ھفتہ, 15 جون 2024


ہندوانتہا پسندوں کی دھمکیوں سمیت متعدد مشکلات کا سامنا

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ میں مسٹرپرفیکشنسٹ کے نام سے مشہوراداکارعامر خان نے فلم “اے دل ہے مشکل” دیکھنے کے بعد تمام فنکاروں کی اداکاری کو سراہا تاہم وہ بھی کرینہ کپورکی طرح پاکستانی اداکار فواد خان کی تعریف کرنا بھول گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوانتہا پسندوں کی دھمکیوں سمیت متعدد مشکلات کا سامنا کرکے ریلیزہونے والی ہدایتکاروپروڈیوسرکرن جوہرکی فلم “اے دل ہے مشکل” کو دیکھنے کے بعد مختلف قسم کے رد عمل توسامنے آ ہی رہے ہیں لیکن اس فہرست میں اب مسٹرپرفیکشنسٹ عامرخان کی بھی شامل ہوگئے ہیں۔

عامرخان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرفلم “اے دل ہے مشکل” کی خوب تعریف کی اوررنبیرکپورکی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے انہیں بہترین اداکارقراردیا جب کہ فلم کی دیگرکاسٹ ایشوریا اورانوشکا کے کام کو بھی سراہا لیکن موصوف کرینہ کپورکی طرح فلم میں پاکستانی اداکارفواد خان کے کام کی تعریف کرنا بھول گئے.


دوسری جانب ایک ہی دن ریلیز ہونے والی فلموں “اے دل ہے مشکل” اوراجے دیوگن کی “شیوے” کے درمیان مقابلہ جاری ہے جب کہ “اے دل ہے مشکل” نے 2 روزمیں 26 کروڑ 40 لاکھ اور ’’شیوے‘‘ 20 کروڑ 30 لاکھ کما چکی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment