منگل, 18 جون 2024


گلوکارہ ماریہ کارےکا منگنی ختم کرنے کا فیصلہ

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) معروف امریکی گلوکارہ ماریہ کارے اور آسٹریلوی بزنس مین جیمز پیکر کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔

آسٹریلوی میگزین کی رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی بزنس مین جیمز پیکر نے اپنی منگیتر اور معروف امریکی گلوکارہ ماریہ کارے کے ساتھ علیحدگی اختیار کرکے منگنی توڑ دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق دونوں کے درمیان علیحدگی کی وجہ ماریہ کی شاہ خرچی ہے جبکہ ایک اہم وجہ یہ بھی بنی کہ ماریہ دونوں کی ذاتی زندگی کو ایک رئیلٹی شو میں ایکسپوزکرنا چاہتی تھیں۔

واضح رہے کہ دونوں کی منگنی رواں برس جنوری میں نیویارک میں ہوئی تھی جہاں جیمز پیکر نے ماریہ کو 10 ملین ڈالر مالیت کی ہیرے کی انگوٹھی پہنائی تھی جبکہ رپورٹ کے مطابق یہ انگوٹھی ماریہ کے پا س ہی رہے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment