جمعہ, 17 مئی 2024


’ دی اسپیس بِٹوین اَس‘کا نیا ٹریلر جاری

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) سنسنی خیز واقعات سے بھرپور نئی ہالی وڈ سائنس فکشن فلم '’دی اسپیس بِٹوین اَس‘کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

فلم کی کہانی ایسے نوجوان کے گِرد گھوم رہی ہے جس کی پیدائش مریخ پر ہوئی ہے ،تاہم خلا باز ماں باپ کے مریخ پر قیام کی وجہ سے وہ زمین نہیں دیکھ پاتا۔

اسی دوران مریخ سے انٹرنیٹ استعمال کرتے ہوئے اس کی دوستی ایک اسکول طالب علم سے ہو جاتی ہے جس کے بعد یہ لڑکازمین پر جانے کی ٹھان لیتا ہے اور پھررونما ہونیوالے حیرت انگیز واقعات اس کی زندگی بدل دیتے ہیں۔

فلم 16دسمبر میں ریلیز کی جائے گی ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment