جمعہ, 17 مئی 2024


شہنشاہ قوالی نصرت فتح علی خان کا 68واں یوم پیدائش آج منایا جائے گا

ایمز ٹی وی( انٹرٹینمنٹ ) شہنشاہ قوالی پاکستانی لیجنڈ نصرت فتح علی خاں کا68واں یوم پیدائش پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج جمعرات13اکتوبر کو بھرپور طریقہ سے منایا جارہا ہے ۔

نصرت فتح علی خاں 13اکتوبر1948ء کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے انہوں نے پہلی پبلک پرفارمنس 1971ء میںاپنے والد محترم کے چہلم کے موقع پر پیش کی تب ان کی عمر صرف16سال تھی ۔انہوں نے دنیا بھر میں اپنے فن کا لوہا منوایا اور پاکستان کا نام روشن کیا ۔

استاد نصرت فتح علی خاں 16اگست1997ء کو لندن میں انتقال کر گئے۔ نصرت فتح علی خاں کی سالگرہ کے موقع پر دنیا بھر میں ان کے مداح تقریبات کا انعقاد کر کے سالگرہ کیک کاٹیں گے اور انہیں خراج تحسین پیش کریں گے جبکہ اخبارات ورسائل میں خصوصی ایڈیشن اور ٹی وی چینلز پر خصوصی پروگرام نشرکئے جائیں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment