جمعہ, 17 مئی 2024


اکشے کمار کا انوکھا کارنامہ، سب کو حیران کر دیا۔۔۔ 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے اپنی نئی آنے والی فلم ’جولی ایل ایل بی ٹو‘ 'کی شوٹنگ 30 روز میں مکمل کرکے سب سے کم وقت میں فلم بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

اس موقع پر اداکار کا کہنا تھا کہ یہ ریکارڈ بنانے میں ہدایتکار سبھاش کپور نے جادوئی کمالات دکھائے ہیں کیونکہ اس فلم کو حقیقی مقامات پر فلمایا گیا ہے، جس کی وجہ سے فلم بنانے میں کم وقت لگا ہے۔

واضح رہے کہ اکشے کمار سال میں 3 سے زائد فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ رواں سال بھی ان کی 3 فلمیں ریلیز ہوئی ہیں جنہوں نے 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ہے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment