جمعرات, 02 مئی 2024


امریکی قو نصل خانے کے زیر اہتمام کراچی میں کانسرٹ کا انعقاد

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) امریکی قونصل خانے کے زیر اہتمام "ڈینیل پرل ورلڈ میوزک ڈیز" منایا گیا۔ اس موقع پر کراچی میں متعین امریکی قونصل جنرل کی رہائشگاہ پر 600 سے زائد افراد کیلیے کانسرٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں مشہور پاکستانی پاپ بینڈز 'دا اسکیچز' اور 'ساونڈزآف کولاچی' نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

کانسرٹ سے پہلے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے امریکی سفارت خانے اسلام آباد کے ڈپٹی چیف آف مشن جانتھن پریٹ نے کہا کہ آنجہانی امریکی صحافی ڈینیل پرل مختلف ثقافتوں کو قریب لانے کا ذریعہ بنے۔ جانتھن پریٹ کا کہنا تھا کہ ڈینیل پرل موسیقی میں بے انتہا دلچسپی رکھتے تھے اور اس کی ایک جھلک ان کی یاد میں منعقد کیے جانے والے اس کانسرٹ میں بھی دیکھی جا سکتی ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قونصل جنرل گریس شیلٹن نے کہا کہ آج کی خوبصورت تقریب نے یہ بات ثابت کر دی ہے کہ دوستی، برداشت اور باہمی احترام کے جذبے کو شکست نہیں دی جاسکتی۔ گریس شیلٹن کا کہنا تھا کہ تقریب میں پیش کی جانے والی موسیقی ناصرف امن اور محبت کے جذبے کو فروغ دیتی ہے بلکہ اس میں روایتی صوفی موسیقی کا رنگ بھی نمایاں ہے۔ڈینیل پرل ورلڈ میوزک ڈیز' دنیا بھر میں امن کے فروغ کیلئے موسیقی کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔ بین الاقوامی کانسرٹس کا یہ سلسلہ آنجہانی امریکی صحافی ڈینیل پرل کی یاد میں شروع کیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں 2002 سے اب تک 140 ملکوں میں ہزاروں موسیقی کی محفلیں منعقد کی جا چکی ہیں۔

اس منصوبے کا مقصد موسیقی کے ذریعے برداشت اور باہمی احترام کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔ 'ڈینیل پرل فاونڈیشن' کا قیام 2002 میں ہوا جس کا مقصد مختلف مکاتب فکر کے افراد کے درمیان مکالمے کا آغاز، نفرت کخاتمہ اور ذمہ دارآنہ صحافت کا فروغ ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment