منگل, 30 اپریل 2024


اداکارہ کاجول نے سوناکشی سنہا کا پتا صاف کردیا

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ اداکارہ کاجول کو نئی آنے والی فلم ‘‘دبنگ 3‘‘ کے لیے سلمان خان کے ساتھ مرکزی کردار کی پیشکش کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں کھڑکی توڑبزنس کرنے والی ہدایتکاراربازخان کی فلم ‘‘دبنگ’’ اور’’دبنگ 2‘‘ کے بعد اب ‘‘دبنگ 3‘‘ کی تیاریاں عروج پرہیں، فلم کے لیے اداکاراؤں کے متعدد نام سامنے آئے تاہم اب مایہ ناز اداکارہ کاجول کا نام بھی فلم کے مرکزی کردارکے لیے سلمان خان کے ہمراہ لیا جارہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اداکارہ کو اس کردارکے لیے آفرکردی گئی تاہم کاجول اگراس فلم کے لیے حامی بھرلیتی ہیں تو سلمان خان کے ہمراہ ان کی یہ تیسری فلم ہوگی جس کے حوالے سے مداح خاصے پرجوش بھی ہیں جب کہ فلم کے ہدایتکاراربازخان کی جانب سے اس بات کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔واضح رہے کہ کاجول اس سے قبل دبنگ خان کے ہمراہ 2 شہرہ آفاق فلمیں ‘‘پیارکیا توڈرنا کیا’’ اور’’کچھ کچھ ہوتا ہے’’ میں بھی اداکاری کو جوہردکھا چکی ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment