جمعہ, 17 مئی 2024


ماہرہ اور فواد کو فلموں سے نکالنے کی تیاریاں

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بھارتی انتہا پسندوں کی دھمکی کے آگے فلم سازوں نے بھی گھٹنے ٹیک دیئے، ماہرہ خان کو فلم رئیس اور فواد خان کو فلم اے دل ہے مشکل سے نکالنے کی تیاریاں شروع ہو گئیں۔ فوادکی جگہ سیف علی خان کو لینے پر غورکیا جا رہا ہے۔

اڑی حملے کے بعد پاکستانی اداکاروں پرتنقید کی جو ہانڈی ہندو انتہا پسندوں نے چڑھائی، اس میں بھارتی میڈیا وقفے وقفے سے بھگار لگا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کی فلم ’رئیس‘ کے پروڈیوسر رتیش سدھوانی پر گزشتہ کئی ماہ سے دباؤ ڈالا جا رہا تھا کہ وہ اپنی فلم میں ماہرہ خان کونکال کر کسی نئی بالی وڈ ہیروئن کا انتخاب کریں۔

دباؤ میں آکر ماہرہ خان کو فلم سے نکالنے کی تیاریاں ہو رہی ہیں ، اگلے سال جنوری میں ریلیز ہونے والی اس فلم کی نئی بالی وڈ ہیروئن کون ہو گی،فیصلہ آئندہ 2 ہفتےمیں ہو جائے گا۔

دوسری جانب پرویڈیوسر اور ہدایت کار کرن جوہر مشکل میں پھنس گئے ہیں ،انتہا پسندوں کی طرف سے ملنے والی مسلسل دھمکیوں کے بعد فلم اے دل ہے مشکل میں فواد خان کی جگہ سیف علی خان کو لینے پرغور کیا جا رہا ہے لیکن چہروں کی تبدیلی کے بعدفلم کے اسکرپٹ پر نئی بحث چھڑنے کا امکان ہے۔

کیوں کہ دیوالی پر ریلیز کےلئے تیار اس فلم کی دونوں ہیروینوں کے کردار کا تعلق پاکستان سے ہے۔ ایشوریا رائے بچن، شاعرہ ثنا خان اور انوشکا شرما پاکستانی لڑکی الیزے کا کردار نبھا رہی ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment