پیر, 20 مئی 2024


ملکہ جذبات نیئرسلطانہ کی آج 24ویں برسی منائی جارہی ہے

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) پاکستان فلم انڈسٹری کی لیجنڈ اداکارہ ملکہ جذبات نیئرسلطانہ کی آج 24ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔لازوال فلموں میں انکی یادگار پرفارمنس آنے والےفنکاروں کےلیے صدیوں مشعل راہ ثابت ہوتی رہینگی۔

نازلی کے فلمی نام سے فنی سفر کا آغاز کرنے والی نیئر سلطانہ 1935ء میں بھارتی شہر علی گڑھ میں پیدا ہوئیں۔

تقسیم ہند کے بعد کراچی اور پھر لاہور منتقل ہوگئیں جہاں نامور ہدایتکار انور کمال پاشا سے ملاقات ہوئی اور 1955ء میں فلم ’’قاتل ‘‘سے وہ پردہ اسکرین کی زینت بنیں۔

نیئرسلطانہ رقص کی نسبت اداکاری پرزیادہ دھیان دیتی تھیں انکی اس خوبی نےانھیں بہت سےلازوال کرداروں کےروپ میں آج بھی زندہ رکھاہواہے۔

نیئر سلطانہ اور درپن کی جوڑی فلمی دنیا کے ساتھ ساتھ ازدواجی زندگی میں بھی سپرہٹ رہی۔
پاکستان فلم انڈسٹری کی کی یہ معروف اداکارہ 27 اکتوبر 1992ء کو انتقال کرگئیں لیکن لازوال فلموں میں انکی یادگار پرفارمنس آنے والے فنکاروں کےلیے صدیوں مشعل راہ ثابت ہوتی رہینگی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment