جمعہ, 14 جون 2024


فیشن پاکستان ویک اپنی تمام تر رنگینیوں اور رعنائیوں کے ساتھ جاری

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) 3 روزہ فیشن پاکستان ویک اپنی تمام تر رنگینیوں اور رعنائیوں کے ساتھ جاری ہے۔ فیشن ویک میں مختلف ڈیزائنرز نے اپنی تخلیقات پیش کیں۔

کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد حالیہ فیشن ویک میں سردیوں اور خزاں کے ملبوسات پیش کیے گئے۔ 30 نومبر سے شروع ہونے والا یہ شو 1 نومبر کو اختتام پذیر ہوگا۔

سنہ 2010 سے آغاز کیے جانے والے اس شو کا انعقاد سال میں دو بار ہوتا ہے۔ شو کا آغاز ڈیزائنر امیر عدنان کے مینز ویئر سے کیا گیا۔

فیشن ویک میں ماہین کریم، ثوبیہ نذیر، دیپک پروانی اور حسن شہریار یاسین سمیت متعدد ڈیزائنرز نے اپنے ملبوسات پیش کیے جنہیں مختلف ماڈلز اور اداکار و اداکاراؤں نے زیب تن کیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment