منگل, 21 مئی 2024


تھری ڈی اینی میٹڈمیوزیکل فلم’’موانا‘‘کی نئی جھلکیاں جاری

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) ہالی ووڈ کی ایڈونچر سے بھرپور نئی تھری ڈی اینی میٹڈمیوزیکل فلم ’’موانا‘‘کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئی ہیں۔

ہدایتکاررون کلیمنٹ اورجان مسکرکی اس فلم کی کہانی جہاز رانی کرنے والے خاندان کی ایک ایسی لڑکی کے گِرد گھوم رہی ہے جو دور دراز واقعہ ایک جزیرے کی تلاش میں خطرناک سفر کا آغاز کرتی ہے جس دوران اس کی ملاقات ایک بہادر نوجوان سے ہوتی ہے جو نہ صرف جزیرے کی تلاش میں اس کی مدد کرتا ہے بلکہ اس کا ہم سفر بھی بن جاتا ہے۔

اوسنینٹ شرور کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کے مرکزی کرداروں کے ڈائیلاگ معروف ریسلر اور ہالیو وڈ اداکارڈیوین جانسن، ایلن ٹوڈیک، اولی کریویہلواور فلیپا سو کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں ۔

والٹ ڈزنی پکچرز کی تیار کردہ فینٹسی ، ایڈونچر اور کامیڈی سے بھرپور یہ تھری ڈی اینی میٹڈ فلم موشن پکچرز اور والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز کے تحت 23نومبر کو سنیماگھروں کی زینت بنائی جائے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment