ھفتہ, 18 مئی 2024


ہارر فلم” بو آمیڈا ہالووین “ کا باکس آفس پر دوسرے ہفتے بھی راج

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) مزاح سے بھرپورہالی ووڈ ہاررفلم”بو آمیڈا ہالووین“ کا دوسرے ہفتے بھی باکس آفس پرراج ،ایک کروڑ سڑسٹھ لاکھ ڈالر کمائی کے ساتھ پہلےنمبرپر رہی۔

فلم کی کہانی ایسے کرداروں کے گرد گھومتی ہے جن کا سامنا ہالووین کے موقع پر بدروحوں اور زومبیز سے ہو جاتا ہے ۔ فلم مجموعی طور پر 5 کروڑ بیس لاکھ ڈالرز کما چکی ہے۔

ایکشن تھرلر فلم انفرنو ڈیڑھ کروڑ ڈالر کما کر دوسری پوزیشن پر براجمان ہے ۔ ٹام کروز کی ایکشن فلم ”جیک ریچر نیور گو بیک“ چھیانوے لاکھ ڈالر کمائی کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Media

Leave a comment