس آف دی کیریبیئن سلسلے کی اگلی فلم’پائیریٹس آف دی کیریبیئن - ڈیڈ مین ٹیل نو ٹیلز‘کا پہلا ٹریلر منظرِ عام پر آگیاہے، جس میں ایک بار پھر سے جانی ڈیپ لیجنڈنری کردار کیپٹن جیک اسپیروکے روپ میں جلوۂ گر ہورہے ہیں۔

بلاک بسٹر فلم سیریز کی اس پانچویں کڑی کو جواشم روننگ اور اسپین سینڈ برگ مشترکہ طور پر ڈائریکٹ کر رہے ہیں، جس کی کہانی گزشتہ فلموں کی طرح بہادر اور نِڈر جیک اسپیرو کے گِرد گھوم رہی ہے، جو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ نامعلوم خزانے کی تلاش میں سمندری سفر پر نکلتا ہے اورراہ میں حائل دشمنوں کا ڈٹ کا مقابلہ کرتا ہے۔

دل دہلا دینے والی مہم جوئی پر مبنی اس پانچویں اور آخری داستان کو جیری بریک ہیمرپروڈیوس کر رہے ہیں جبکہ فلم کی کاسٹ میں جانی ڈیپ کے علاوہ جیوفری رش، اورلینڈو بلوم ، برینڈن ٹھیویز،کیون میک نیلی اورجیویئر بارڈمین اپنے گزشتہ کرداروں میں ایک بار پھر دِکھائی دیں گے جن کے علاوہ کچھ نئے کردار بھی فلم کا حصہ بنائے گئے ہیں۔

250ملین ڈالر لاگت سے بننے والی والٹ ڈزنی پکچرز کی ایکشن اورایڈونچر سے بھرپور یہ فلم 26مئی 2017کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

واضح رہے کہ فلم کے ڈائریکٹر نے بھاری معاوضے کے عوض جانی ڈیپ کو فلم میں دوبارہ کاسٹ کیا جن کا کہنا ہے کہ وہ کیپٹن جیک اسپیرو کے بغیر پائیریٹس آف دی کیریبیئن سلسلے کا نیا سیکیوئل بنانے کے بارے میں سوچ بھی سکتے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment