اتوار, 19 مئی 2024


امریکیوں کا دل حمزہ علی عباسی پر آگیا

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ ) ویسے تو پاکستان کے دو کامیاب اداکار فواد خان اور حمزہ علی عباسی کی صرف یہاں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے لیکن امریکیوں نے فواد خان پر حمزہ علی عباسی کو فوقیت دے ڈالی۔ ویڈیو چینل فومو ڈیلی کی جانب سے بنائی گئی ایک ویڈیو میں 6 امریکیوں نے فواد خان اور حمزہ علی عباسی کو لے کر اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

اس سیگمنٹ کا نام ’فار دی ون‘ رکھا گیا جس میں یہ لوگ اداکاراوں کے ٹوئٹر اکاؤنٹس دیکھ کر اس بات کا فیصلہ کررہے تھے کہ حمزہ علی عباسی اور فواد خان میں سے بہتر اداکارہ کون ہے۔ اس ویڈیو کو 3 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ٹوئٹر
دونوں اداکاروں کے ٹوئٹر اکاؤنٹس میں حمزہ علی عباسی کو 5 جبکہ فواد خان کو 1 ووٹ ملا، اس دوران امریکیوں نے حمزہ کی تصاویر اور شیئر کردہ پوسٹ کو کافی پسند کیا جبکہ فواد خان کی تصاویر متاثر کرنے میں ناکام رہیں۔

اشتہارات
اس حصے میں ان امریکیوں کو دونوں اداکاروں کا ایک ایک اشتہار دکھایا گیا، گزشتہ حصہ کی طرح اس بار بھی حمزہ کا اشتہار بازی لے گیا جبکہ فواد خان کو ایک بھی ووٹ نہیں ملا۔ یہ راؤنڈ حمزہ علی عباسی نے 6 ووٹس لے کر جیت لیا۔

فلمی ٹریلرز
اب ظاہر ہے فواد خان پاکستان کے ساتھ ساتھ بولی وڈ کا بھی بڑا حصہ بن چکے ہیں اور فلمی دنیا میں وہ حمزہ علی عباسی سے کافی آگے ہیں۔

ان حصے میں امریکیوں کو فواد کی حال ہی میں ریلیز فلم ’کپور اینڈ سنز‘ کا ٹریلر دکھایا گیا جس کی کہانی اور اداکاری نے انہیں کافی متاثر کیا دوسری جانب حمزہ علی عباسی کی پاکستانی فلم ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ کے ٹریلر نے صرف ایک ووٹ حاصل کیا۔ اس حصے میں فواد خان کو 5 ووٹ ملے، اور اس طرح حمزہ علی عباسی امریکیوں کی پہلی پسند بن گئے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment