جمعہ, 17 مئی 2024


سنسنی سے بھرپور نئی ویڈیو گیم ’’ ڈِس اونرڈ 2‘کاٹریلر جاری

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) ایکشن کے دیوانوں کیلئے خوشخبری ہے کہ سنسنی سے بھرپور نئی ویڈیو گیم ’’ ڈِس اونرڈ2 ‘‘کاٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

فرنچ انٹریکٹو کمپنی Arkaneکے اشتراک سے تیار ہونیوالی مار دھاڑ اور ماہر نشانے باز پر مبنی اس ویڈیوگیم میں بہادرخاتون فائٹر اپنے روایتی انداز میں دشمنوں کاخاتمہ کرتی نظر آرہی ہے ۔

اس سنسنی خیزگیم میں کئی نئے مِشن اور ٹاسک متعارف کروائے گئے ہیں جو گیم کھیلنے والے کو ہائی لیول تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہونگے۔

ہتھیاروں سے لیس طاقتورجنگجو اور اہداف کو نشانہ بناتے کردار سے بھرپور یہ ویڈیو گیم رواں سال11نومبر کو لانچ کر دی جائیگی جو پلے اسٹیشن فور، ایکس باکس ون اور مائیکرو سوفٹ وِنڈوزکیلئے موزوں ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment